دوسری شادی کی اجازت کے ٹوٹکے

محمد وارث

لائبریرین
آپ کے جواب کا منتظر مستقبل کا شوہر
اس طرح تو آپ مستقبل کے نہ صرف شوہر ہیں بلکہ والد بھی ہیں، دادا، نانا، پردادا بھی ہیں، شہزادہ ہیں تو مستقبل کے بادشاہ بھی ہیں، اور تو اور مستقبل کے مرحوم بھی ہیں، اب میں کس کس بات کا جواب دونگا، عالم الغیب کو پکاریئے، پلیز!
 
اس وقت تو بس مجھ کو آپ مستقبل کا شوہر ہیں جانیں اور باقی سب تو اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے آپ اپنے مفید مشوروں سے نوازیں نہ کہ پتلی گلی سے نکلنے کے ہربے مجھ معصوم پر استعمال کریں
 
انتظامیہ نے کر دیا ہے

شہزادہ صاحب! یہ تحریر آپ ہی کی ہے نا؟

قانون ہی آڑے آ رہا ہے!

ورنہ تو رسہ تڑانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں!!!

اس طرح تو آپ مستقبل کے نہ صرف شوہر ہیں بلکہ والد بھی ہیں، دادا، نانا، پردادا بھی ہیں، شہزادہ ہیں تو مستقبل کے بادشاہ بھی ہیں، اور تو اور مستقبل کے مرحوم بھی ہیں، اب میں کس کس بات کا جواب دونگا، عالم الغیب کو پکاریئے، پلیز!

یہیں تو پھنس جاتے ہیں!!!

ہاں اس میں تو کوئی شک نہیں ۔

آپ سب حضرات سے ایک مشترکہ اور اہم سوال ہے جواب لازم ہے

اگر دوسری شادی کے لیے بیوی کی اجازت کی ضرورت نا ہوتی اور کوئ بھی دشواری پیش نا ہوتی تو آپ حضرات کتنی شادیاں کرتے اور ایک شادی سے دوسری شادی کا وقفہ کتنا ہوتا؟
 
اے خان

محفلین
یہاں ایک شادی کے لیے بندہ خوار ہورہا ہے دوسری شادی کا ذکر چھیڑ کر زخموں پر نمک کا کام کررہا ہے. چھوڑو یہ دوسری شادی وغیرہ اور بھی غم ہیں زمانے میں وغیرہ وغیرہ
 
فلسفی

محفلین
گفتگو کی مناسبت سے اپنی ایک پرانی غزل یاد آگئی۔ امید ہے مزاح کا یہ انداز محفلین کو پسند آئے گا۔ البتہ عاجز کی دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کے بارے میں رائے قدرے مختلف ہے۔

چار کی دین میں ہے اجازت اگر
بیگم اک اور لاؤں نہ کیوں ڈھونڈ کر

زندگی ایک گاڑی کی مانند ہے
دو پہیوں پہ کٹتا نہیں یہ سفر

خود کو تقسیم کر لوں گا چاروں پہ یوں
دل، جگر، جان اورایک جانِ جگر

چار موتی چمکتے ہوئے ہوں جہاں
کس قدر خوبصورت لگے ہے وہ گھر

بیویاں چار رکھنا کچھ آساں نہیں
دین داری کا ہے یہ تقاضا مگر​
 
آپ کس خوش فہمی میں مبتلا ہوگئے؟؟؟
آپ نے ہماری تعریف جو کی ۔:D
آپ بیچ میں کہاں سے آگئے؟؟؟
ہم کہیں سے بھی آسکتے ہیں پابندی تھوڑی ہے کوئی ہم پر ۔
آپ کی کہی ہمیشہ ان کہی رہی!!!
پر بھیا آپ تو سمجھ جاتے ہیں نا بس کافی ہے ۔
یہیں تو پھنس جاتے ہیں!!!
ہاں اس میں تو کوئی شک نہیں ۔
یاالہی خیر ! شتونگڑوں کی بجائے اس بار جملہ بازی کی جنگ شروع ۔۔ مابدولت متحارب فریقین کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے اولوالعزم ہیں ! :):)
 
ابن توقیر

محفلین
یہاں ایک شادی کے لیے بندہ خوار ہورہا ہے دوسری شادی کا ذکر چھیڑ کر زخموں پر نمک کا کام کررہا ہے. چھوڑو یہ دوسری شادی وغیرہ اور بھی غم ہیں زمانے میں وغیرہ وغیرہ
کوئی تو سن لے ہمارے بھائی کی بھی۔

حال دل سنتے نہیں یہ کہہ کے خوش کر دیتے ہیں
پھر کبھی فرصت میں سن لیں گے کہانی آپ کی
لالہ مادھو رام جوہر
 
سید عمران

محفلین
آپ سب حضرات سے ایک مشترکہ اور اہم سوال ہے جواب لازم ہے

اگر دوسری شادی کے لیے بیوی کی اجازت کی ضرورت نا ہوتی اور کوئ بھی دشواری پیش نا ہوتی تو آپ حضرات کتنی شادیاں کرتے اور ایک شادی سے دوسری شادی کا وقفہ کتنا ہوتا؟
سوال گندم جواب چنا!!!
 
محمد وارث صاحب مجھ سے جو املا کی غلطی ہو جاتی ہے برائے مہربانی اس کی نشاندہی بھی کر دیا کریں۔ تاکہ ائندہ اس طرح نا ہو اپ کا مشکور رہوں گا

اس وقت تو بس مجھ کو آپ مستقبل کا شوہر ہیں جانیں اور باقی سب تو اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے آپ اپنے مفید مشوروں سے نوازیں نہ کہ پتلی گلی سے نکلنے کے ہربے مجھ معصوم پر استعمال کریں
۔
 
Top