زیک

مسافر
ناشتے کا وقت ہوا۔ وہیں ایک ٹیبل پر لنچ کا بھی سامان تھا۔ ہم نے اکٹھا کیا اور ڈبے میں ڈال کر رکھ لیا تاکہ پکنک لنچ کیا جا سکے۔ ناشتہ ڈائننگ ٹینٹ میں تھا جو آپ دیکھ سکتے ہیں۔

 

زیک

مسافر
اپنے ٹینٹ کے اندر کی تصویر تو بھول ہی گیا۔ یہ رہا بیٹی کا کمرہ۔

کالی لالٹین ماڈرن ہے یعنی ایل ای ڈی بلب والی۔

اورنج لائٹ کا مقصد یہ ہے کہ جب اندھیرے میں سٹاف کو بلانا ہو تو اسے لہرائیں۔

 

زیک

مسافر
زیک بھائی آپ کے اس تصویری سفر نامے نے یہ کمال کیا کہ اس بار بچوں کو سفر نامہ پڑھاتے ہوئے میں نے آپ کے اس "تصویری سفر نامے " کو بطور حوالہ پیش کیا۔ تصویری سفر نامہ اردو ادب کی اچھی روایت بنتی جارہی ہے ۔ اسے جاری رکھیے۔
شکریہ خرم
 

زیک

مسافر
میں نے سمجھا تھا چیتا یہاں آنا ہے! آنکھوں پر ہاتھ رکھ کے، درز بنا کے، فون دور کر کے یہ لڑی کھولی تھی. :)
جی یہیں آ رہا ہے۔جلد ہی۔ دوربین لے کر بیٹھ جائیں۔

دوربین سے یاد آیا کہ تنزانیہ جانے سے پہلے بیوی کو ایک اچھی سی دوربین خرید کر دی۔ ایک پاکٹ سائز دوربین تو پہلے ہی تھی۔ بیگم کو بالکل پسند نہ آئی کہ اتنی بھاری دوربین میں دن بھر اٹھائے پھروں گی۔ لیکن جب سفاری پر استعمال کی تو گرویدہ ہو گئی کہ اتنا صاف نظر آتا ہے۔

یوں ہم گاڑی میں ہوئے۔ مائک کے بقول آج ہمارا گول چیتوں کی تلاش تھا۔ لیکن پہلے ہمیں کچھ زیبرے مل گئے۔

 

زیک

مسافر
یہ ایک بسٹرڈ بھی مل گیا راستے میں۔ ایک ایپ کے بقول یہ black-bellied bustard ہے۔ ویسے یہ ایپ iNaturalist کافی کام کی ہے۔ اس میں تصویر لوڈ کریں جگہ بتائیں اور یہ آپ کو اندازہ بتائے گی کہ یہ کونسا جانور یا پودہ ہے۔ کئی جو مجھے بھول گئے تھے اس ایپ سے چیک کئے۔

 

زیک

مسافر
زین فورو ڈیویلپر فورم میں اس بابت سوال کیا ہے، دیکھتے ہیں کیا مسئلہ ہے۔ :) :) :)
وہاں بھی کوئی جواب نہیں آیا اور یہاں بھی مسئلہ جاری ہے۔

تصاویر کچھ چھوٹی کر کے بھی دیکھی ہیں پھر بھی کوئی خاص افاقہ نہیں ہوا۔

کچھ کریں ورنہ اس طرح مزا نہیں آتا کہ آدھی تصویر نظر ہی نہ آ رہی ہو۔
 

زیک

مسافر
ویسے تو ہم امیج پراکسی کو غیر فعال بھی کر سکتے ہیں، لیکن پھر کئی مقامات پر ایچ ٹی ٹی پی ایس مکسڈ کنٹینٹ کے مسائل ہوں گے۔ :) :) :)
کچھ تصاویر ٹھیک ہو گئی ہیں۔ کچھ نئی خراب ہیں اور کچھ پرانی جو پہلے ٹھیک تھیں وہ اب خراب ہیں۔

مکسڈ کنٹینٹ کا مسئلہ کیوں ہو گا کہ فلکر ایچ ٹی ٹی پی ایس استعمال کر رہا ہے؟
 
Top