پاکستانی مصنوعات اور ہماری ترجیحات

اے خان

محفلین
کیا کسی کو علم ہے کہ پاکستان میں تام چینی کے برتن کہاں سے ملتے ہیں؟ کیا اسلام آباد یا راولپنڈی میں بھی یہ برتن ملتے ہیں؟
اور کیا تام چینی کے برتن اور سٹون کوٹڈ برتن ایک ہی چیز ہیں؟
پشاور کارخانو بازار میں مل جاتے ہیں
 

جاسمن

لائبریرین
بڑی کاسمیٹکس کمپنی کیسے کررہی ہے پاکستان میں کاروبار؟ ‘بلال ادریس اللہ والا’ کہانی بتاتے ہیں
اس لنک پہ ایک انٹرویو ہے جس سے کئی پاکستانی مصنوعات کا پتہ چلتا ہے۔
مدرکئیر(بے بی شیمپو، بے بی سوپ، بے بی لوشن، بے بی کریم، بے بی لوشن سوپ، بے بی آئل، بے بی ڈائپرز، وغیرہ)
تبت(کریم)
ایڈمرل(شیونگ کریم)
بروچ(پرفیوم)
وائسرائے
سوئس مس(کاسمیٹکس)
سندر وینشنگ سنو کریم
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ایک بات جو اکثر میرے ذہن میں آتی ہے وہ یہ کہ اب جب کہ کاسمیٹکس میں ہمارے یہاں ہر طرح کا بین الاقوامی برانڈ بھی موجود ہے۔ زیادہ تر صارفین کو بالکل یہ آگاہی نہیں کہ ان کے اجزا میں کوئی ایسی چیز تو شامل نہیں جو حلال نہیں۔ میں نے یہاں کبھی لوگوں کو خریداری کے وقت اجزا کی تفصیل دیکھتے ہوئے نہیں دیکھا خصوصا کاسمیٹکس میں۔
افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے میڈیا کا زور اس وقت صرف سیاسی و غیر اخلاقی موضوعات کو پروموٹ کرنا رہ گیا ہے ورنہ ہزار ہا موضوعات ہیں جن پر عوام کو رہنمائی کی ضرورت ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دینے کے لیے اس بار پھر سے جستجو کی تو ایک کافی ملی۔
Raazlife
ابھی میں نے اسے آزمایا تو نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے چھوٹے شہر میں ابھی ملے گی نہیں اور اسے منگوانا پڑے گا۔
 

وجی

لائبریرین
پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دینے کے لیے اس بار پھر سے جستجو کی تو ایک کافی ملی۔
Raazlife
ابھی میں نے اسے آزمایا تو نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے چھوٹے شہر میں ابھی ملے گی نہیں اور اسے منگوانا پڑے گا۔
ٹپال والوں کی کافی بھی آتی ہے ۔
 

جاسمن

لائبریرین
ٹپال والوں کی کافی بھی آتی ہے ۔
ا چھا!! مجھے معلوم نہیں تھا۔ اب کہ جاؤں گی بازار تو ڈھونڈوں گی ان شاءاللہ۔
میں نے کافی پینے کے لیے اپنے ادارے میں ایک جگہ کا انتخاب کیا ہے کہ اپنی ایک سہیلی کو کافی پہ بلانا ہے اور وہاں بیٹھ کے پینی ہے ان شاءاللہ۔ :):):)
 

سیما علی

لائبریرین
پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دینے کے لیے اس بار پھر سے جستجو کی تو ایک کافی ملی۔
Raazlife
ابھی میں نے اسے آزمایا تو نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے چھوٹے شہر میں ابھی ملے گی نہیں اور اسے منگوانا پڑے گا

l
IMG-1134.jpg

یہ استعمال کی ہے بہت بہترین ۔۔۔۔
 

زیک

مسافر

l
IMG-1134.jpg

یہ استعمال کی ہے بہت بہترین ۔۔۔۔
کافی تو درآمدشدہ ہی ہو گی۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ روسٹ اور پیکج پاکستان میں کی گئی ہو۔ coffee snobs کے لئے یہ اہم ہے کہ تازہ روسٹڈ ہو جو مقامی طور پر آسانی سے ممکن ہے۔

چند سال قبل تک تو اسلام آباد میں اچھے کافی بینز نہیں ملتے تھے۔ اب کا علم نہیں
 
Top