عام لطیفے

ع عائشہ

محفلین
میں نے تحقیق کے بعد اسے بتایا کہ تیری فیس بک محبوبہ 3 بچوں کا باپ ہے

وہ سر جھٹک کر بولا
تو کیا ہوا؟
میں بھی تو 5 بچوں کا باپ ہوں اور فیس بک اور ٹویٹر پر22 لوگوں کی محبوبہ بھی ہوں
 
ع عائشہ

محفلین
پیرصاحب کی شادی تھی
جب کامے لاگ لینے آئے تو پیر بولا:
او بتاؤ کمیو پیسے لینے یا دعا ؟
سب بولے مرشد پیسے کیہ کرنے دعا ای لواں گے
مراسی کی باری آئی تو پیر بولا:
او ڈوم بتا اوئے پیسے چائیے یا دعا ؟
مراسی:
باوا جی 20 روپے کی دعا دے دیں اور 480 نقد دے دیں
 
جاسم محمد

محفلین
ایک نشئی افطاری کے وقت سگریٹ کے کش لگا رہا تها. اس کے بچے وضو کرکے نماز کے لئے مسجد جانے کی تیاری کر رہے تهے. بچوں کا دادا اپنی چارپائی پہ لیٹا یہ سارا ماجرا دیکهه رہا تها.
دادا اپنے نشئی بیٹے کی طرف متوجہ ہوکر کہنے لگا."او بے غیرتا!!! تینوں شرم نئیں آندی...بچے نماز لئی مسیتی جارئے نے تے آپے مزے نال لیٹیا سگریٹ دے کش لا ریاں ائے."
نشئی نے مسکرا کے باپ کو دیکها اور بولا:
" ویکهیا فیر!!! اپنی تربیت تے میری تربیت دا فرق."
 
رباب واسطی

سبق آموز
 
ایک کرنل کنویں میں گر گئے۔۔۔!
سپاہی رسہ کنویں میں پھینکتے جیسے ہی کرنل اوپر آتے تو سپاہی رسا چھوڑ کر کرنل کو سلیوٹ مارتے کرنل پھر کنویں میں گر جاتے۔
ایک تجربہ کار سپاہی نے مشورہ دیا کہ کسی بریگیڈئیر کو تکلیف دیتے ہیں تا کہ انہیں کرنل کوسلیوٹ نہ کرنا پڑے۔

‏بریگیڈئیر نے رسہ ڈالا کرنل نے رسہ پکڑا اور بریگیڈئیر نے کھینچنا شروع کیا جیسے ہی کرنل کنارے کے نزدیک پہنچے اوران کی نظر بریگیڈئیرپر پڑی توانہوں نےرسہ چھوڑ کر بریگیڈئیر کو سلیوٹ مارا اور پھر سے کنویں میں گر گئے۔۔۔!
باربار یہی ہوا آخرکار کرنل کی کنویں سے آواز آئی۔

"کمبختو کسی سویلین نوں ای بلالو"
 
وہ میری کالج کے زمانے کی دوست تھی 40 برس بعد ایک دن شاپنگ مال میں ملاقات ہو گئی۔

باتوں کے دوران کہنے لگی کہ "میں نے ماسٹر کر لیا تھا"۔
میں نے بھی ڈبڈباتی آنکھوں سے کہا "تمہارے چلے جانے کے بعد میں نے بھی استانی کر لی تھی۔
 
جی استاد جی پھر اب۔۔۔۔
 
محمد فہد

محفلین
ایک بچہ چوکولیٹ کھا رھاتھا تو آدمی نے کہا،،اتنے زیادہ چوکولیٹ کھانا اچھا نھیں ہوتا
بچے نے کہا میرے دادا جی 105 سال جئے تھے
آدمی چوکولیٹ کھاتے تھے کیا وہ ؟؟
بچہ نہیں،وہ آپنے کام سے کام رکھتے تھے
 
اردو زبان کا ایک قاعدہ ہے کہ جب " خ" کے فورا بعد "و" آتا ہے تو "و" silent ہو جاتا ہے۔
جیسے:- خواہش، خواندہ، خواہ مخواہ، خواب، خواجہ وغیرہ ، لیکن یہی "و" جب "خ" کے بعد "خواتین " میں آیا تو قطعا خاموش نہیں رہ سکا، اسے کہتے ہیں۔۔۔۔۔ صحبت کا اثر۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!
 
جاسمن

لائبریرین
#نیکی_کر_گالی_کھاں

میں سرکاری ہسپتال میں ایک بندے کو بلڈ دینے گیا۔
فرصت ملنے پر ادھر موجود ٹک شاپ سے برگر اور جوس خریدا اور مزے سے وہیں کھڑے کھڑے کھانا پینا شروع کر دیا۔

عین اسی وقت میری نظر بنچ پر بیٹھے ایک معصوم بچے پر پڑی جو بڑی حسرت سے دیکھ رہا تھا۔ میں نے انسانی ہمدردی میں جلدی سے اس بچے کے لیے بھی برگر اور جوس خریدے جو بچے نے بلا تکلف لے لئے اور جلدی جلدی کھانے لگا۔ بیچارہ پتہ نہیں کب سے بھوکا ہو گا۔ یہ سوچ کر میں نے خدا کا شکر ادا کیا جس نے مجھے ایک بھوکے کو کھانا کھلانے کی توفیق بخشی۔

اتنی دیر میں بچے کی ماں، جو اس کی پرچی بنوانے کے لیے کھڑکی پر کھڑی تھی، واپس آئی اور بچے کو برگر کا آخری ٹکڑا کھاتے دیکھا۔

پھر اچانک پتہ نہیں اسے کیا ہوا کہ وہ دونوں ہاتھ اٹھا کر، باقاعدہ قبلہ رخ ہو کر، اس شخص کو بددعائیں دینے لگی جس نے اس کے بچے کو یہ چیزیں لیکر دی تھیں۔ کہہ تو وہ بہت کچھ رہی تھی، مگر میں نے وہاں سے فرار ہوتے ہوئے جو چند باتیں سنیں وہ یہ تھیں:

*"انتہائی بی۔۔۔ اور خب۔۔۔۔ تھا وہ شخص جس نے میرے بچے کو برگر لے کے دیا۔ میں 25 کلومیٹر دور سے کرایہ لگا کر اس کے خالی پیٹ ٹیسٹ کروانے لائی تھی "*

وٹزایپ سے نقل شدہ
 
رباب واسطی

محفلین
اردو زبان کا ایک قاعدہ ہے کہ جب " خ" کے فورا بعد "و" آتا ہے تو "و" silent ہو جاتا ہے۔
جیسے:- خواہش، خواندہ، خواہ مخواہ، خواب، خواجہ وغیرہ ، لیکن یہی "و" جب "خ" کے بعد "خواتین " میں آیا تو قطعا خاموش نہیں رہ سکا، اسے کہتے ہیں۔۔۔۔۔ صحبت کا اثر۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!
چلیں کسی بہانے سہی
آپ کے دل بھڑاس تو نکلی
 
رباب واسطی

محفلین
ایک خاتون نے فیس بُک پر لکھا
"میری ساس بہت بیمار ہیں، دُعا کیجیے گا"

اس کی ایک سہیلی نے اُس پوسٹ پر لکھا
"دُعا کیا کرنی ہے؟"
 
جاسم محمد

محفلین
67849014_435165337090801_1456212462754856960_n.jpg
 
Top