محفلینِ کراچی - دوسری ملاقات-( بخیر انجام پذیر) 24 نومبر ،بروز ہفتہ، 2018

محمداحمد

لائبریرین
ارے بھائی لوگو!

وہاں کیا کھایا پیا کچھ اس کی تفصیل و تصاویر ہی ارسال کر دی جائیں۔

اور یہ کہ سلاطین کی دلی کے ایک بار پھر اجڑنے کا بیان بھی کوئی بھائی بیان کرنے کا کشٹ کرے۔ :) :) :)
 

سید عمران

محفلین
وہاں کیا کھایا پیا کچھ اس کی تفصیل و تصاویر ہی ارسال کر دی جائیں۔

اور یہ کہ سلاطین کی دلی کے ایک بار پھر اجڑنے کا بیان بھی کوئی بھائی بیان کرنے کا کشٹ کرے۔ :) :) :)
کھایا پیا جو تھا بہت مزے کا تھا۔۔۔
سلاطین کی سلطنت پر تجاوزات دور کرنے والوں کے بلڈوزر پھر گئے!!!
 
p_370hqaxb0.gif


ہم جناب محترم سید عمران بھیا اور محترم جناب اکمل زیدی بھیا کی ناراضگی کو ختم کرنے کے لیے یہ معافی نامہ تحریر کریں رہے ہیں
تاکہ
باوقت ضرورت یہ سند کام آسکے اور محفل کے ریکارڈ میں محفوظ ہو جائے ۔:sneaky:

محترم محفلین قصہ کچھ یوں ہے کہ کچھ عرصہ سے کراچی شہر میں رہائش پذیر محفلین سے بالمشافہ ملاقات کے دوسرے سلسلے کے لیے محفل پر ذاتی پیغام میں باقاعدہ چہ میگوئیاں جاری تھیں ،یہ چہ میگوئیاں دیکھتے ہی دیکھتے سنجیدہ صورت حال اختیار کر گئیں ۔:D
محفلین سے اُن کے ذاتی موبائل نمبرز پر بھی رابطہ کیا گیا اور بروز ہفتہ 24۔11۔2018 رات 8 بجے کا پروگرام مقرر پایا ۔:)

ہم سے بھی عمران بھیا نے رابطہ کیا اور ہم نے ملاقات کی دعوت قبول کر لی ،:cool:
بروز جمعہ المبارک مورخہ23-11-2018 کو ہمیں بذریعہ موبائل کال اپنے آستانہ عالیہ کی جانب سے بروز ہفتہ رات میں محفل کے پروگرام کی اطلاع دی گئی اور وہاں سے بھی ہمیں سخت الفاظ میں کہا گیا کہ لازمی شرکت کرنا ہے ۔(n)
اب ہماری دعوت ملاقات میں شمولیت بہت مشکل نظر آ رہی تھی ۔ہم نے تمام صورت حال سے محفلین بھائی صاحبان کو آگاہ بھی کیا ۔:unsure:
ہماری ملاقات میں شریک نہ ہونے کی وجہ بھائی لوگ سخت ناراض ہیں۔o_O

اب ہم بذریعہ اس معافی نامے کے آپ تمام محفلین سے معافی کے درخواست گذار ہیں ۔
اکثرحالات میں انسان ایسے پریشان کن صورت حال کا شکار ہوجاتا ہے کہ فیصلہ کرنا اس کے لیے بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔:cry:

فقظ
آپ سب محفلین کی محبت کا طلبگار
محمد عدنان اکبری نقیبی
بروز منگل مورخہ 27۔11۔2018
 

محمداحمد

لائبریرین
ہائے!

آپ تو سنجیدہ ہی ہو گئے۔

کوئی ضرورت نہیں اس معافی نامے کی۔ وہ تو ایک دوستانہ ملاقات تھی اب نہیں تو پھر کبھی سہی۔

عمران بھائی تو آپ سے مذاق کر رہے تھے بھائی!
 
ہائے!

آپ تو سنجیدہ ہی ہو گئے۔

کوئی ضرورت نہیں اس معافی نامے کی۔ وہ تو ایک دوستانہ ملاقات تھی اب نہیں تو پھر کبھی سہی۔

عمران بھائی تو آپ سے مذاق کر رہے تھے بھائی!

ہم تو مذاق نہیں کر رہے احمد بھائی ،اگر معافی مانگ لینے سے رشتے مضبوط ہوسکتے ہیں تو ہمارے لیے یہ بہت سستا سودا ہے ۔
 
Top