یہ مراسلہ دیکھ کر یاد آیا کہ عید کی چھٹی پر باس سے بات کی جائے۔
اس کے ایما پر ہم نے عید کی چھٹی کا اعلان کروادیا۔ جمعرات شام ۵ بجے سے اتوار صبح 8 بجے تک۔ یعنی صرف 9 دن۔
یہاں بھی سننے میں یہ آ رہا ہے کہ سرکار 4 دن کی چھٹی دے رہی ہے۔ جس کے بعد ویک اینڈ ہونے کی وجہ سے 6 دن کی ہو جائے گی۔ جو لوگ دور دراز سے آتے ہیں، انھوں نے چھٹیوں سے پہلے پیر کی چھٹی اپلائی کر کے 9 دن کی چھٹیاں پلان کر لی ہیں۔
 

م حمزہ

محفلین
یہاں بھی سننے میں یہ آ رہا ہے کہ سرکار 4 دن کی چھٹی دے رہی ہے۔ جس کے بعد ویک اینڈ ہونے کی وجہ سے 6 دن کی ہو جائے گی۔ جو لوگ دور دراز سے آتے ہیں، انھوں نے چھٹیوں سے پہلے پیر کی چھٹی اپلائی کر کے 9 دن کی چھٹیاں پلان کر لی ہیں۔
اصلی چھٹی تو ۵ دنوں کی ہی ہے۔اس پر مزید ۲ ویک اینڈ آتے ہیں۔ پہلے بھی جمعہ اور سنیچر اور آخر پر بھی جمعہ اور سنیچر۔ اس طرح ۹ دن۔
 

مقدس

لائبریرین
عید سے یاد آیا کہ اس بار عید کی کوئی چھٹی نہیں مل رہی کیونکہ میں بھول گئی تھی بک کرنا :(
 

زیک

مسافر
کرسمس کے علاوہ وہاں کتنی چھٹیاں ہوتی ہیں؟ اور کرسمس پر کتنے روز کی؟
نیو ایئر
میموریل ڈے
4 جولائی
لیبر ڈے
تھینکس گونگ
کرسمس

عام جاب کرنے والوں کی یہی چھٹیاں ہیں۔ سرکاری چھٹیاں اس کے لئے علاوہ بھی ہیں۔

سب ایک ایک دن۔ البتہ تھینکس گونگ کے اگلے دن (جمعہ) کو تقریباً تمام لوگ اپنے کوٹے سے چھٹی کرتے ہیں۔ کرسمس کی باقاعدہ چھٹی ایک ہی ہے لیکن اپنے کوٹے سے لوگ اکثر ساتھ چھٹیاں لیتے ہیں۔
 

ہادیہ

محفلین

مقدس

لائبریرین
بڑی عید چاہے گھر گزاریں یا دفتر۔۔ کام دونوں جگہ پہ کرنا پڑتا۔۔
ویسے جاب پر میں عید والے دن زیادہ کام نہیں کرتی۔۔۔۔ آئی کیپ میکنگ دیم فیل سوری فور می کہ آج کے دن بھی میں آفس میں ہوں۔۔۔ اب بندہ پوچھے ان کا کیا قصور :rollingonthefloor: خود ہی آف لینا بھول گئی میں :rollingonthefloor:
 
Top