آج کی دلچسپ خبر!

ام اویس

محفلین
کسی کو ہارٹ کا آپریشن کروانا ہو تو مجھ سے رابطہ کرے میں نے کل ہی سیکھا ہے you tube پر دیکھ کر
263a.png

اچھا میں آپ کو ہارٹ بھیج دیتی ہوں آن لائن آپریشن کردو ۔ تھوڑا کالا کالا لگ رہا ہے گورا کرنا پر خبردار فائزہ بیوٹی کریم نا لگانا

E9393_FB7-6_E63-45_A0-_BA69-9_B54878_DA85_D.jpg
 
’بلیو ویل‘ کے بعد ’مومو‘ کی دہشت
pakprimenews.com

’بلیو ویل ‘گیم کی دہشت کے بعد ’مو مو‘ کے نام سے ایک نیا چیلنج گیم سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں نوجوانوں اور بچوں کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’مومو‘ نام کے چیلنج گیم کی وجہ سے ہی ارجنٹائن کی 12 سالہ بچی کی موت واقع ہوئی ہے ۔
اصل میں ’مومو‘ مختلف سوشل میڈیا جیسے واٹس ایپ، فیس بک اور یوٹیوب پر ایک اکاؤنٹ ہے۔ یہ اکاؤنٹ خواتین کی ڈراؤنی تصاویر پر مشتمل آرٹ ورک کا استعمال کرتا ہے۔
بلیو وہیل گیم کی طرح مومو چیلنج میں بھی شریک افراد کو مخصوص احکام پر عمل کرنے کا کہا جاتا ہے، ان احکامات میں اجنبی فون نمبروں پر لوگوں سے رابطہ کرنے اور اسی طرح کے دیگر کام کرنے کا کہا جاتا ہے۔
اگر کوئی احکامات پر عمل نہ کرے تو اسے زیادہ پرتشدد تصاویر دکھا کر خوفزدہ کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مومو جاپان، کولمبیا اور میکسیکو کے تین فون نمبروں سے مربوط ہے۔
ان نمبروں پر رابطہ کرنے پر فون کرنے والے کی خاصی بے عزتی کی جاتی ہے، انہیں ایسے اشارے دئیے جاتے ہیں، جیسے دوسری طرف موجود شخص آپ کو ذاتی طور پر جانتا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ بچے نفسیاتی طور پر جلد ’مومو ‘کے قابو میں آ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر صارفین ’موموم چیلنج ‘ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک دوسرے کو اس چیلنج کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں
 
ربیع م

محفلین
انڈیا میں ہوائی اڈے پر زیادہ مسکرانے سے’ دہشت گرد حملوں کا خدشہ‘

انڈیا میں حکام نے ہوائی اڈوں پر تعینات سکیورٹی حکام سے کہا ہے کہ وہ زیادہ مسکرانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے سکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق حکام کو خدشات ہیں کہ ضرورت سے زیادہ خوش اخلاقی کی وجہ سے سکیورٹی میں بےپروائی کا تاثر پایا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
انڈیا میں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس ہی ہوائی اڈوں کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہے اور وہ اپنے عملے سے چاہتا ہے کہ ’دوستانہ ہونے کی بجائے زیادہ چوکنا ہوں۔‘
انڈین ایکسپریس کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں پر اب ’بہت زیادہ مسکراہٹ‘ سے ’مناسب حد تک مسکراہٹ‘ کا طریقۂ کار نافذ ہو گا۔
حکام کے نزدیک ضرورت سے زیادہ مسکراہٹ اور دوست نوازی کا تاثر ہوائی اڈوں کو دہشت گرد حملوں کے خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔
سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل راجیش رانجن نے تو یہاں تک کہا کہ امریکہ میں نائن الیون حملوں کی وجہ مسافروں سے ضرورت سے زیادہ اچھے رویے کی پالیسیاں تھیں۔
خیال رہے کہ انڈیا میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو اپنے معیار میں بہتری کے لیے کہا گیا ہے۔
جولائی میں کرناٹک ریزرو پولیس نے اپنے اہلکاروں سے کہا تھا کہ وہ وزن کو کم کریں نہیں تو انھیں معطل کر دیا جائے گا۔
اسی طرح سے 2004 میں مدھیہ پردیش میں پولیس اہلکاروں سے کہا گیا تھا کہ انھیں مونچھیں بڑھانے کے لیے معاوضہ دیا جائے گا کیونکہ افسران کے خیال میں ایسا کرنے سے انھیں زیادہ عزت ملے گی۔
انڈیا میں اگرچہ سکیورٹی اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مسکرایں کم لیکن اس کے ہمسایہ ملک نیپال میں 2014 میں چھ سو افراد کو صرف اس مقصد کے لیے بھرتی کیا گیا تھا تاکہ وہ پولیس افسران کو زیادہ ’دوستانہ‘ بنانے میں مدد دے سکیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین

