یہ تو عام چڑیا جیسا لگ رہا ہے۔
سٹارلنگ
کسی کا بھی اردو نام نہیں آتا اور نہ ڈھونڈنے میں کامیابی ہوئی

سبحان اللہ

جو کلر پیٹرن پرندوں، حشرات، اور پھولوں میں ملتے ہیں، ان کا جواب نہیں۔
 
پھر یہ سرول بلا بلاخوف و خطر شیر کے پاس پہنچ کر پانی پینے لگا۔ لگا ہے کافی پیاسا تھا

پہلی نظر میں صرف بطخ نظر آئی، پھر غور سے دیکھا تو ساتھ ایک اور پرندہ بھی تھا۔
اور یہاں صرف وہی پرندہ رہ گیا ہے۔یہ بھی بھاگتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔
 
موسم اچھا تھا۔ دن میں زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری کے آس پاس۔ کبھی بادل کبھی دھوپ۔

مسحور کن
یہ کچھ تصاویر میں درخت کچھ زیادہ پھیلے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ایسے ہی ہیں، یا کچھ قصور وائڈ اینگل کیمرے کا بھی ہے؟
اس بیچارے ہاتھی کا ایک دانت ٹوٹا ہوا تھا۔

یہ کسی نے خود تو نہیں توڑا؟
ویسے حفاظت کا کیا انتظام ہے؟ کیمرے تو یہاں لگ نہیں سکتے۔
سیرنگیٹی میں کہیں کہیں بڑے پتھروں والی چھوٹی پہاڑیاں ہیں جیسے پتھر زمین نے اگل دیئے ہوں۔ انہیں kopjes کہتے ہیں۔ اکثر ان پر شیر وغیرہ بیٹھے ملتے ہیں۔ ایک پر گئے تو وہاں leopard دیکھا۔

زخم کے سبب نڈھال دکھائی دیتا ہے۔
 
جلد ہم کاٹی کاٹی کیمپ پہنچے جو سیرنگیٹی میں کھلے عام ٹینٹ لگائے ہوئے تھے۔ اس کی تفصیل صبح کیمپ کی تصاویر کے ساتھ۔ فی الحال وہاں آگ کے گرد بیٹھ کر سورج ڈوبتے وقت آسمان کا منظر

مسحور کن، شاندار، لاجواب
 

زیک

مسافر
واہ۔
کتنا پانی تھا؟ یہ نالا یا دریا ہی ہے یا ویسے پانی اکٹھا تھا یہاں؟
کوئی فٹ بھر گہرا ہو گا۔ چھوٹا سا دریا ہی ہے میرے خیال میں لیکن صحیح کہنا مشکل ہے کہ ایک بڑی اور ایک چھوٹی جھیل پاس ہی تھی اور کچھ marshes بھی۔

بہرحال قریب ترین قصبہ متو و مبو ہے جس کے معنی مچھر دریا کے ہیں۔ وہاں سے یہ دریا گزرتا ہے
 

یاز

محفلین
ہمارا خیال ہے کہ ٹائم آؤٹ کا ہی مسئلہ ہے جو کہ کسی ریموٹ لوکیشن سے فائل فیچ کرنے پر ظہور پذیر ہو سکتا ہے۔ دیکھتے ہیں اگر پی ایچ پی کی کنفگ میں ریموٹ فائل کے حوالے سے سائج یا وقت کو لے کر کوئی ترتیب موجود ہے تو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔ :) :) :)
فلکر تو ایچ ٹی ٹی پی ایس استعمال کرتا ہے لیکن مختلف لڑیوں میں پہلے سے موجود بے شمار ایسی تصاویر ہوں گی جو ایچ ٹی ٹی پی یو آر ایل کے ساتھ شامل کی گئی ہوں گی، ان صفحات پر مسئلہ ہو گا۔ پراکسی کی ترتیب مجموعی ہے۔ :) :) :)

ویسے ہمیں کلوں پرزوں کی زیادہ سمجھ تو نہیں آئی، تاہم مقتبس بالا مراسلہ جات سے یہ علم ضرور ہوا ہے کہ جو بھی مسئلہ ہے، وہ دقیق انگریزی میں ہے۔
 
Top