دو ملین پیغامات کے بعد۔۔

فہد اشرف

محفلین
نئی محفل کا آئیڈیا بہت پسند آیا بس محفل کے بارے میں ڈر لگ رہا ہے کہ کہیں ”ریڈ اونلی“ کے بعد کا مرحلہ نہ آ جائے۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
نئی محفل کے فورمز کیسے ہوں گے۔ کیا ہر فورم کے الگ الگ URLS ہوں گے؟ ایک فورم سے دوسرے فورم میں جانے کے لیے بار بار ایڈریس لکھنا پڑے گا یا کوئی شارٹ کٹ رہے گا؟
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
نئی محفل کے فورمز کے آ رہا کیسے ہوں گے۔ کیا ہر فورم کے الگ الگ URLS ہوں گے؟ ایک فورم سے دوسرے فورم میں جانے کے لیے بار بار ایڈریس لکھنا پڑے گا یا کوئی شارٹ کٹ رہے گا؟

اس کے بارے میں بھی فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔ ایک سٹرکچر ایسا ہو سکتا ہے کہ سائٹ کی سب ڈومینز میں انفرادی فورم سائٹس ہوں جیسے کہ ۔۔

technology.mehfil.com
hallagulla.mehfil.com
adbistaan.mehfil.com
...

واضح رہے کہ بالا کی مثال صرف وضاحت کے لیے پیش کی گئی ہے۔ ابھی ہم نے نئی سائٹ کے لیے ڈومین نیم منتخب نہیں کیا ہے اور نا ہی فورم سائٹس کے لیے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا موجودہ فورم کو بند کرکے ایک نئی اور تیکنیکی اعتبار سے بہتر فورم کی طرف ہجرت کرنی چاہیے؟
ہاں
نہیں
اس کو تھوڑا مزید واضح بھی کیا جا سکتا ہے :

کیا موجودہ فورم کو مکمل طور پر بند کر کے اور پرانے مراسلوں کو صرف پڑھنے کے لیے (ریڈ اونلی) رکھ کے ، ایک تکنیکی اعتبار سے بہتر مگر مکمل طور پر نئے فورم، جس کا موجودہ فورم سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہوگا ، کی طرف ہجرت کرنی چاہیئے؟
ہاں
نہیں
 
لاریب مرزا

ہمیں اپنی پرانی چیزیں بہت عزیز ہوتی ہیں۔ :cry:

لیکن کوئی چارہ نہ ہو تو پھر ہم تبدیلی بھی قبول کر ہی لیتے ہیں۔ :)

ایسے تاثرات کے لیے کونسے آپشن پہ کلک کرنا ہو گا؟؟ :)
 
عثمان

محفلین
اس کو تھوڑا مزید واضح بھی کیا جا سکتا ہے :

کیا موجودہ فورم کو مکمل طور پر بند کر کے اور پرانے مراسلوں کو صرف پڑھنے کے لیے (ریڈ اونلی) رکھ کے ، ایک تکنیکی اعتبار سے بہتر مگر مکمل طور پر نئے فورم، جس کا موجودہ فورم سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہوگا ، کی طرف ہجرت کرنی چاہیئے؟
ہاں
نہیں
یہ کافی طویل ہے۔ اور ریڈ اونلی کا اضافہ محض تکلف ہے۔ کچھ ترمیم کے ساتھ یہ ملاحظہ کریں۔

کیا موجودہ فورم کو یہیں چھوڑ کر ایک نئی اور تیکنیکی لحاظ سے بہتر فورم کی طرف ہجرت کرنی چاہیے؟

طویل میں نے اس لیے کیا تھا کہ ابھی تک ایڈمنز سے جو سوال پوچھے گئے ہیں ان کا خلاصہ بھی اس میں آ جائے، ہو سکتا ہے جو رکن دیر بعد آئے اور اس لڑی کو پڑھے بغیر رائے شماری میں حصہ ڈالنا چاہے تو اس کو کچھ سہولت ملے، الا یہ کہ پول والے تھریڈ کے پہلے مراسلے میں اس کا خلاصہ لکھا جائے۔

