اردو میں مستعمل فارسی اور عربی کے الفاظ-بمعنی اصل

اکمل زیدی

محفلین
محمد وارث محمد تابش صدیقی محمد احمد حسان خان عاطف سعد ظہیر احمدظہیر الف عین سید عمران

محترم اساتذہ کرام میرا مقصود اس تحریر کا یہ ہے کے روز مرہ میں مستعمل اُن الفاظ کے اصل معنی سے آشنائی ہے جن کا مطلب عربی اور فارسی میں کچھ اور ہماری اُردو
میں کچھ اور سمجھا جاتا ہے یا سمجھ کر استعمال کیا جاتا ہے مجھے کچھ یاد پڑتا ہے کے ایسی ایک لڑی یہاں پہلے بن چکی ہےجو کوشش کے بعد بھی میں تلاش نہیں کر پایا جس میں اسی طرح کا کچھ ذکر تھا اُسی میں ایک لفظ خصم پر بات ہوئی تھی جو ہمارے یہاں شوہر اور فارسی میں دشمنی کے طور پر استعمال ہوتا ہے یعنی جیسے خصومت اُسی طرح ہمارے یہاں لفظ مصیبت کسی آفت کے طور پر سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ کسی بھی صورتحال جو درپیش ہو وہ معنی رکھتا ہے وحشی سے ہمارے ذہن میں فوراؐ کوئی جنگلی ٹائپ کا انسان آتا ہے جبکے یہ اجنبیت کے معنوں میں ہے اس کی اصل۔۔۔
اسی مناسبت سے گذارش ہے کہ کچھ آپ کے وسیع مطالعے اور یادداشت میں جو کچھ ہو تو وہ ہمارے استفادے کے لیے یہاں ضبط تحریر میں لائیں یا اگر تابش بھائی کو وہ لڑی یاد ہو تو اسے اسی میں ضم کرکے سامنے کر دیا جائے۔۔
خیر اندیش:
سید اکمل حسین زیدی
 

اکمل زیدی

محفلین
اکمل بھائی بہت عمدہ موضوع کا آغاز کیا ہے ۔ یہ لڑی محفلین کے علم میں اضافہ کرے گی ۔
جی شکریہ عدنان بھائی ۔۔ ایک جگہ کچھ ذکر ہو رہا تھا وحشت کا تو بات چلی تو ایک صاحب کہنے لگے بچے اکثر جن سے جان پہچان نہیں ہوتی ان سے وحشت زدہ ہوتے ہیں میں نے کہا ہاں تو وہ بہت ڈراؤنے لگتے ہونگے تو مسکرا کر کہنے لگے نہیں وحشت مطلب اجنبیت کی وجہ سے تو میرے علم میں اضافہ ہوا تو ان سے اسی موضوع پر بات چلی تو ذہن میں تھا کے اسی مناسبت سے لڑی بنائی جائے۔۔
 
جی شکریہ عدنان بھائی ۔۔ ایک جگہ کچھ ذکر ہو رہا تھا وحشت کا تو بات چلی تو ایک صاحب کہنے لگے بچے اکثر جن سے جان پہچان نہیں ہوتی ان سے وحشت زدہ ہوتے ہیں میں نے کہا ہاں تو وہ بہت ڈراؤنے لگتے ہونگے تو مسکرا کر کہنے لگے نہیں وحشت مطلب اجنبیت کی وجہ سے تو میرے علم میں اضافہ ہوا تو ان سے اسی موضوع پر بات چلی تو ذہن میں تھا کے اسی مناسبت سے لڑی بنائی جائے۔۔
ان صاحب کی بات بھی اپنی جگہ بجا ہے، بر محل اس وقت وحشت کے معنی اجنبیت ہی ہوں گے ۔اکثر اوقات ہم لوگوں سے یہ جملہ بھی سنتے ہیں کہ مجھے تنہائی سے یا ذہنی پریشانی کی وجہ سے وحشت ہو رہی ہے ۔ تو آپ اس جملے سے کیا معنی لیں گے ۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
ان صاحب کی بات بھی اپنی جگہ بجا ہے، بر محل اس وقت وحشت کے معنی اجنبیت ہی ہوں گے ۔اکثر اوقات ہم لوگ سے یہ جملہ بھی سناتے ہیں کہ مجھے تنہائی سے یا ذہنی پریشانی کی وجہ سے وحشت ہو رہی ہے ۔ تو آپ اس جملے سے کیا معنی لیں گے ۔
مطلب یہ صورتحال میرے لیے اجنبی ہے ۔۔۔یا نئی ہے ۔۔۔کچھ سمجھ نہیں آرہا۔۔۔وغیرہ ؟
 
