تعارف تعارف ضروری ہے تعلق میں ابتدا کے لیے

السلام علیکم ,
میرا نام محمد وقار الحسن ہے ۔کراچی شہر کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں رہائش پذیر ہوں ۔میڑک تک تعلیم حاصل کی ہے اور پرئیواٹ فرم میں نوکری کر رہا ہوں ۔اکثر اپنے شفیق دوست عدنان بھائی کو اردو محفل پر شعر و شاعری اور بات چیت میں مشغول دیکھا کرتا تھا۔ عدنان بھائی کو دیکھ کر میرا بھی اردو محفل کی جانب روجحان پیدا ہوا اور ممبر بنے کی خواہش کا اظہار کر ڈالا ۔بھائی نے ہاتھوں ہاتھ ہم سے آئی ڈی بنوائی اور مجھے محفل میں داخل کر دیا ۔اللہ کا شکر ہے کہ مجھے محفل کا صاف ستھرا ماحول میسر آیا ۔آپ ممبران بہت خلوص سے پیش آئے جس پر میں آپ سب کا شکر گزار ہوں ۔
عدنان بھائی کا اسرار ہے کہ میں تعارف پیش کروں تاکہ محفل میں تعلق کی ابتدا ہو سکے تو جناب میں آپ سب کے روبرو حاضر ہوں ۔
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں:)
اکثر اپنے شفیق دوست عدنان بھائی کو اردو محفل پر شعر و شاعری اور بات چیت میں مشغول دیکھا کرتا تھا
اکثر اضافی لگ رہا ہے۔;)
 

فاخر

محفلین
وعلیک السلام علیٰ من اتبع الہدیٰ !!
خوش آمدید !!!
یقیناً آپ کو ہمیشہ صاف ستھرا ماحول ہی ملے گا۔ ان شاءاللہ
 
Top