تعارف تعارف

ذیشان A

محفلین
اسلام و علیکم
میرا نام ذیشان علی ۔میرا تعلق کراچی سے ہے ۔تعلیم کے بارے میں نہ ہی پوچھیں بس لکھنا پڑھنا آتا ہے
ایک پرائیویٹ فرم میں بطور ٹیکنیشن نوکری کر رہا ہوں ۔ اردو ادب سے کافی لگاؤ ہے ۔ بالخصوص شاعری سے ۔ بارہا اردو فورم سے غزلیں چرائی ہیں ۔ آج بھی ایک غزل چراتے سوچا کیوں نہ اس فورم کا حصہ بن جاؤں ۔ بس یہ سوچ کر میں اس گروپ میں شامل ہوگیا ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید ذیشان صاحب۔

اور خوشی ہوئی آپ کا جملہ پڑھ کر کہ علم کے چرانے میں بھی شاید "ایک اجتہادی نیکی" ہے! :)
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔:)
تعلیم کے بارے میں نہ ہی پوچھیں بس لکھنا پڑھنا آتا ہے
نادرا والوں نے بھی یہی لکھا ہے کیا ؟
ایک پرائیویٹ فرم میں بطور ٹیکنیشن نوکری کر رہا ہوں
کس فیلڈ کا کباڑا فرماتے ہیں ؟ :cool2:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید ذیشان
یہ بہت اچھی محفل ہے یہاں بہت اچھے لوگ ہیں پولیس اور جج وغیرہ کاکام فی سبیل اللہ کرتے ہیں اور آپ کی چوری کی عادت بھی چھوٹ جائی گی ۔
بلکہ آپ شاعر بن کر خود کفیل بھی ہو جائیں گے ۔ :)
 

ذیشان A

محفلین
آخری تدوین:

ذیشان A

محفلین
یہاں بہت اچھے لوگ ہیں پولیس اور جج وغیرہ کاکام فی سبیل اللہ کرتے ہیں اور آپ کی چوری کی عادت بھی چھوٹ جائی گی ۔
بلکہ آپ شاعر بن کر خود کفیل بھی ہو جائیں گے ۔
ان سب سے ملکر خوشی ہوگی۔:bashful:
نہ جناب مجھے شاعر نہیں بننا میرے ایک استاد نے کہا تھا کہ ذیشان میاں بے کار شاعری کرنے سے اچھا ہے کہ اچھی شاعری کو پڑھ لیا جائے :cowboy1:
 
نا جناب مجھے شاعر نہیں بننا میرے ایک استاد نے کہا تھا کہ ذیشان میاں بے کار شاعری کرنے سے اچھا ہے کہ اچھی شاعری کو پڑھ لیا جائے :cowboy1:
یادش بخیر میرے والد محترم نے بھی مجھ سے یہی کہا تھا۔ مگر محفل نے نہ بخشا۔
 
Top