ہم اس بات پر مُسکرائیں یا نہیں؟ :eek:
 
ام اویس

محفلین
https://c.express.pk/2018/10/1371404-googleplus-1539082925-304-640x480.jpg

نیویارک: گوگل نے فیس بک کا مقابلہ کرنے کے لیے لانچ کی گئی سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ گوگل پلس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک گوگل پلس کی بندش کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گوگل پلس کو سات سال قبل فیس بک کا مقابلہ کرنے کے لیے 28 جون 2011 میں لانچ کیا گیا تھا تاہم اس کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گیا تھا۔ تاہم اب گوگل کی جانب سے گوگل پلس کو صارفین کے لیے مکمل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔
گوگل کی جانب سے گوگل پلس کے بند کیے جانے کے حوالے سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ گوگل پلس صارفین کا ڈیٹا بڑے پیمانے پر ہیک کرلیا گیا تھا۔ یہاں تک کے صارفین کے ان باکس تک ہیکرز نے رسائی حاصل کرلی تھی۔ ہیکرز نے اس کام کے لیے مارچ 2018 میں ’بگ‘ کا استعمال کیا تھا تاہم اب بگ کو مکمل طور پر ختم کرلیا گیا۔
تاہم گوگل پلس کو بگ سے آزادی دلانے کے باوجود اسے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ صارفین کی سطح پر کم توجہ ملنے کے باعث بھی کیا گیا ہے۔ اپنے لانچ سے اب تک گوگل پلس فیس بک کو ’ٹف ٹائم‘ نہیں دے سکی تھی۔
گوگل انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہیکرز نے 5 لاکھ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا تاہم صارفین کے ڈیٹا کے منفی استعمال کے شواہد نہیں ملے ہیں لیکن صارفین کی عدم دلچسپی اور صارفین کے نجی ڈیٹا کی حفاظت نہ کر پانے کے خدشے کے پیش نظر گوگل پلس کو مکمل طور بند کیا جا رہا ہے۔
ربط
 
کس ملک میں انٹرنیٹ سپیڈ سب سے تیز ہے ؟ پاکستان کا نمبر کونسا ہے ؟
www.bathak.com
اوکلا سپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈیکس کے تازہ ایڈیشن کے مطابق پاکستان میں آن لائن سروسز کے شدید فقدان کے باعث بھی موبائل انٹرنیٹ سپیڈ بھارت کے مقابلے میں کئی گنا بہتر ہے اور پاکستان اس فہرست میں بھارت سے آگے ہے ۔جون میں ہونے والے گلوبل انٹرنیٹ سپیڈ ٹیسٹ کے مطابق موبائل انٹرنٹ کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 96 وے ہے جبکہ اس فہرست میں بھارت بہت پیچھے ہے اور وہ 109 ویں پوزیشن پر براجمان ہے ۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے موبائل انٹرنیٹ سپیڈ کے گلوبل ٹیسٹ کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ میں پاکستان کی اس فہرست میں پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے جبکہ بھارت چار درجے بہتری کے بعد 109 پوزیشن پر آ گیاہے .

پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ پر ڈاون لوڈ سپیڈ 14.03 ایم بی پی ایس جبکہ عالمی دنیا میں اس کی اوسط 23.54 ایم بی پی ایس ہے اور بھارت میں 9.12 ایم بی پی ایس ہے ۔موبائل براڈ بینڈ کے ذریعے اپ لوڈنگ سپیڈ اوسطاً 9.28 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں اپ لوڈنگ سپیڈ 8.58 ایم بی پی ایس ہے جبکہ بھارت اس میں بھی بہت پیچھے ہے جہاں صرف 3.62 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ہے ۔اس فہرست میں سب سے پہلی پوزیشن قطر کی ہے جہاں ڈاون لوڈنگ سپیڈ 63.22 ایم بی پی ایس ہے جبکہ ناروے دوسرے ، متحدہ عرب امارات تیسرے ، سنگاپور چوتھے ، آئس لینڈ پانچویں ، نیدر لینڈ چھٹے ، کینڈا ساتویں ، آسٹریلیا آٹھویں ، ہنگری نویں اور بیلجیئم دسویں نمبر پر رہے ۔جب ہم فکسڈ براڈ بینڈ کی بات کرتے ہیں یعنی دفاتر اور گھروں میں استعمال ہونے والے انٹرنیٹ کی تو اس میں بھارت پاکستان سے آگے ہے اور 62 ویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ دنیا بھر کے 133 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا اس میں نمبر 122 واں ہے ۔ بھارت نے گزشتہ ماہ کی نسبت اس فہرست میں پانچ درجے ترقی کی ہے جبکہ پاکستان دو درجے تنزلی کا شکار ہواہے ۔اس فہرست میں سب سے پہلا نمبر سنگا پور کاہے جہاں ڈاون لوڈنگ سپیڈ 180.57 ایم بی پی ایس ہے جبکہ ہانگ کانگ دوسرے ، آئیس لینڈ تیسرے ، جنوبی کوریا چوتھے ، رومانیہ پانچویں ، جرسی چھٹے ، ہنگری ساتویں ، امریکہ آٹھویں ، سویڈن نویں اور سویٹزر لینڈ دسویں نمبر پر ہے
 
