آج کی دلچسپ خبر!

عرفان سعید

محفلین
السلام علیکم!
"عالمی کلاسیک کے اردو تراجم"
مہربانی فرما کر مجھے اس موضوع پر کچھ مواد فراہم کر دیں۔۔۔۔۔۔۔
کوئی اردو تراجم کا عالمی دن منایا جارہا ہے؟
آپ نے دلچسپ خبر کی لڑی میں پوچھا ہے تو چٹکی لی ہے!
 
ٹوئٹر نے گاندھی کا ایموجی بنا ڈالا

558448_121001_updates.jpg

بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے موہن داس کرم چند گاندھی جی کی سالگرہ کے موقع پر ان کا ایموجی (کارٹون ) بناڈالاہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آج 2 اکتوبرکو ہندوستان کی جنگِ آزادی کے ہيرو گاندھی جی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹوئٹر نےسے اپنے ایموجز میں گاندھی کا ایموجی شامل کیا ہے۔
بھارت میں موہن داس کرم چند گاندھی کو احترام سے ’مہاتما گاندھی اور باپو جی‘ کہا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 اکتوبر کو جاری کیا گیا گاندھی کا ایموجی ایک ہفتہ رہنے کے بعد ہٹا دیا جائے گا۔ بھارتی ٹوئٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ایموجی کا استعمال صرف اس وقت کیا جاسکے گا جب ٹیگز میں#NexusOfGood #MKGandhi, #BapuAt150, #MyGandhigiri, #MahatmaAt150 یہ الفاظ ہونگے۔
بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب سوشل میڈیا پلٹ فارم پر کسی مخصوص ایونٹ کے لیےخاص ایموجی کو شامل کیا گیا ہو بلکہ اس سے قبل ٹوئٹر نے مختلف تہوار وں پر ایسا کیا ہے، ان میں ’دیوالی، گنیش چترتھی، یوم آزادی، یوگا کا عالمی دن‘ وغیرہ شامل ہیں۔
گاندھی نے بھارت میں مقیم مسلمانوں کو برابر کے حقوق دینے کا وعدہ کیا تھا جس پر 30 جنوری 1948 کو ایک ہندو قوم پرست ناتھو رام نے انہیں قتل کردیا۔
 
سید عمران

اب دیکھیں ٹوئیٹر ہمارے عدنان بھیا کا ایموجی کب بناتا ہے!!!
 
جیف بیزوس دنیا کے امیرترین شخص بن گئے

559422_5421985_updates.jpg

امیزون کے مالک مزید امیر ہوگئے ، دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں بل گیٹس کا نام دوسرے نمبر پر آگیا ۔
امریکی شہری اور امیزون کے مالک جیف بیزوس کے اثاثے ایک سو ساٹھ بلین ڈالر یعنی دو سو کھرب روپے ہوگئے ہیں۔
مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کا نام دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ان کے اثاثوں کی مالیت ستانوے بلین ڈالر یعنی ایک سو پچیس کھرب روپے ہے۔
فوربز کے مطابق مکیش امبانی بھارت کے سب سے امیر شخص ہیں ، ان کے پاس 48 بلین ڈالرز یعنی 60 کھرب روپے تک کے اثاثے موجود ہیں ۔
مکیش امبانی کی دولت میں ایک سال کے دوران 14 کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
 
زیک

مسافر

اور امیر ترین محفلین؟
 
سروش

محفلین
موبائل فون کی دلدادہ خاتون کی قبر کا آئی فون کتبہ
ماسکو: روس میں موبائل فون سےمحبت رکھنے والی خاتون کی وفات کے بعد اس کی قبر کا کتبہ آئی فون جیسا بنادیا گیاہے، جس پر خاتون کی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔روسی شہر اوفا میں ایک 25 سالہ خاتون ریٹا شامیوا کے انتقال کے بعد ان کی قبر پر آئی فون نما کتبہ نصب کیا گیا ہے۔ یہ کتبہ 5 فٹ اونچا ہے اور سیاہ چمکدار بیسالٹ پتھر سے تراشا گیا ہے۔ ہوبہو آئی فون جیسے کتبے کی پشت پر کمپنی کا لوگو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

1354211-ritamain-1537974320-341-640x480.jpg

ماخذ
 
سروش

محفلین
بھارتی بچے دیگچیوں کے ذریعے دریا پار اسکول جانے پر مجبور
1357230-asam-1538150104-360-640x480.jpg

