کھیلوں کی خبریں

ثناء میر نے خواتین کی باؤلنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ثناء یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔

شاندار است ثناء جی

FB-IMG-1540303408843.jpg
 
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم پہلے نمبر پر آگئے

569543_4103989_babar_updates.jpg

ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کرکے پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کر لی ،جبکہ بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلوی قائد ایرون فنچ دوسرے، جبکہ پاکستان کے فخر زمان پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
اسی طرح بولرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر افغانستان کے راشد خان کا قبضہ ہے ، پاکستان کے لیگ اسپینر شاداب خان دوسرے نمبر پر اور عماد وسیم بھی دسویں نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیم پاکستان رینکنگ میں 136 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔
 

سروش

محفلین
اے بی ڈویلئرز نے بنگلہ دیش پرئمیر لیگ کے لئے رنگ پور رائڈرز سے کھیلنے کا معاہدہ کیا ۔ اس سے قبل اسٹار بلے باز جو کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں پاکستان سپر لیگ میں بھی کھیلنے کا معاہدہ کرچکے ہیں جبکہ دسمبر 2018 میں جنوبی افریقہ میں نئی ہونے والی مزانسی لیگ میں بھی جلوہ گر ہوں گے ۔ یہ خبر 27 اکتوبر 2018 کو کرک بز پر شائع ہوئی ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اے بی ڈویلئرز نے بنگلہ دیش پرئمیر لیگ کے لئے رنگ پور رائڈرز سے کھیلنے کا معاہدہ کیا ۔ اس سے قبل اسٹار بلے باز جو کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں پاکستان سپر لیگ میں بھی کھیلنے کا معاہدہ کرچکے ہیں جبکہ دسمبر 2018 میں جنوبی افریقہ میں نئی ہونے والی مزانسی لیگ میں بھی جلوہ گر ہوں گے ۔ یہ خبر 27 اکتوبر 2018 کو کرک بز پر شائع ہوئی ۔

یعنی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں۔ :)
 
ڈیویلیئرز اور حفیظ کو قلندرز نے چن لیا

578225_9344308_psl_updates.jpg

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز اور کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ کو چن لیا۔
اسلام آباد میں پی ایس ایل 4 کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی، لاہور قلندرز نے کورے اینڈرسن،سندیپ لیموچین،حارث سہیل کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔
ملتان سلطانز کی جگہ بننے والی سکستھ ٹیم نے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، آل رائونڈرشاہد خان آفریدی،افغانستان کے قیس احمد اور نعمان علی کو حتمی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

578215_5117853_PSL_updates.jpg

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فواد احمد،ڈیوائن براوو، دانش عزیز اور احسان علی کو فائنل کیا، پشاور زلمی نے کیرون پولارڈ ، عمر امین اور ڈائمنڈ رائونڈ میں سابق کپتان مصباح الحق کو چنا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ای این بیل ، سمت پٹیل ،کیمرون ڈیل پورٹ کو ٹیم کا حصہ بنایا تو کراچی کنگز نے زمبابوے کے آل راؤنڈرسکندررضا چن لیا ہے۔
 
پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے والے بڑے نام

578262_3671409_PSL000_updates.jpg

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں دنیا کرکٹ کے کئی بڑے اور مایہ ناز کھلاڑی پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ،نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور انگلینڈ کے ای این بیل پی ایس ایل کھیلنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔شائقین کرکٹ کو ان بڑے ناموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل میں بہت سے شاندار میچز دیکھنے کو ملیں گے۔
پی ایس ایل کی ڈرافٹ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جہاں مختلف فرنچائزز نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا،لاہور قلندرز نے اے بی ڈی ویلیئرز، کارلوس بریتھ ویٹ،کورے اینڈرسن کو منتخب کرکے ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم تیار کرلی ہے۔
دوسری طرف سابق کپتان مصباح الحق،کیرون پولارڈ، ڈیوڈ ملان، وائن میڈسن اور صہیب مقصود نے پشاور زلمی کی طرف سے میدان میں حریفوں کو چھکے چھڑائیں گے۔ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو اس بار کوئٹہ کے گلیڈی ایٹر ہوں گے۔
سکستھ ٹیم میں شعیب ملک کے ساتھ سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے جوائن کرلیا ہے۔
پچھلی بار کراچی کنگز سے کھیلنے والے جو ڈ ینلے بھی یہاں آگئے ہیں،زمبابوے کے سکندر رضا اور اویس ضیا کی آمد ہوئی جبکہ ان کے مایہ ناز کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر محمد عامر، کولن منرو اور بابر اعظم موجود ہیں۔
اسلام آباد کی جانب سے رونکی، فہیم اشرف اور شاداب خان پہلے کی طرح یونائیٹڈ ہیں جبکہ انگلش کھلاڑی ای ین بیل اور آسٹریلین کھلاڑی فل سالٹ بھی اسلام آباد کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ارے کہاں کے کھلاڑی اب فہد صاحب، 1992ء کا ورلڈ کپ یاد آ گیا جب رچرڈز تماشائیوں میں بیٹھے ویسٹ انڈیز کو ہارتا دیکھ رہے تھے۔ :)۔ رچرڈز کوئٹہ کی ٹیم کے پچھلے تین سال سے مینٹر تھے اس سال کا علم نہیں۔
 
دنیا کےٹاپ ٹین بلے بازوں میں اظہر علی کا دسواں نمبر

585883_6184112_azhar_updates.jpg

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں اظہر علی کا دسواں نمبر جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔
پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے کین ولیمسن نے کیویز کی تاریخ رقم کر دی ۔ولیمسن 900 رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلےکھلاڑی بن گئے اور ساتھ ہی بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھی آ گئے۔
پہلی پوزیشن اب بھی بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس ہے. بیٹسمینوں کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل واحد کھلاڑی اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں ۔
بولرز کی فہرست میں محمد عباس کا چوتھا اور یاسر شاہ کا نواں نمبر ہے ۔
بولرز میں جنوبی افریقا کے ربادا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے.پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ لیگ اسپینر یاسر شاہ نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
 

حسیب

محفلین
حالیہ خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ثناء میر کی اس گیند کو پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ہے
 
Top