پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

شکر کریں کہ ہم نے یہ بھی نہیں لکھا کہ ان میں سے "ایک " جائز ہے "چار" چھوڑنی پڑیں گی۔ :D
لیکن اب اکثریتی پارٹی ہونے کی حیثیت سے انھیں یہ اطمینان رہے گا کہ وہ نشستیں ان کے پاس ہی واپس آئیں گی۔
البتہ ووٹ کم ہو جائیں گے وزیر اعظم کے لیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
لیکن اب اکثریتی پارٹی ہونے کی حیثیت سے انھیں یہ اطمینان رہے گا کہ وہ نشستیں ان کے پاس ہی واپس آئیں گی۔
البتہ ووٹ کم ہو جائیں گے وزیر اعظم کے لیے۔

کسی سے میں نے سنا تھا کہ سیٹ چھوڑنے کی صورت میں رنر اپ کو مل جاتی ہے؟ کیا ایسی کوئی بات ہے کیا؟
 
لیکن اب اکثریتی پارٹی ہونے کی حیثیت سے انھیں یہ اطمینان رہے گا کہ وہ نشستیں ان کے پاس ہی واپس آئیں گی۔
البتہ ووٹ کم ہو جائیں گے وزیر اعظم کے لیے۔
عمران خان کو کراچی والی نشست اپنے پاس رکھتے ہوئے دیگر نشستیں چھوڑنی چاہیں ۔
 
کراچی والی نشست اگر عمران خان رکھتے ہیں تو اس کا پی ٹی آئی کو بہت سیاسی فائدہ پہنچے گا ۔پی ٹی آئی کی کراچی میں ساکھ اور مضبوط ہوگی ،آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اکثریت کے حوالے سے ان کا یہ اقدام کارآمد ثابت ہوسکتا ہے ۔
 
کل کسی سے سنا تھا کہ کراچی کی نشست رکھیں گے اور یہ کہا جائے گا کہ اب کی بار وزیرِ اعظم کراچی سے ہوگا۔ :ROFLMAO:
یہ اعلان تو شہباز شریف نے بھی کیا تھا کہ اس بار وزیر اعظم کراچی سے ہوگا ،تو شاید شہباز شریف کا دل رکھنے کے لیے خان صاحب کراچی کی سیٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھیں ۔:p
 
جمشید دستی کس جماعت سے کھڑے ہوئے تھے؟

ویسے یہ بھی کافی خبروں میں رہے ہیں، پہلے ان کی جعلی ڈگری کا معاملہ آیا تھا۔ پھر بہت سے ایسے معاملے بھی دیکھنے میں آئے جن سے تعریف کے پہلو بھی نکلتے تھے۔ ویسے سیاست میں بھی دکھاوا بہت ہو چلا ہے ہمارے ہاں۔
آزاد امیدوار تھے غالبا دو سیٹوں پر کھڑے تھے، دونوں سے ہار گئے. دکھاوا بھی سیاست میں بہت ہے، تاہم ان کے علاقے کے لوگ کہا کرتے تھے کہ انقلابی ہیں اور ایسا ہونا چاہئیے ایک سیاستدان کو، وغیرہ وغیرہ.
 
Top