آسام: بھارت میں چھوٹے بچے دیگچی نما برتن میں بیٹھ کر دریا عبور کرکے اسکول جاتے اور واپس آتے ہیں۔بھارتی ریاست آسام کے ضلع بسوا ناتھ کے ایک علاقے ناڈوور میں تعلیم کے شوق میں بچے روزانہ صبح اپنی جان خطرے میں ڈال کر المونیم سے بنی بڑی دیگچیوں میں بیٹھ کر دریا یا ندی پار کرکے اسکول پہنچتے ہیں اور اسی طرح واپس اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں۔
بڑی دیگچیوں میں بیٹھنے کے بعد بچے اپنے ننھے منے ہاتھوں کو چپو کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اپنی منزل تک پہنچتے ہیں۔ اس ضمن میں ایک ویڈیو پوری دنیا میں دیکھی گئی جس میں ابتدائی جماعتوں کے بچے یونیفارم میں ’’برتن کشتیوں‘‘ میں تیرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ تمام خطروں کے باوجود، بچے بہت مہارت سے بڑے برتن کو کشتی کی طرح آگے لے کر جارہے ہیں۔ اس دوران ان کی کوشش ہوتی ہے کہ بیگ اور کپڑے بھیگنے سے محفوظ رہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دریا میں ایک چھوٹا جزیرہ نما ہے جہاں کوئی پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بچے مجبوراً اسی طریقے سے اسکول جارہے ہیں۔مقامی حکام نے کہا ہے کہ وہ بچوں کےلیے یا تو کشتی کا انتظام کریں گے یا پھر اسکول کو کسی محفوظ اور آسان دسترس والے مقام تک منتقل کیا جائے گا۔

جیف بیزوس دنیا کے امیرترین شخص بن گئے

559422_5421985_updates.jpg

امیزون کے مالک مزید امیر ہوگئے ، دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں بل گیٹس کا نام دوسرے نمبر پر آگیا ۔
امریکی شہری اور امیزون کے مالک جیف بیزوس کے اثاثے ایک سو ساٹھ بلین ڈالر یعنی دو سو کھرب روپے ہوگئے ہیں۔
مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کا نام دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ان کے اثاثوں کی مالیت ستانوے بلین ڈالر یعنی ایک سو پچیس کھرب روپے ہے۔
فوربز کے مطابق مکیش امبانی بھارت کے سب سے امیر شخص ہیں ، ان کے پاس 48 بلین ڈالرز یعنی 60 کھرب روپے تک کے اثاثے موجود ہیں ۔
مکیش امبانی کی دولت میں ایک سال کے دوران 14 کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس سے کہیں کہ ایک سو ارب روپے، ڈیم فنڈ میں جمع کروائے۔
 
پاکستانی کرنسی سے نحوست دور کرنے کیلئے کرنسی سے جناح کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ ، کعبہ کے عکس شائع کی صلاح
06/Oct/2018, 13:08siasat.com
کراچی : اب پاکستان میں بھی محمد علی جناح کے خلاف آواز بلند ہونے لگی ہے اور کرنسی پر سے ان کی تصویر کو ہٹا نے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں کراچی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسلام میں جاندار کی تصویر کشی منع ہے ۔ جب کہ تصویر کشی و مجسمہ سازی کاعمل بت پرستی کے مترادف ہے اور پاکستانی کرنسی پر کسی فرد وشخصیت کی تصویر کی موجودگی پاکستان کے اسلامی تشخص کی نفی کرتی ہے ۔
اس لئے پاکستانی کرنسی سے بانی پاکستان کی تصویر ہٹا کر کرنسی نوٹوں اور سکوں پر خانہ خدا ’’ کعبۃ اللہ ‘‘ کا عکس شائع کیاجائے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے چیر مین گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے پاکستانی کرنسی کی کم ہوتی قدر ملک میں بڑھتی ہوئی رشوت ستانی و معاشی تباہی کا روحانی حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرنسی سے جناح کی تصویر ہٹاکر نوٹوں او رسکوں پر خانہ کعبہ کا عکس لانے سے پاکستانی کرنسی نحوست سے محفوظ اور اللہ کی رحمتوں او ربرکتوں کا حقدار ہوجائے گی ۔
جب کہ خانہ کعبہ کے عکس کی کرنسی نوٹوں وسکوں پر موجودگی کرنسی کو پاکستانیوں او رمسلمانوں میں معتبر ٹھہرائے گی ۔ جس سے پاکستان میں رشوت ستانی ، بد عنوای ، کرنسی کے باجائز استعمال ، کرنسی کے بے جا استعمال ، اسراف ، فضول خرچی ، نمود و نمائش اور کرنسی سے وابستہ و منسلک دیگر لغویات کی شرح میں از خود کمی آئے گی ۔ اور یہ پاکستان سے معاشی بد حالی کے خاتمہ کا سبب ہوگی ۔ا س لئے فوری طو ر پر پاکستانی کرنسی سے جناح کی تصویر ہٹاکر بانی پاکستان کی بے توقیری کا خاتمہ کیا جائے او رکرنسی پر کعبہ کے عکس شائع کر کے کرنسی کو بابرکت بنانے پر توجہ دی جائے
 
