مبارکباد عدنان بھائی کو پندرہ ہزاری منصب کی مبارک باد

محترم محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی!

15000 مراسلوں کے عوض جو بیش قدر لمحات پُر خلوص رفاقت کی صورت محفلین کو عنایت فرمائے، اس پر ہم تہہِ دل سے آپ کے مشکور و ممنون ہیں۔ اور آپ کی صحت و تندرستی کے ساتھ آسودہ زندگی کے لیے دعاگو ہیں۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا احمد بھائی ،
آپ کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا شکریہ ۔
 

فرقان احمد

محفلین
محفل میں آپ کی آمد کے بعد اک ہلچل بپا ہوئی اور گویا سویا ہوا محل بیدار ہو گیا، شاید ایک بار پھر لمبی تان کر سونے کے لیے ۔۔۔۔ :) صاحب! یوں ہی گھنٹیاں بجاتے رہیے کہ یہی کچھ اپنے بس میں ہے ۔۔۔! صحت و سلامتی کی دعا ۔۔۔! اور آپ کا شکریہ ۔۔۔! ہم محفلین آپ کے احسان مند ہیں ۔۔۔!
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مل گیا یہ دھاگا، تو اب اس لڑی میں با قاعدہ قاعدے سے مبارک باد دوں بلکہ بہت سی دعائیں کہ اللہ تعالیٰ تم کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا اور مسکراہٹیں بکھیرتا رکھے
 
محفل میں آپ کی آمد کے بعد اک ہلچل بپا ہوئی اور گویا ہوا سویا ہوا محل بیدار ہو گیا، شاید ایک بار پھر لمبی تان کر سونے کے لیے ۔۔۔۔ :) صاحب! یوں ہی گھنٹیاں بجاتے رہیے کہ یہی کچھ اپنے بس میں ہے ۔۔۔! صحت و سلامتی کی دعا ۔۔۔! اور آپ کا شکریہ ۔۔۔! ہم محفلین آپ کے احسان مند ہیں ۔۔۔!
آپ کی بے پناہ محبت پر فرقان بھیا ہم آپ کے سپاس گزار ہیں ،
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
 
مل گیا یہ دھاگا، تو اب اس لڑی میں با قاعدہ قاعدے سے مبارک باد دوں بلکہ بہت سی دعائیں کہ اللہ تعالیٰ تم کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا اور مسکراہٹیں بکھیرتا رکھے
آمین ثم آمین،
استاد محترم آپ کی شفقت فرمانے کا شکریہ۔
 

جاسمن

لائبریرین
ہم سب محفلین کی طرف سے محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کو پندرہ ہزاوری منصب مبارک ہو۔ اب ہمیں آپ کی طرح رنگ برنگی لڑی بنانی نہیں آتی۔ آپ سادہ خوشبو سے کام چلائیں۔

اللہ پاک آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے۔ اور دین اور دنیا کی تمام کامیابیاں عطا کرے۔ آمین

عدنان! آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ اور آپ سے جُڑے سب لوگوں کو دونوں جہانوں کی خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ خیر و برکت نصیب کرے۔ دونوں جہانوں میں شاندار گھر عطا فرمائے۔ صحت و تندرستی دے۔ نصیب شاندار کرے۔ رزقِ حلال میں برکت عطا کرے۔ آمین!
فلسفی کا بھی شکریہ کہ انھوں نے دعاؤں بھری لڑی کھولی۔ اللہ ان کے لیے بھی یہ دعائیں قبول فرمائے۔ آمین!
 
Top