مبارکباد استادِ محترم اعجازعبید صاحب کو سالگرہ مبارک

عاطف ملک

محفلین
میرے لیے بہت ہی سعادت کی بات ہے کہ مجھے یہ لڑی بنانا نصیب ہو رہی ہے۔
میرے استاد، میرے بہت ہی محترم اور اردو محفل فورم کے روحِ رواں محترم اعجاز عبید الف عین صاحب کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ آپ کی عمر میں، علم میں اور اعمالِ صالحہ میں برکت عطا کرے اور آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پہ قائم رکھے، آمین۔
 

الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیرا عاطف ملک یہ لڑی شروع کرنے کا
اور تمام احباب کا شکریہ
٦٩ سال سے لگتا ہے کہ ستر سال کا ہی ہو گیا ہوں باقی کچھ ہی عمر بچی ہے. اس باقی ماندہ عمر کے لیے مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔ اس لڑی میں ہی نہیں ، ویسے بھی دعاؤں میں یاد رکھیں
 

محمد فہد

محفلین
استاد محترم اللہ تعالی آپ کی عمر میں صحت میں علم میں جان میں مال میں رزق میں اور قلب میں اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے ۔۔ آمین یارب
 

سحرش سحر

محفلین
محترم الف عین استاد صاحب ! اپ کو اللہ زندگی وصحت دے ۔ آمین
محترم! آپ ہمارے لیے ایک فخر ہیں کہ آپ کی شاگردی ہمیں بھی نصیب ہوئی ...یقین جانے! آپ کی بدولت کبھی کبھی مجھے ہندوستان بہت پیارا لگنے لگتا ہے ورنہ ایسا کم کم ہی ہوتا ہے ۔
 

فرقان احمد

محفلین
محترم الف عین استاد صاحب ! اپ کو اللہ زندگی وصحت دے ۔ آمین
محترم! آپ ہمارے لیے ایک فخر ہیں کہ آپ کی شاگردی ہمیں بھی نصیب ہوئی ...یقین جانے! آپ کی بدولت کبھی کبھی مجھے ہندوستان بہت پیارا لگنے لگتا ہے ورنہ ایسا کم کم ہی ہوتا ہے ۔
آپ نے اُستادِ محترم کو بہت اچھی دعا دی ہے۔ ماشاءاللہ! :) جہاں تک ہندوستان کا تعلق ہے، تو وہ نہ صرف پیارا ہے بلکہ بہت ہی پیارا ہے۔ یہ بات الگ کہ اچھے اور برے لوگ ہر خطے میں پائے جاتے ہیں۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
بہت بہت شکریہ دو ماہ بعد مبارکباد دینے پر بھی۔ مجھے خیال ہوا کہ شاید یہ کوئی اور استادِ محترم ہیں جن کا نام بھی اعجاز عبید ہے! بہر حال سب کی دعاؤں کا شکریہ اور جواباً بھی بہت سی دعائیں
 
Top