زیک

مسافر
پبلک سروس میسج:

میں کافی بڑے سائز میں تصاویر پوسٹ کر رہا ہوں تاکہ مزا آئے۔ فلکر پر محفل سے بھی کچھ بڑے سائز میں تصاویر ہیں۔

ان تصاویر کا صحیح مزا بڑی سکرین پر آئے گا۔ فون پر شاید اتنی اچھی نہ لگیں جتنی بڑے مانیٹر پر۔

محفل کی سافٹویر یا سرور بسا اوقات کچھ تصاویر کو پورا پوسٹ نہیں کر رہا۔ یہ محفل کی کیش کا مسئلہ ہے۔ اس صورت میں آپ تصویر پر کلک کر کے فلکر پر جائیں اور وہاں دیکھ لیں۔ منتظمین کے ساتھ گفتگو جاری ہے کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جائے۔
 

فہد اشرف

محفلین
اس درخت پر عجیب و غریب پھل تھا۔ اس کا نام میں بھول چکا اور ایپ بھی صحیح مدد نہیں کر رہی۔

بالَم کِھیرا۔ علی گڑھ میں یہ درخت بہت دیکھا ہے۔ ہمارے یہاں فٹ پاتھی حکیم اس کا چورن بیچتے ہیں۔
گوگل پہ بالم کھیرا سرچ کرنے سے kigelia africana نام ملا ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
کچھ بو آئی تو احساس ہوا قریب کسی جانور کی لاش ہے مگر ہمیں دکھائی نہ دی۔ البتہ آس پاس سینکڑوں کدھوں سے صاف ظاہر تھا کہ بڑا جانور ہے۔

 

زیک

مسافر
بالَم کِھیرا۔ علی گڑھ میں یہ درخت بہت دیکھا ہے۔ ہمارے یہاں فٹ پاتھی حکیم اس کا چورن بیچتے ہیں۔
گوگل پہ بالم کھیرا سرچ کرنے سے kigelia africana نام ملا ہے۔
شکریہ فہد۔ آپ کے بتانے سے یاد آیا کہ اسے ساسیج ٹری بھی کہتے ہیں۔
 
کچھ تصاویر ٹھیک ہو گئی ہیں۔ کچھ نئی خراب ہیں اور کچھ پرانی جو پہلے ٹھیک تھیں وہ اب خراب ہیں۔
ہمارا خیال ہے کہ ٹائم آؤٹ کا ہی مسئلہ ہے جو کہ کسی ریموٹ لوکیشن سے فائل فیچ کرنے پر ظہور پذیر ہو سکتا ہے۔ دیکھتے ہیں اگر پی ایچ پی کی کنفگ میں ریموٹ فائل کے حوالے سے سائج یا وقت کو لے کر کوئی ترتیب موجود ہے تو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔ :) :) :)
 
مکسڈ کنٹینٹ کا مسئلہ کیوں ہو گا کہ فلکر ایچ ٹی ٹی پی ایس استعمال کر رہا ہے؟
فلکر تو ایچ ٹی ٹی پی ایس استعمال کرتا ہے لیکن مختلف لڑیوں میں پہلے سے موجود بے شمار ایسی تصاویر ہوں گی جو ایچ ٹی ٹی پی یو آر ایل کے ساتھ شامل کی گئی ہوں گی، ان صفحات پر مسئلہ ہو گا۔ پراکسی کی ترتیب مجموعی ہے۔ :) :) :)
 
بالَم کِھیرا۔ علی گڑھ میں یہ درخت بہت دیکھا ہے۔ ہمارے یہاں فٹ پاتھی حکیم اس کا چورن بیچتے ہیں۔
ملاحظہ فرمائیں! :) :) :)
بریلی کا سرمہ، سرمہ جبل الطور، الکحل الاصیل، اور یہ سرمہ نین سکھ سب اپنی جگہ، ہمارے یہاں میلوں اور بازاروں میں "ممیرا نیم کا سرمہ" لاؤڈ اسپیکر کی مدد سے مشتہر کر کے بیچا جاتا ہے۔ اشتہار کی نشریات ہماری علاقائی زبان میں ریکارڈ شدہ ہوتی ہیں۔ ہم تھوڑی ترمیم کے ساتھ اس کے بول یہاں درج کیے دیتے ہیں: :) :) :)

"ممیرا نیم کا ٹھنڈا سرمہ۔۔۔ چاہے آنکھ میں جالا ہو، چاہے مالا۔۔۔ چاہے آنکھ پرائے (درد کرے)، چاہے کلبلائے (کھجلی کا احساس ہو)، آنکھ سے بھل بھل بھل بھل پانی آتا ہو، آنکھ کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہو، آنکھ سے کم دکھائی دیتا ہو۔۔۔ نظر کمزور ہو، موتیا بند یا رتوندھی کی شکایت ہو۔۔۔ ممیرا نیم کا ٹھنڈا سرمہ لیتے جائیے۔۔۔ بڑھ کر پرچار اسٹال کے پاس آئیے اور خود آزما کر دیکھیے۔۔۔ آزمانے کا کوئی شلک، کوئی قیمت، کوئی روپیہ آپ سے نہیں لیا جائے گا۔۔۔ پسند آئے تو چھوٹی شیشی پانچ روپے اور بڑی شیشی دس روپے میں دی جا رہی ہے۔۔۔ ممیرا نیم کا ٹھنڈا سرمہ۔۔۔" :) :) :)

ایسے میں دوسرے اشتہارات کی آوازیں مثلاً ہمراز چورن، چوہے اور کھٹمل مار دوائی، چورن بالم کھیرا، موت کا کنواں، فلاں سرکس، جادوگر ڈھمکاں سرکار، اور ہر مال دس روپے وغیرہ کا ملغوبہ لطف دے جاتا ہے۔ :) :) :)
 
Top