مطلب یہ صورتحال میرے لیے اجنبی ہے ۔۔۔یا نئی ہے ۔۔۔کچھ سمجھ نہیں آرہا۔۔۔وغیرہ ؟
بات جہاں تک ہمارے بیل جیسے دماغ میں آئی وہ یہ ہے کہ الفاظ کے معنی کا تعین آپ گفتگو کے موضوع سے ہی کریں گے ۔
وحشت اور وحشی کا اندازہ موضوع سے ہوگا ۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
بات جہاں تک ہماری بیل جیسے دماغ میں آئی وہ یہ ہے کہ الفاظ کے معنی کا تعین آپ گفتگو کے موضوع سے ہی کریں گے ۔
وحشت اور وحشی کا اندازہ موضوع سے ہوگا ۔
صحیح ۔۔مگر اس میں بھی کئی پہلو نکلتے ہیں جیسے رات کو قبرستان سے وحشت ہونا اب اس صورتحال میں تو ڈر ہو ہو گیا نہ کسی کو بہت اونچائی سے دیکھنے میں وحشت ہوتی ہے کسی کو کسی کے جانے کے خیال سے وحشت ہوتی ہے کسی کو متوقع صورتحال سے وحشت ہوتی ہے ۔۔۔کہیں ہم استعمال میں تو غلطی نہیں کر دیتے یا ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں ہے ۔۔
 
صحیح ۔۔مگر اس میں بھی کئی پہلو نکلتے ہیں جیسے رات کو قبرستان سے وحشت ہونا اب اس صورتحال میں تو ڈر ہو ہو گیا نہ کسی کو بہت اونچائی سے دیکھنے میں وحشت ہوتی ہے کسی کو کسی کے جانے کے خیال سے وحشت ہوتی ہے کسی کو متوقع صورتحال سے وحشت ہوتی ہے ۔۔۔کہیں ہم استعمال میں تو غلطی نہیں کر دیتے یا ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں ہے ۔۔
قبرستان اور اونچائی کے موضوع کے حساب سے لفظ وحشت کا استعمال بر محل ہے ،یہاں ہم لفظ خوف زدہ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ان الفاظ کا اگر کوئی نعم البدل ہو سکتا ہے تو محفل میں موجود کئی صاحب علم ہیں وہ ہی زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں ۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
قبرستان اور اونچائی کے موضوع کے حساب سے لفظ وحشت کا ستعمال بر محل ہے ،یہاں ہم لفظ خوف زدہ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ان الفاظ کا اگر کوئی نعم البدل ہو سکتا ہے تو محفل میں موجود کئی صاحب علم ہیں وہ ہی زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں ۔
اب آپ نے ایک باب اور کھول دیا اب خوف کے اصل معنی دیکھنا پڑینگے۔۔
 

