محفلینِ کراچی - دوسری ملاقات-( بخیر انجام پذیر) 24 نومبر ،بروز ہفتہ، 2018

اکمل زیدی

محفلین
جیسا کے عنوان سے ظاہر ہے ذکر ہے دوسری ملاقات کا ۔۔جو بخیر خوبی انجام پاچکی ہے ۔۔۔حسبِ توقع بہت اچھی رہی وقت کی کمیابی کے سبب زیادہ احوال نہیں لکھ سکونگا۔۔مگر سند کے طور پر اور باقی محفلین کی شمولیت کے پیش نظر دھاگہ بنا دیا ہےاظہارات ِ محسوسات کے لیے ۔۔کچھ سابقہ شریک ِ محفل حضرات کی کمی بلا شبہ شدت سے محسوس کی گئی جن میں سر فہرست جناب خلیل بھائی رہے
جنہوں نے اس بار بالکل پکڑ نہیں دی-کیا پتہ کچھ ناگزیر مصروفیات ہوں
باقی احمد بھائی -فاخر بھائی اپنی مصروفیات کا بتا چکے تھے۔۔انشاءاللہ اگلے دور میں کمی پوری کرینگے۔۔۔بھائیوں "بالکل" "ضرور ہاں کیوں نہیں " کا رپلائی ضرور کردینا۔
راقم سمیت عمران بھائی - خالد بھائی -امین بھائی-فہیم کے علاوہ ایک خوبصورت اور خوشگوار اضافہ شاہد بھائی کی صورت میں ہوا جنہیں آ پ ٹرومین کی حیثیت سے جانتے ہیں -
جی مجھے احساس ہے آپ کو کچھ حیرت ہوئ ہو گی کہ میں نے ابھی تک عدنان بھائی کا تذکرو نہیں کیا تو ان کے لیے میں دعوت دیتا ہو ں عمران بھائی کو کہ وہ آئیں اور ان کی مزاج پرسی کریں
ذرا۔۔۔اچھھ۔۔۔چھی۔۔ طرح۔ ۔سے ۔:boxing: ۔
۔۔۔ :D
باق انشاءاللہ احوال یہاں درج ہوتا رہے گا ۔
ٹرومین محمد احمد سید عمران ، فاخر رضا ، خالد محمود چوہدری محمد عدنان اکبری نقیبی ، فہیم
@محمد امین صدیق ، @محمد خلیل الرحمٰن
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
میں نے ابھی تک عدنان بھائی کا تذکرو نہیں کیا تو ان کے لیے میں دعوت دیتا ہو ں عمران بھائی کو کہ وہ آئیں اور ان کی مزاج پرسی کریں
چوں کہ ان کو پتا ہے ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔۔۔
چناں چہ وہ آج منظر عام سے غائب ہیں!!!
:devil3::devil3::devil3:
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
جی ہم جانتے ہیں کہ سید عمران صاحب تصویروں میں نہیں ہوں گے۔ البتہ اس ملاقات کی روداد کا ہم سب کو بے صبری سے انتظار رہے گا۔
جی بالکل ایسا ہی ہے ۔۔مگر وہ اپنی پوری حشر سامانیوں اوہ۔۔۔سوری میرا مطلب ۔ ۔تمام نورانیت کے ساتھ موجود رہے ۔ ۔ ۔
 

اکمل زیدی

محفلین
ایسا کیا کردیا اس بار میرے دوست نے؟؟؟
اس بار - مگر ان کی غیر موجودگی ہم سب پر بہت "بار" گذری۔۔۔کتنی بار عمران بھائی نے اصرار کیا اور انہوں نے ہر بار منع کیا اور آخری بار انہوں نے حامی بھی بھر لی اور یہی لارا دیکر عمران بھائی نے کہا تھا کے عدنان بھائی بھی آرہے ہیں ہم تو دوسری بار میں دو بار وہاں گئے (یہ الگ داستان ہے آگے آئے گی) ۔ :)
 
Top