ویسے اب مجھے اپنا پول والا آئیڈیا بھی کچھ غیر متعلق سا لگ رہا ہے، اسی تھریڈ کو اگر چلنے دیں تو اس میں بہت کچھ واضح ہو جائے گا۔ :)
 
زیک

مسافر

میری دانست میں اہم ترین سوال یہ ہے کہ موجودہ فعال ارکان میں نئے سائٹ کی صورت میں کتنا ٹرن اوور ہو گا؟ کتنے فیصد نئے سائٹ پر اکاؤنٹ بنائیں گے؟ کتنے فعال رہیں گے؟

یہ بات پول سے معلوم کرنی عام لڑی کی نسبت کافی آسان ہے
 
اگر آپشنز کے اعتبار سے دیکھا جائے تو دو سے زائد آپشنز بنتی ہیں
1۔ یہ فورم ریڈ اونلی کر کے نئے فورم پر شفٹ ہوا جائے
2۔ یہ فورم بھی چلتا رہے اور نیا فورم بھی شروع کر دیا جائے
3۔ یہ فورم ریڈ اونلی بھی کیا جائے، اور اس فورم کا ڈیٹا نئے فورم پر کسی حد تک منتقل کرنے یا لنک کرنے کی سہولت دی جائے
4۔ اسی فورم پر رہا جائے۔

اس میں سے کوئی آپشن ناقابلِ عمل بھی ہو سکتی ہے۔ مگر مقصد تو خواہش جاننا ہے۔ :)
 
میری دانست میں اہم ترین سوال یہ ہے کہ موجودہ فعال ارکان میں نئے سائٹ کی صورت میں کتنا ٹرن اوور ہو گا؟ کتنے فیصد نئے سائٹ پر اکاؤنٹ بنائیں گے؟ کتنے فعال رہیں گے؟

یہ بات پول سے معلوم کرنی عام لڑی کی نسبت کافی آسان ہے
یہ ایک الگ پول ہو سکتا ہے۔
 
سین خے

محفلین
ایک خیال ہے بلکہ اندیشہ کہہ لیں کہ اگر نئے فورم پر زمروں کو الگ فورمز کی شکل دے دی جائے گی تو اس کی کیا گارنٹی ہے کہ ہر فورم اپنے طور پر چل جائے گا؟

اگر ابھی محفل پر اراکین کی موجودہ فعالیت کو دیکھا جائے تو ایک وقت میں 20 سے 25 افراد آنلائن ہوتے ہیں۔ ان میں سے بمشکل دس یا پندرہ حصہ لیتے ہیں۔ باقی وہ لوگ ہوتے ہیں جو یا تو خاموش رہتے ہیں یا پھر ان کی فعالیت بے انتہا کم ہے۔

ایسے میں اگر الگ الگ حصے بنا دئیے جائیں گے تو جو اراکین ہر جگہ حصہ لیتے پائے جاتے ہیں وہ کسی ایک وقت میں کسی ایک خاص فورم پر ہی فعال رہ سکیں گے۔ میرے نزدیک کم از کم ہر فورم پر ایک وقت میں 10 سے 15 اراکین فعال ہونے چاہئیں۔ جبکہ یہاں پر ہوتے ہی 20 سے 25 ہیں۔

فورمز الگ ہونا اچھا آئیڈیا ہے اور یہ ان اراکین کے لئے کافی فائدہ مند رہے گا جن کی ہمیشہ فرمائش رہی ہے کہ مذہب اور سیاست کے زمروں کو محفل سے ختم کر دیا جائے اور جو ان دو زمروں کی لڑائی جھگڑوں سے اکتا کر جا چکے ہیں۔

کیا ایسا ممکن ہے کہ نئے سوفٹوئیر کی طرف ہجرت کر لی جائے پر فورمز الگ نہیں کئیے جائیں؟ پہلے فعال اراکین کی تعداد بڑھانے پر وہاں پر کام ہو اور ایکٹیویٹی بڑھائی جائے۔ پھر دیکھا جائے کہ کس زمرے میں فعالیت زیادہ ہو گئی ہے اور پھر اسے الگ فورم کی شکل دے دی جائے۔
 
Top