تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیے دعوت عام (عشائیہ)

محفلین خصوصاً کراچی کے حضرات کیلئے ہفتہ ۱۶؍ مارچ ۲۰۱۹؁ ءکو دعوتِ عشائیہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ کراچی کے محفلین کی حاضری لازمی ہے۔کراچی سے باہر کے محفلین بھی تشریف لا سکتے ہوں تو تہہ دل سے خوش آمدید۔

مسجد کے زیرِ سایہ خرابات چاہیے
بھَوں پاس آنکھ قبلۂ حاجات چاہیے
عاشق ہوئے ہیں آپ بھی ایک اور شخص پر
آخر ستم کی کچھ تو مکافات چاہیے
دے داد اے فلک! دلِ حسرت پرست کی
ہاں کچھ نہ کچھ تلافیِ مافات چاہیے
سیکھے ہیں مہ رخوں کے لیے ہم مصوّری
تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیے
مے سے غرض نشاط ہے کس رو سیاہ کو
اک گونہ بے خودی مجھے دن رات چاہیے
ہے رنگِ لالہ و گل و نسریں جدا جدا
ہر رنگ میں بہار کا اثبات چاہیے
سر پائے خم پہ چاہیے ہنگامِ بے خودی
رو سوئے قبلہ وقتِ مناجات چاہیے
یعنی بہ حسبِ گردشِ پیمانۂ صفات
عارف ہمیشہ مستِ مئے ذات چاہیے
نشو و نما ہے اصل سے غالبؔ فروع کو
خاموشی ہی سے نکلے ہے جو بات چاہیے
مرزا اسد اللہ خان غالب
 
آخری تدوین:
جگہ کا نام کل شام تک بتایا جائے گا۔ اگر احباب کے پاس جگہ کے بارے میں کوئی تجویز ہو تو ضرور بتائیں۔
فہیم بھائی کی تجویز ہے کہ جوہر یا راشد منہاس روڈکے اطراف میں ہی کوئی جگہ مناسب رہے گی
 
محمد فہد

محفلین
السلام علیکم
خالد محمود چوہدری بھائی،
آپ کے کیا حال ہیں ۔۔؟

آپ نے چونکہ کراچی میں مدعو کیا ہے اور میں آپ کے اس دعوت نامے میں قبول کرتے ہوئے شکریہ آدا کرتا ہوں اور معذرت طلب کرتا ہوں کہ میں کراچی نہیں آسکتا ہوں۔

اللہ تعالی آپ کو سلامت رکھیں اور عمر میں علم میں عزت میں قاروبار میں اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل کریں ۔ آمین یارب ۔۔
 
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شکر الحمدللہ مالک کا بہت احسان ہے
جزاک اللہ خیر
جیتے رہیئے خوش رہیئے
 
کسی بھی دوست کا کوئی جواب نہیں آیا :(
پروگرام تو طے ہے خالد بھائی ۔ امید ہے سبھی محفلین اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔انشاءاللہ۔
تاہم رابطۂ باہم استوار رہنا ضروری ہے ۔
کیوں محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب ، فہیم ، اکمل زیدی ، سید عمران ، محمد عدنان اکبری نقیبی ، فاخر رضا ، ٹرومین ،
@محمداحمد ؟؟؟ :)
:)
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
خوب..است...ہم بہ انبساط دعوت ہٰذا پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے اپنی شرکت کی یقین دہانی کراتے ہیں اور اس متوقع ملاقات میں ایکبار پھر محترم احمد بھائ ،خلیل بھائ اور فاخر بھائ کی شرکت پر پرجوش ہیں...اور اگر عدنان بھائ بھی آجائیں تو نشاط دو چند ہو جائے...بشمول عزت مآب عمران بھائ اور سچے انسان کی نورانی شخصیت سے مکرر فیضیاب ہونے کا انمول موقع اور اسے مہمیز کرتا ہوا قبلہ امین صاحب المعروف بلبلِ محفل مستزاد مجسم حساسیت چوہدری خالد محمود و
بھر پور فہم لیے جناب فہیم صاحب...سے محفل اکملیت سے ہمکنار ہوگی....:bighug:
 
آخری تدوین:

فلسفی

محمد امین صدیق بھائی اس کا جواب ایسا ہونا چاہیے کہ زیدی صاحب ساری رات لغات چھانتے رہیں۔
 
خوب..است...ہم بہ انبساط دعوت ہٰذا پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے اپنی شرکت کی یقین دہانی کراتے ہیں اور اس متوقع ملاقات میں ایکبار پھر محترم احمد بھائ ،خلیل بھائ اور فاخر بھائ کی شرکت پر پرجوش ہیں...اور اگر عدنان بھائ بھی آجائیں تو نشاط دو چند ہو جائے...بشمول عزت مآب عمران بھائ اور سچے انسان کی نورانی شخصیت سے مکرر فیضیاب ہونے کا انمول موقع اور اسے مہمیز کرتا ہوا قبلہ امین صاحب المعروف بلبلِ محفل مستزاد مجسم حساسیت چوہدری خالد محمود و
بھر پور فہم لیے جناب فہیم صاحب...سے محفل اکملیت سے ہمکنار ہوگی....:bighug:
اکمل زیدی تو رستم پوشیدہ نکلے ، عزیزی فلسفی ! اس قدر فصیح و بلیغ اور دقیق اردو کے سامنے مابدولت کی چیں بول گئی ، چنانچہ مابدولت براستہ کوچۂ تنگ پسپائی اختیار کرنے میں ساعت قلیل کے بھی ضیاں کے مرتکب نا ہوں گے ، تاہم الٹے قدموں ہی سہی ، برادرم اکمل کو شاباش ضرور دیتے جائیں گے ! :good: اکمل ۔:)

جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے ۔۔۔ بلکہ ہوا ہو گئے۔
 
Top