اکمل زیدی

محفلین
اب آپ نے ایک باب اور کھول دیا اب خوف کے اصل معنی دیکھنا پڑینگے۔۔
عدنان بھائی میرے سمجھ میں جو آیا اسے میں نے ٹیگ کردیا آپ کے علم میں اس موضوع کو آگے بڑھانے میں کچھ اور صاحبان ہوں تو آپ کو مدعو کرنے کا اختیار ہے۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
بھیا ہم کون ہوتے ہیں کھول نے والے یہ اردو ادب کا کمال ہے ۔
آپ ایسا کریں اس لنک کو محفوظ کر لیں شاید آپ کے ذوق کو تھوڑی تسکین مل سکے ۔
سر جی ہم تو براہِ راست فیض حاصل کرینگے اس پر کچھ گفتگو بھی ہو جائے گی اور اس لنک سے زیادہ ہی کی توقع ہے کے یہ صرف بتا دیگے ہم سے ہمکلام نہ ہو گا ۔۔
 
لغت کے مطابق

وَحشی (فت مج و ، سک ح)صف
۱۔ جنگلی جانور جو آدمیوں سے بھاگ جائے ، جو انسانوں سے مانوس نہ ہو ۔

۲۔ (i) صحرائی ، جنگلی ، جنگل کا باسی ۔

(ii) بھڑکنے والا ، گھبرانے والا ، ایک حال پر نہ رہنے والا
(نوراللغات) ۔
۳۔ (i) اجنبی ، غیر مانوس ۔

(ii) دیوانہ ، سودائی ، خبطی ۔

(iii) جو پالتو نہ ہو (کوئی جانور) ۔

۴۔ غیر مہذب ، غیر متمدن ، ناتراشیدہ ؛ اجڈ ، ان گھڑ ، بدسلیقہ ۔

۵۔ جو بائیں طرف ہو ؛ بایاں ، بیرونی نیز اُلٹا ، پٹ (چت کی ضد) نیز (طب) وہ رخ جو جسم کے درمیانی خط سے دور ہو ۔

۶۔ (کتابت) آڑا قط لگے قلم کے دو پلوں میں سے ایک پلہ ، میدان قلم کی بائیں نوک ، بایاں رخ جو بیچ کے شگاف کی وجہ سے دوحصوں میں بٹا ہوتا ہے ، دائیں پرے کو انسی اور بائیں پرے کو وحشی کہتے ہیں بائیں کو خفی بھی کہتے ہیں اور اس سے باریک حصے حرف کے لکھے جاتے ہیں ۔

اسناد دیے گئے ربط پر جا کر دیکھی جا سکتی ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
البتہ اس محاورہ کی بابت عدنان بھائی سے مزید تفصیل درکار ہے۔
ارے بھیا کاہے کو شرمندہ کیے دے رہے ہیں ،ہم نے اپنے موٹے مغز کو بیل کے مغز جیسا کہا ہے ۔
یعنی بیل خوامخواہ بدنام ہوا۔
پس لڑی کھولنے کا اصل مقصد حاصل ہوا۔۔۔
اب مقفل بھی ہوجائے تو کوئی غم نہیں!!!
 

اکمل زیدی

محفلین
بھیا ہم کون ہوتے ہیں باب کھولنے والے یہ اردو ادب کا کمال ہے ۔
آپ ایسا کریں اس لنک کو محفوظ کر لیں شاید آپ کے ذوق کو تھوڑی تسکین مل سکے ۔
ایک بار پھر شکریہ عدنان صاحب ۔۔۔اساتذ ہ کی عدم دلچسپی اور ہمارے بدستور قائم دلچسپی کی وجہ سے لنک ِ ہٰذاہ کو استعمال کرنے پر متوجہ ہوئے ہیں مگر یہاں بھی نظر جمائے رہینگے کہ دیکھیں اس لڑی کو کب درخور اعتناء گردانا جائے ۔۔ورنہ تابش صاحب سے ایک بار پھر گذارش ہے کے اسی طرح کی ایک لڑی پہلے شروع ہو چکی ہے اسے ڈھونڈ ڈھانڈ کر ہمیں اس کا لنک فراہم کردیں: عین نوازش ہوگی
 
Top