بھارت،پستول جام ہونے پرپولیس اہلکار نےمنہ سےگولی کی آواز نکال کرملزم پکڑلیا

میرٹھ(ایجنسیاں) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک پولیس مقابلے کے دوران پستول جام ہونے پرپولیس اہلکارنے منہ سےگولی کی آواز نکال کرملزم پکڑلیا تفصیلات کے مطابق ضلع سمبھال کے علاقے اسمولی میں پولیس نے چیک پوائنٹ پر 2 موٹرسائیکل سوار نوجو انو ں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی، اس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں رخساد نامی ایک ملزم پکڑا گیا،ملزم کے ساتھی نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر بھاگنا چاہا جس کے لیے کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کے دوران سب انسپکٹر منوج کمار کی پستول اچانک جام ہوگئی تاہم انہوں نے گھبرانے کے بجائے منہ سے ہی ٹھائیں ٹھائیں کی آواز یں نکالیں اور آپریشن جاری رکھا اور ملزم کو پکڑ لیا۔ دوسری جانب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈ ر )آنند کمار نے بتایا کہ ہتھیار کا تکنیکی معائنہ کروایا جائے گا۔
 
جاسم محمد

منہ کے فائر کا عملی مظاہرہ
 
چین میں دنیا کے سب سے طویل پل کا افتتاح
چین کے صدر ژی جن پنگ نے سمندر پر بنے دنیا کے سب سے بڑے پل کا افتتاح کر دیا،55 کلومیٹر طویل پل پر 20 ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔سمندر پر بنا سب سے بڑا پل ہانگ کانگ اور مکاؤ کو چین سے جوڑے گا،چینی میڈیا کےمطابق 55کلومیٹر طویل مکاؤ برج کی تعمیر کا آغاز 15 دسمبر 2009 ءکو کیا گیا تھا۔

566943_9444546_largest-bridge1_updates.jpg

چین کے شہر زہوہائی میں ہونے والی تقریب میں چینی صدر ژی جن پنگ کے علاوہ ہانگ کانگ اور مکاؤ شہر کے رہنماؤ ں نے بھی شرکت کی ۔اس پل میں زیر زمین سرنگ کا راستہ بھی شامل ہے، جسے کل عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
566943_4003133_largest-bridge11_updates.jpg
55کلو میٹر طویل اس پُل میں6اعشاریہ 7 کلومیٹر کی ٹنل بھی شامل ہے جس کے علاوہ باقی 22اعشاریہ 9 کلو میٹر کے مرکزی برج کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار لائٹنگ سے لے کر بہترین لینز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری کیلئے انجینئرز نے8سالوں سے زائد عرصے تک لگاتار محنت کے بعد یہ پلان تیار کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا۔برج سے ہانگ کانگ اور زوہائی کے درمیان راستہ 3 گھنٹوں سے سمٹ کر صرف 30 منٹ ہو جائے گا۔پل کی تعمیر 2009 ء میں شروع ہو کر 2016 ء میں مکمل ہونی تھی تاہم یہ پروجیکٹ کئی عوامل کے باعث تاخیر کا شکار ہو تے ہوئے حال ہی میں مکمل ہوا ہے۔
 
پل کی تعمیر 2009 ء میں شروع ہو کر 2016 ء میں مکمل ہونی تھی تاہم یہ پروجیکٹ کئی عوامل کے باعث تاخیر کا شکار ہو تے ہوئے حال ہی میں مکمل ہوا ہے۔
شکر ہے، کچھ ہمارے جیسا بھی ہے۔ :)
چین کے صدر ژی جن پنگ نے سمندر پر بنے دنیا کے سب سے بڑے پل کا افتتاح کر دیا
اپنے شہباز پائین بھی ان سے متاثر لگتے ہیں۔ ;)
 
Top