جاسم محمد

محفلین
سبحان اللہ! کتنا حسین پرندہ ہے! کیا رنگ ہیں!
تیل اور پانی کو مکس کریں تو ہو بہو ایسے رنگ نکل آتے ہیں۔
oil-and-water-mix.jpg

آخری تدوین:

زیک

مسافر
اب وقت ہو چلا تھا کہ تارنگیرے سے چلا جائے۔ ہماری فلائٹ شام کو تھی لیکن راستہ لمبا تھا اور ہم راستے میں souvenir خریدنا چاہتے تھے اور لنچ بھی کرنا تھا۔

اروشا سے کچھ پہلے ہم ایک دکان پر رکے جو خاص سیاحوں کے لئے لگ رہی تھی۔ بہرحال وہاں کچھ دیر پھرنے کے بعد بیٹی کو جانوروں کی دو figurines اور سیرنگیٹی کے منظر کی ایک کینوس پینٹنگ پسند آئیں۔ دکان پر آپ تنزانین شلنگ یا امریکی ڈالر دونوں استعمال کر سکتے تھے اور ایکسچینج ریٹ بھی برا نہ تھا۔ اس وقت تک میرے پاس تنزانین کرنسی ختم ہونے والی تھی لہذا ڈالر استعمال کئے۔

اروشا کے قریب ٹریفک بڑھ گئی۔

چلتی گاڑی سے ایک منظر

زیک بھائی کیا یہ جی ٹی روڈ ہے ؟
 
زیک

مسافر
ائرپورٹ کے قریب ایک ریستوران پر رکے اور وہاں لنچ کیا۔ ائرپورٹ پہنچے تو وہاں لائن تھی۔ ہمارے آگے ایک ٹریکنگ گروپ تھا۔ ان سے پوچھا کہ کس روٹ سے کیلیمنجارو سر کی۔ انہوں نے بتایا کہ کوکا کولا روٹ سے۔ یعنی مارنگو روٹ۔ یہ کافی مقبول راستہ ہے لیکن مجھے پسند نہیں۔

خیر چیک ان کیا اور فلائٹ کا انتظار کرنے لگے۔ ائرپورٹ کا چکر لگایا لیکن چھوٹا سا ائرپورٹ ہے۔

جہاز میں سوار ہوئے تو ایک کیمرہ ہاتھ میں رکھ لیا۔ کچھ دیر بعد کیلیمنجارو پہاڑ نظر آیا۔ افریقہ کا یہ سب سے اونچا پہاڑ 5895 میٹر اونچا ہے۔

زیک

مسافر
کلیمنجارو پر آخری نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ اگلی بار دیکھیں گے اور یوں ہماری زنبیل میں ایک اور پلان شامل ہو گیا۔

عثمان

محفلین
اب وقت ہو چلا تھا کہ تارنگیرے سے چلا جائے۔ ہماری فلائٹ شام کو تھی لیکن راستہ لمبا تھا اور ہم راستے میں souvenir خریدنا چاہتے تھے اور لنچ بھی کرنا تھا۔

اروشا سے کچھ پہلے ہم ایک دکان پر رکے جو خاص سیاحوں کے لئے لگ رہی تھی۔ بہرحال وہاں کچھ دیر پھرنے کے بعد بیٹی کو جانوروں کی دو figurines اور سیرنگیٹی کے منظر کی ایک کینوس پینٹنگ پسند آئیں۔ دکان پر آپ تنزانین شلنگ یا امریکی ڈالر دونوں استعمال کر سکتے تھے اور ایکسچینج ریٹ بھی برا نہ تھا۔ اس وقت تک میرے پاس تنزانین کرنسی ختم ہونے والی تھی لہذا ڈالر استعمال کئے۔

اروشا کے قریب ٹریفک بڑھ گئی۔

چلتی گاڑی سے ایک منظر

معلوم ہوتا ہے کافی سردی تھی اس شہر میں۔ کیا یہ بہت بلندی پر ہے؟
 
زیک

مسافر
معلوم ہوتا ہے کافی سردی تھی اس شہر میں۔ کیا یہ بہت بلندی پر ہے؟
اروشا 1400 میٹر (4600 فٹ) کی بلندی پر ہے۔ بہت سردی تو نہیں البتہ رات کو کچھ خنکی اور دن میں اچھا موسم ہوتا تھا۔ کم از کم درجہ حرارت شاید دس پندرہ ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ بیس پچیس۔
 
Top