تیرہویں سالگرہ ہمیں سب ہے یاد ذرا ذرا

نبیل کافی عرصے سے غیبِ صغرٰی میں جا چکے ہیں۔ جب حق و باطل کا کوئی بڑا معرکہ ہوتا ہے تب غیبی امداد کے طور آتے ہیں
ویسے میرے خیال میں پائین نبیل 'میدان جنگ' کو غیبی امداد مہیا کرتے ہیں۔ حق یا باطل سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث

ہمیں یاد ہے جب ہم نے پہلی بار اردو محفل کی ویب سائیٹ کو کھولا تو ہمیں سب سے پہلے وارث بھائی کا اوتار نظر آیا تھا۔ پرپل رنگ کی شرٹ پہنے تھوڑا سا مسکراتے ہوئے سے وارث بھائی۔ ہم نے سوچا کہ یہ یہاں کی کوئی اہم شخصیت معلوم ہوتے ہیں۔ شاید ایڈمن ہیں۔ اردو محفل فورم کی کوئی خاص سمجھ نہیں آئی تھی سو بند کر دیا۔ دوسری بار اردو محفل کھولنے پہ دوبارہ وارث بھائی کا ہی اوتار نظر آیا۔
"ہائیں!! پھر وہی آ گئے۔ لگتا ہے یہاں صرف یہی ہوتے ہیں یا چند اور لوگ" :question:
جب ہم اردو محفل کا حصہ بن گئے اور ہمارے تعارف کی لڑی میں جب وارث بھائی نے ہمیں خوش آمدید کہا تو ہم بے ساختہ مسکرا دئیے کہ یہ تو وہی ہیں جو زیادہ تر ہمیں نظر آتے تھے۔ :) بعد میں معلوم ہوا کہ ہم پسندیدہ کلام کا زمرہ کھول لیتے تھے اور وارث بھائی کی پہلی لڑی پن تھی۔ اسی سبب وارث بھائی ہمیں بار بار نظر آتے تھے۔ :heehee:

وارث بھائی!! یو آر گریٹ!! :)
شکریہ لاریب، ممنون ہوں! :)

باقی یہ کہ میری ابھی چند ہفتے پہلے تک بھی وہی تصویر تھی یہ تو سالگرہ کے کھیل نے بدل دی۔سالگرہ ختم ہونے پر پھر وہی ڈھاک کے تین پات! :)
 
زیک

مسافر
شکریہ لاریب، ممنون ہوں! :)

باقی یہ کہ میری ابھی چند ہفتے پہلے تک بھی وہی تصویر تھی یہ تو سالگرہ کے کھیل نے بدل دی۔سالگرہ ختم ہونے پر پھر وہی ڈھاک کے تین پات! :)
اتنی پرانی تصویر۔ کوئی سفید بالوں والی بھی لگائیں
 
زیک

مسافر
آپ نے تو ابھی دیکھی تھی چند دن پہلے تازہ ترین۔ سفید بال میں بھی ڈھونڈ رہا تھا اس میں۔ :)
وہ منہ بسوری تصویر؟ بقول میری بیٹی کے کہ مسکرائے یا ہنسے بغیر بھی کوئی تصویر ہوتی ہے۔

ویسے آپ کے سیاہ بال دیکھ کر کچھ جیلس ہو رہا ہوں
 
محمد وارث

لائبریرین
وہ منہ بسوری تصویر؟ بقول میری بیٹی کے کہ مسکرائے یا ہنسے بغیر بھی کوئی تصویر ہوتی ہے۔

ویسے آپ کے سیاہ بال دیکھ کر کچھ جیلس ہو رہا ہوں
ہم باپ بیٹا بس ایسے ہی ہیں ایک دوسرے کے ساتھ۔:)

ویسے میرے بال بھی میرے دل پر گئے ہیں! :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل کافی عرصے سے غیبِ صغرٰی میں جا چکے ہیں۔ جب حق و باطل کا کوئی بڑا معرکہ ہوتا ہے تب غیبی امداد کے طور آتے ہیں

غیب صغرٰی! آپ بھی ماشاءاللہ کیا کیا ترکیبیں جوڑنے لگے ہیں۔ :)
آپ کا کہنے کا یہ مطلب تو نہیں کہ قیامت کبرٰی برپا ہونے پر ہم غیب صغرٰی سے نکل آتے ہیں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
گویا آپ کا بھی یہی خیال تھا؟؟ :)
میں نے شاید پچھلے سال کچھ اسطرح کسی مراسلے میں اظہار بھی کیا تھا ...پھر قران فہمی کے سلسلے سے بھی کچھ تاثر بدلا. انٹرویو کے بعد اصل شخصیت بھی کھل گئی:)

ابھی کچھ بھی نہیں کھلا۔۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
باقی یہ کہ میری ابھی چند ہفتے پہلے تک بھی وہی تصویر تھی یہ تو سالگرہ کے کھیل نے بدل دی۔سالگرہ ختم ہونے پر پھر وہی ڈھاک کے تین پات! :)
سالگرہ تو ایک بہانہ ہے۔ اصل میں آپ اپنے مرشد کی تصویر لگائے رکھنا چاہتے ہیں۔ :)
دیکھیے گا، جنت میں بھی آپ ان کے قریب ہی ہوں گے۔ :D:)
 
Top