پینٹنگ

م
مجھے ہمیشہ یہ لگتا تھا کہ مشکل ہے، کوئی ٹرینر نہ ہو شروع میں تو نہیں ہو پائے گا اور اتنا لمبا عرصہ ٹرینر کی تلاش کی کہ اب لگنے لگا کہ تعلیمی دور بھی اختتام کے قریب ہے، آگے خدا جانے کیا ہو!

کوشش کی تھوڑی بہت، مجھے پتا ہے بہت مسائل ہیں، بے وزن شاعری جیسے. تاہم جو بھی ہے، ہے تو سہی! بہتر بھی ہو جائے گی آہستہ آہستہ لیکن جس کام کا آغاز ہی نہ کِیا، اس کی بہتری کی کیا توقع؟ :)

اور یقین جانئیے! میں نے زندگی میں بہت چیزیں بنائی ہیں، کاموں میں ٹانگیں اڑائی ہیں، بہت کچھ تھوڑا تھوڑا کیا ہے. لیکن تقریبا دس بارہ روز قبل پہلی پینٹنگ بنانے کی جو خوشی ہوئی تھی وہ کبھی کسی تخلیق یا تھک کر چور ہو کر میچ فنالے جیت کر بھی نہیں ہوئی!

وجہ اس کی جو میں نے سمجھی ہے وہ یہ ہے کہ یوں لگتا ہے کہ سبھی رنگ ہمارے قبضے میں ہیں، جو چاہیں بنا ڈالیں اور جیسے چاہیں ڈھالیں اور آخر میں ایک مکمل لباس مجاز میں ڈھلی شے ہمیشہ کے لیے سامنے کھڑی! :)
میں نے آسان ترین پینٹنگ ایک بار اس طرح کی کہ مختلف رنگ لے کر انھیں کینوس پر بے ترتیب بکھیرا اور پھر ہاتھ کی انگلیوں سے انھیں مدغم کر دیا آخر پر اس پر بچے کے دونوں پاوں رکھوا کر اٹھا لیے۔ لیجیے شاہ کار تیار ہے۔
 
کیجیے پینٹنگ اس میں کچھ بھی مشکل نہیں۔ تصویر بری بنی یا بالکل سمجھ نہ آتی تو ایبسٹرکٹ آرٹ کہلائے گی۔ اچھی بنی تو تب بھی داد پائے گی۔ بلکہ میں ایڈوانس بکنگ کروا رہا ہوں ۔۔۔ میں ہی خرید لوں گا۔
لہل،اوکے اب تو پھر ضرور کوشیش کروں گی۔۔
 
پینٹنگ کا ذکر ہے تو ذرا ایک روئیداد گوش گزار کردوں جب میں نے اپنا کمرہ سجایا۔۔۔۔!
میں چاہتا تھا کہ دیوار پر چھوٹے بڑے بہت سارے دائرے ہوں اور یہ دائرے محض دیکھنے کی حد تک نہ ہوں بلکہ انھیں چھوا بھی جاسکے۔ اس کے لیے بہت سارے پینٹرز وغیرہ سے رابطہ کیا لیکن کچھ سمجھ نہ آیا۔ آخر اللہ تعالیٰ نے دل میں خیال ڈالا کہ چوڑیاں اس مرض کی دوا ہوسکتی ہیں۔ میں بیسیوں درجن مختلف سائز کی چوڑیاں خرید لایا تاکہ بڑی چوڑی کے اندر چھوٹی، پھر اس سے چھوٹی اور پھر اس سے چھوٹی رکھ کر اسے دیوار پر لگایا جائے اور اوپر سے پینٹ کردیا جائے۔ خیال تو اچھا تھا لیکن پھر مصیبت آن پڑی کہ انھیں دیوار پر جوڑا کیسےجائے ؟ پھر سے مشورے کیے لیکن بے سود۔ آخر ایلفی، سمد اور میجک لیے گھوڑی چڑھ گئے اور سب کو بار بار ٹرائی کیا۔۔۔۔سمد نے کام کر دکھایا ۔بس پھر کیا تھا ایک چوٹی کے کناروں پر سمد لگا کر اسے دیوار سے ٹانکتا، دوسری اس کے اندر اور اور اور۔۔۔۔ یوں ساری دیوار چوڑیوں سے بھر گئی۔۔ اب میں نے اس پر سفید سمینٹ پھیرا کہ دیوار کوری تھی۔ پھر اس کے بعد ڈسٹمبرکے تین کوٹ بس پھر کیا تھا ہماری دیوار بنی شاہکار جس پر دائرے ہی دائرے تھے۔۔۔چھوٹے بڑے دائرے جنھیں ہاتھ لگا کر چھوا جاسکتا تھا لیکن کوئی بھی نہیں بتاسکتا تھا کہ یہ کیا ہے۔۔۔ کئی سال یہ دیوار عزیز رشتہ داروں کے لیے معمہ بنی رہی :)
کمرے کی ہر دیوا کی اپنی کہانی ہے جسے پھر کبھی شیئر کروں گا :)
مریم افتخار
 

