عام لطیفے

ع عائشہ

محفلین
حکومت کی شادی پالیسی 19-2018
*حکومت نے FA/FSc کو شادی کے لیے بنیادی شرط قرار دیا ہے
*MA/MSc والوں کو ترجیح دی جائے گی
*Ph.D/M.Phil حضرات دو شادیاں کر سکیں گے
*انڈر میٹرک اور مڈل پاس کو مخصوص کوٹہ کی بنیاد پر منگنی کی اجازت ہوگی
*پرائمری پاس صرف دور دور سے لڑکیوں دیکھ سکیں گے
 
محمداحمد

لائبریرین
سائنس ہمیں کہاں سے کہاں لے آئی۔۔۔
وہ کنویں کا میلا اور گدلا پانی پی کر بھی 100 سال جی لیتے تھے ،
نیسلے اور پیور لائف کا خالص شفاف پانی پی کر بھی چالیس سال میں بوڑھے ہو رہے ہیں ۔
 
م حمزہ

محفلین
سائنس ہمیں کہاں سے کہاں لے آئی۔۔۔
وہ کنویں کا میلا اور گدلا پانی پی کر بھی 100 سال جی لیتے تھے ،
نیسلے اور پیور لائف کا خالص شفاف پانی پی کر بھی چالیس سال میں بوڑھے ہو رہے ہیں ۔
انسان جلدی بوڑھا سائنس کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے اعمال کی وجہ سے ہوتا ہے۔
 
شہر کے قاضی کے پاس دو آدمی ایک خوبصورت عورت کے ساتھ پیش ہوئے
اور
دونوں نے عورت کا خاوند ہونے کا دعوی کیا
اور
انصاف کرنے کی التجا کی۔
کافی سوچ بچاؤ کے بعد
قاضی نے اس عورت کی دونوں آدمیوں سے طلاق ڈکلیئر کی
اور
عورت سے اپنا نکاح پڑھوا کر کیس خارج کر دیا ،
فیصلہ کرنے کے بعد قاضی صاحب زاروقطار رونے لگے اتنا روئے کہ ہچکی بندھ گئی ،
لوگوں نے وجہ پوچھی تو آنسو پونچھتے ہوئے گھڑی بھر کو دم لیا اور گلوگیر لہجے میں بولے ،
'' میری ریٹائرمنٹ کے بعد ایسے منصفانہ فیصلے کون کرے گا؟ '':D:LOL::p
 
ایسے لطائف پر توہینِ عدالت کے مرتکب ہو سکتے ہیں جناب! :)
 
آخری تدوین:
Top