تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیے دعوت عام (عشائیہ)

جاسمن

لائبریرین
قبلہ.....قابل صد احترام..محترم...آپ کی حوصلہ افزائ بصورت شاباش چہ جائیکہ قدوم سمت پشت کا تہہ دل سے مشکور ہوں م۔زید شرکاءِمحفل کی آگاہی کے لیے بر محل حقیقت افشانی دیگر دور حیرانی کردوں کہ مندر جہ بالا انشاء پرادی حضور ہی کی صحبت کا اثر ہے..
حیرانگی کی ریٹنگ:)
 
کاشف ملک

محفلین
السلام و عليكم ،

خالد صاحب آپ بلائیں اور ہم نہ آئیں ...
ایسے تو حالات نہیں ...

انشاءاللہ وقت مقررہ پر بندہ حاضر خدمت ہو گا ..
 
محمد فہد

محفلین
خوب..است...ہم بہ انبساط دعوت ہٰذا پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے اپنی شرکت کی یقین دہانی کراتے ہیں اور اس متوقع ملاقات میں ایکبار پھر محترم احمد بھائ ،خلیل بھائ اور فاخر بھائ کی شرکت پر پرجوش ہیں...اور اگر عدنان بھائ بھی آجائیں تو نشاط دو چند ہو جائے...بشمول عزت مآب عمران بھائ اور سچے انسان کی نورانی شخصیت سے مکرر فیضیاب ہونے کا انمول موقع اور اسے مہمیز کرتا ہوا قبلہ امین صاحب المعروف بلبلِ محفل مستزاد مجسم حساسیت چوہدری خالد محمود و
بھر پور فہم لیے جناب فہیم صاحب...سے محفل اکملیت سے ہمکنار ہوگی....:bighug:

اکمل زیدی تو رستم پوشیدہ نکلے ، عزیزی فلسفی ! اس قدر فصیح و بلیغ اور دقیق اردو کے سامنے مابدولت کی چیں بول گئی ، چنانچہ مابدولت براستہ کوچۂ تنگ پسپائی اختیار کرنے میں ساعت قلیل کے بھی ضیاں کے مرتکب نا ہوں گے ، تاہم الٹے قدموں ہی سہی ، برادرم اکمل کو شاباش ضرور دیتے جائیں گے ! :good: اکمل ۔:)
:)

واہ جی واہ بہت عمدہ :)
 
سید عمران

محفلین
بالآخر کراچی کے محفلین کی تیسری نشست کا بھی کامیاب انعقاد ہوگیا...
میر انیس بھائی، کاشف ملک بھائی، حسان خان، انیس الرحمن بھائی اور عباس رضا بھائی کے سوا سب شریک دعوت ہوئے...
امید ہے کہ اگلی کسی نشست میں یہ بھی شامل ہوں گے...
کاشف بھائی کو اچانک ایک مسئلہ درپیش آگیا تھا جس کے باعث وہ شریک نہ ہوسکے...
دعوت نہایت ہی پرلطف رہی...
شکریہ دعوت کے میزبان خالد محمود چوہدری بھائی!!!
 
آخری تدوین:

فلسفی

تصاویر اور مزید تفصیل کا انتظار رہے گا۔ خاص کر اکمل زیدی صاحب کی پانچ چھ غزلوں کا۔ :)
 
بالآخر کراچی کے محفلین کی تیسری نشست کا بھی کامیاب انعقاد ہوگیا...
میر انیس بھائی، کاشف ملک بھائی، حسان خان، انیس الرحمن بھائی اور عباس رضا بھائی کے سوا سب شریک دعوت ہوئے...
امید ہے کہ اگلی کسی نشست میں یہ بھی شامل ہوں گے...
کاشف بھائی کو اچانک ایک مسئلہ درپیش آگیا تھا جس کے باعث وہ شریک نہ ہوسکے...
دعوت نہایت ہی پرلطف رہی...
شکریہ دعوت کے میزبان خالد محمود چوہدری بھائی!!!
الحمدللہ !
اللہ کریم کا بے احسان ہے جس نے ہمیں اردو محفل فورم جیسی درسگاہ اور پر خلوص ،شفیق محفلین کی صحبت عطا فرمائی ،
ہر ملاقات کی طرح یہ ملاقات بھی اعلی شاندار اور یادگاری رہی ،
ہم خالد محمود چوہدری بھائی کی مہمان نوازی اور میزبانی پر یہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔
 
فلسفی

محفلین
ایک گروپ فوٹو بھی ہو تو کافی ہے۔ جو آپ نے کھینچی ہو، کیونکہ آپ کا نورانی چہرہ تو ہم دیکھ چکے ہیں :)
ہم نے تصویر کھینچی ضرور ہیں پر امین بھائی کے موبائل سے ،
آپ خاطر جمع رکھیں یہاں تصویر ضرور پوسٹ کی جائیں گی۔
 
Top