اے خان

محفلین
HBTSNC7
:disappointed:واہ !! بہت خوبصورت پینٹنگ ہے :applause:
 

ام اویس

محفلین
زندگی میں ایک وقت ہوتا ہے جب اپنی بنائی چیزیں اورمہارتیں خوشی دیتی ہیں پھر وقت بدلتا ہے اور اپنے بچوں کے کارناموں پر اس سے بھی زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے ۔
الله نے یہ رشتے بھی عجیب بنائے ہیں تعجب ، حیرت ، شکر کون سا احساس جو ان کی وضاحت کر پائے
 

ام اویس

محفلین
مریم افتخار
میں جن لوگوں کو پسند کرتی ہوں ان کی محبت میں مبتلا ہوجاتی ہوں اور تم ان میں سے ایک ہو ۔ تم میں بہت خوبیاں ہیں ۔ اصل میں جو ذہین لوگ ہوتے ہیں وہ ہر کام کرنے کے شوقین ہوتے ہیں اور کر بھی لیتے ہیں ۔
لیکن میرے خیال میں جو غلط بھی ہوسکتا ہے لڑکیاں خاص طور پر ہر کام کرلینے کے نشے میں مبتلا ہوجاتی ہیں اور جو بھی نیا دیکھتی ہیں وہ اس کی طرف لپکتی ہیں انجام کار سب کچھ کر لیتی ہیں لیکن ایک فیلڈ یا ایک شعبے میں اپنا نام نہیں بنا پاتیں ۔ میں آپ کو ایک پرخلوص نصیحت کرنا چاہتی ہوں اسے یاد رکھنا اور بار بار دہراتی رہنا ایک شعبہ چُن لو پھر اس میں اپنی تمام تر صلاحیتیں لگاؤ ساتھ دوسرے کام بھی کرو لیکن اپنا فوکس ایک شعبے پر رکھو ۔
میں آپ سے یہ سب کہہ سکتی ہوں نا ؟
 
لڑکیاں خاص طور پر ہر کام کرلینے کے نشے میں مبتلا ہوجاتی ہیں اور جو بھی نیا دیکھتی ہیں وہ اس کی طرف لپکتی ہیں انجام کار سب کچھ کر لیتی ہیں لیکن ایک فیلڈ یا ایک شعبے میں اپنا نام نہیں بنا پاتیں

میرے معاملے میں تَو بالکل ایسا ہی ہے!

آپ سے یہ سب کہہ سکتی ہوں نا ؟
بالکل کہہ سکتی ہیں. مجھے بہت اچھا محسوس ہوا آپ کا یہ کہنا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ کہ آپ کی پچھلی (حافظے والی) اور اس نصیحت پر عمل کرنے اور اسے بار بار دہرانے کی کوشش کروں گی! :)
 
اس ویک اینڈ زیادہ وقت پینٹنگ کو نہ دے سکتی تھی. ٹیوٹوریل کے بغیر بنائی ہے، گرے رنگ بھی کالے اور سفید رنگ سے خود بنایا ہے. تاہم طریقہ وہی مشہورِ زمانہ ٹیپوں والا. بنانے کے بعد پتا چلا کہ یہ والی ٹَیپ استعمال نہیں کرنی تھی! :p
 

زیک

مسافر
مریم افتخار
میں جن لوگوں کو پسند کرتی ہوں ان کی محبت میں مبتلا ہوجاتی ہوں اور تم ان میں سے ایک ہو ۔ تم میں بہت خوبیاں ہیں ۔ اصل میں جو ذہین لوگ ہوتے ہیں وہ ہر کام کرنے کے شوقین ہوتے ہیں اور کر بھی لیتے ہیں ۔
لیکن میرے خیال میں جو غلط بھی ہوسکتا ہے لڑکیاں خاص طور پر ہر کام کرلینے کے نشے میں مبتلا ہوجاتی ہیں اور جو بھی نیا دیکھتی ہیں وہ اس کی طرف لپکتی ہیں انجام کار سب کچھ کر لیتی ہیں لیکن ایک فیلڈ یا ایک شعبے میں اپنا نام نہیں بنا پاتیں ۔ میں آپ کو ایک پرخلوص نصیحت کرنا چاہتی ہوں اسے یاد رکھنا اور بار بار دہراتی رہنا ایک شعبہ چُن لو پھر اس میں اپنی تمام تر صلاحیتیں لگاؤ ساتھ دوسرے کام بھی کرو لیکن اپنا فوکس ایک شعبے پر رکھو ۔
میں آپ سے یہ سب کہہ سکتی ہوں نا ؟
میں کچھ حد تک آپ سے متفق نہیں ہوں۔ یہ شخص پر منحصر ہے کہ وہ کافی چیزوں میں کچھ کچھ کر کے نام کمائے یا ایک فیلڈ میں بہت آگے جائے۔ دونوں میں کوئی برائی نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ کیا چاہتے ہیں اور کس میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔
 
Top