ایک تری چپ سے محفل اداس ہے

سین خے

محفلین
یاد آوری کے لیے آپ سب بہنوں، بھائیوں، دوستوں کا شکریہ! میں یہیں محفل ہی پر ہوں اور الحمدللہ بخیر ہوں، بس آج کل منہ بند رکھنے کے فوائد کے بارے میں سوچ رہا ہوں! :)

وارث بھائی اگر کوئی ہماری بات ناگوار گزری ہے تو ہم تو آپ کو منانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ آپ ہم سے گلہ شکوہ کر لیں پر ہم آپ کو ایسے خاموش تو ہونے نہیں دیں گے :)

بقول محمداحمد بھائی کہ آپ کچھ دن کی اور چھٹی بے شک لے لیں لیکن مستقل بنیادوں پر خاموش ہونے پر غور و فکر کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی :)
 
سین خے

محفلین
دھرنا سیالکوٹ کے چوک پر دیا جائے۔
تحریک لبیک کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی جائیں۔

کسی سے مدد لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی :sneaky: اب پاکستان کا بچہ بچہ دھرنا دینے میں ماہر ہو چکا ہے۔ قوم کو مفت میں ٹریننگ مل چکی ہے :giggle:
 
مقدس

لائبریرین
وارث بھائی اور کسی کی وجہ سے چپ ہوں، ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔۔۔ بھابھی نے ان کو وارن کرا ہے کہ اگلے ایک ماہ کے اندر اندر اپنی ساری کتابیں یا تو پڑھنا اسٹارٹ کریں یا انہوں نے اٹھا کر ردی والے کو دے دینی سو آج کل بھیا، بھابھی کو شانت رکھنے کے چکر میں اپنی بکس پڑھنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔۔۔ ڈاونٹ وری وارث بھیا کہیں نہیں جا رہے :p
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ سب بہنوں، بھائیوں، دوستوں کا ایک بار پھر شکریہ۔

میں شاید اپنی بات صحیح طور سے کہہ نہیں پایا تھا اور اسی وجہ سے آپ احباب کے تبصرے دیکھ دیکھ کر شرمسار ہو رہا ہوں۔

بات کچھ بھی نہیں ہے، یہ ٹھیک ہے کہ میں اپنے دل کی بے قرار اور بے قابو دھڑکن کو قابو میں رکھنے کے لیے ادویات کھاتا ہوں لیکن میرا دل اتنا کمزور بھی نہیں ہے کہ ہر بات پر "دل کی دل آزاری" ہونی شروع ہو جائے! :) بس یہ کچھ مُوڈ سونگز بلکہ patches ہوتے ہیں جو کچھ عرصہ ساتھ چلتے ہیں اور پھر خود ہی "ٹھیک" ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک پیچ منہ بند رکھنے کا چل رہا ہے، بہرحال منہ پھٹ انسان ہوں لگتا تو یہی ہے کہ زیادہ دیر تک منہ بند نہیں رکھ سکوں گا۔ :)

ایک بار پھر آپ سب کا شکریہ اور فکر کی قطعا کوئی بات ہی نہیں ہے! :)
 
وہسے جہاں تک میں نے نوٹ کیا ہے وارث بھائی ایک صاحب کے مراسلوں کو خاصا سنجیدہ لیتے ہیں، گزشتہ کیفیت نامہ کافی عرصہ کے بعد انہی کے بعض مراسلوں کے دور میں تبدیل کیا تھا۔ :)
 
آپ سب بہنوں، بھائیوں، دوستوں کا ایک بار پھر شکریہ۔

میں شاید اپنی بات صحیح طور سے کہہ نہیں پایا تھا اور اسی وجہ سے آپ احباب کے تبصرے دیکھ دیکھ کر شرمسار ہو رہا ہوں۔

بات کچھ بھی نہیں ہے، یہ ٹھیک ہے کہ میں اپنے دل کی بے قابو دھڑکن کو قابو میں رکھنے کے لیے ادویات کھاتا ہوں لیکن میرا دل اتنا کمزور بھی نہیں ہے کہ ہر بات پر "دل کی دل آزاری" ہونی شروع ہو جائے! :) بس یہ کچھ مُوڈ سونگز بلکہ patches ہوتے ہیں جو کچھ عرصہ ساتھ چلتے ہیں اور پھر خود ہی "ٹھیک" ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک پیچ منہ بند رکھنے کا چل رہا ہے، بہرحال منہ پھٹ انسان ہوں لگتا تو یہی ہے کہ زیادہ دیر تک منہ بند نہیں رکھ سکوں گا۔ :)

ایک بار پھر آپ سب کا شکریہ اور فکر کی قطعا کوئی بات ہی نہیں ہے! :)
قبلہ جیسے آپ کی مرضی ، مگر یہ سلسلہ ہم محفلین شاید زیادہ دیر تک برداشت نہیں کر پا رہے ہیں ۔اس لیے آپ سے التجائیں کی جارہی ہیں ۔
 
م حمزہ

محفلین
آپ سب بہنوں، بھائیوں، دوستوں کا ایک بار پھر شکریہ۔

میں شاید اپنی بات صحیح طور سے کہہ نہیں پایا تھا اور اسی وجہ سے آپ احباب کے تبصرے دیکھ دیکھ کر شرمسار ہو رہا ہوں۔

بات کچھ بھی نہیں ہے، یہ ٹھیک ہے کہ میں اپنے دل کی بے قرار اور بے قابو دھڑکن کو قابو میں رکھنے کے لیے ادویات کھاتا ہوں لیکن میرا دل اتنا کمزور بھی نہیں ہے کہ ہر بات پر "دل کی دل آزاری" ہونی شروع ہو جائے! :) بس یہ کچھ مُوڈ سونگز بلکہ patches ہوتے ہیں جو کچھ عرصہ ساتھ چلتے ہیں اور پھر خود ہی "ٹھیک" ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک پیچ منہ بند رکھنے کا چل رہا ہے، بہرحال منہ پھٹ انسان ہوں لگتا تو یہی ہے کہ زیادہ دیر تک منہ بند نہیں رکھ سکوں گا۔ :)

ایک بار پھر آپ سب کا شکریہ اور فکر کی قطعا کوئی بات ہی نہیں ہے! :)
اللہ کا شکر ہے کہ کچھ تو آپ نے فرمایا۔ ہم سب کی خواہش اور شدید خواہش ہے کہ آپ جلد از جلد واپس اپنی فارم میں آئیں ۔

اللہ آپ کو خوشیاں ہی خوشیاں نصیب فرمائے ۔
 
Top