زیک

مسافر
یہ کسی نے خود تو نہیں توڑا؟
ویسے حفاظت کا کیا انتظام ہے؟ کیمرے تو یہاں لگ نہیں سکتے۔
نیشنل پارکس اور کنزرویشن ایریاز میں پارک رینجرز ہوتے ہیں۔ کچھ سال پہلے پوچنگ بڑا مسئلہ تھا خاص طور پر ہاتھیوں کے لئے لیکن پارک رینجر پیٹرلز کافی بڑھائے گئے ہیں اور خیال ہے کہ اب یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
 

م حمزہ

محفلین
اب وقت ہو چلا تھا کہ تارنگیرے سے چلا جائے۔ ہماری فلائٹ شام کو تھی لیکن راستہ لمبا تھا اور ہم راستے میں souvenir خریدنا چاہتے تھے اور لنچ بھی کرنا تھا۔

اروشا سے کچھ پہلے ہم ایک دکان پر رکے جو خاص سیاحوں کے لئے لگ رہی تھی۔ بہرحال وہاں کچھ دیر پھرنے کے بعد بیٹی کو جانوروں کی دو figurines اور سیرنگیٹی کے منظر کی ایک کینوس پینٹنگ پسند آئیں۔ دکان پر آپ تنزانین شلنگ یا امریکی ڈالر دونوں استعمال کر سکتے تھے اور ایکسچینج ریٹ بھی برا نہ تھا۔ اس وقت تک میرے پاس تنزانین کرنسی ختم ہونے والی تھی لہذا ڈالر استعمال کئے۔

اروشا کے قریب ٹریفک بڑھ گئی۔

چلتی گاڑی سے ایک منظر

دکھنے میں گاڑیاں گئی گزری لگ رہی ہیں۔ جیسے انڈیا کے کسی گاوَں کی تصویر ہے۔ اور موٹر سائیکلز کی حالت قابلِ رحم ہے۔
 
آخری تدوین:
Top