محمد وارث

لائبریرین

مشتاق احمد یوسفی مرحوم و مغفور نے تو کچھ اور مشورہ دے رکھا ہے!
 
ویسے دلچسپ بات یہ ہے کہ جب نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر لگائی گئی تھی، تب بھی اعتراضات کیے گئے تھے۔ :)
 
ام اویس

محفلین
10227

نیویارک سے اسلام آباد کا سفر،صرف 5گھنٹے میں
گزشتہ دنوں امریکی کمپنی ’’بوم ٹیکنالوجی‘‘ نے آواز سے دگنی رفتار پر سفر کرنے والے مسافر بردار طیارے کا پروٹوٹائپ تیار کیا ہے جس کی پرواز آئندہ سال کے اختتام تک متوقع ہے۔
نیویارک سے اسلام آباد تک پہنچنے میں کم از کم 20 گھنٹے لگتے ہیں اور مستقبل میں یہی طیارہ صرف 5گھنٹے میں طے کر ے گا۔ ماہرین کی جانب سے اس کو ’’ایکس بی ون‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کمرشل سپرسونک طیارہ آواز کے مقابلے میں 2.2 گنا زیادہ یعنی 2334 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کرسکے گا۔
کمپنی کے مطابق اس کا تجارتی ورژن جو 2023 تک متوقع ہے ،جسامت میں اس سے 3 گنا بڑا ہوگااور اس میں 45 سے 55 مسافر سفر کرسکیں گے۔
دنیا کے پہلے مسافر بردار سپرسونک طیارے ’’کنکارڈ‘‘ کو ختم ہوئے 10 سال سے زیادہ ہوچکے ہیں اور اس عرصے کے دوران ایسے کئی تجارتی طیاروں کے منصوبے سامنے آچکے ہیں ،جو نہ صرف کنکارڈ سے زیادہ بڑے ہیں بلکہ ان کی رفتار اور مسافروں کی گنجائش بھی اس سے کہیں گنازیادہ ہے۔
ایکس بی ون اب تک ہوائی سرنگ (وِنڈ ٹنل) میں 1000 گھنٹے سے زیادہ کی آزمائشیں پوری کرچکا ہے جس کے دوران اس میں فلائٹ کنٹرول اور ایویانکس کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ، جب کہ اس کا ایئرفریم (ڈھانچہ) ابھی تک تیاری کے مراحل میں ہے۔
اس میں جنرل الیکٹرک کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید ترین ٹربوفین جیٹ انجن نصب کیے جائیں گے۔ یہ جیٹ انجن نئے تربیتی لڑاکا طیاروں میں نصب کیے جاتے ہیں ،جنہیں کمرشل طیارے میں نصب کرنے کے لیے ضروری تبدیلیوں سے گزارا جائے گا۔
ایکس بی ون پروٹوٹائپ دیکھنے میں لڑاکا طیارے ہی کی طرح ہے ۔ لیکن اس کا حتمی ڈیزائن خاصا بڑا اور مسافر بردار طیارے جیسا ہی دکھائی دیتا ہے۔
اس میں ناسا، پریٹ اینڈ وٹنی، لاک ہیڈ مارٹن، بوئنگ، نارتھروپ گرومین، اسپیس ایکس اور اسکیلڈ کمپوزٹس جیسے اداروں کے ماہرین بھی شریک ہیں
ماخذ
 
Top