لاریب مرزا
محفلین
کہتے ہیں کہ یادِ ماضی عذاب ہے لیکن کبھی کبھی ماضی کے دریچوں میں جھانکنا بہت خوشگوار ثابت ہوتا ہے۔ اور یاد بھی احباب کے پہلے تاثر کی ہو تو کھٹی میٹھی باتیں ذہن کے دریچے پہ دستک دیتی ہیں۔ اردو محفل کا حصہ بننے سے پہلے اور بعد میں کچھ احباب کا پہلا تاثر ابھی بھی یاد ہے۔ بہت عرصہ سے یہ تاثرات قلمبند کرنے کا سوچ رہے تھے پر طبیعت ادھر نہیں آ رہی تھی۔ اب اس سے پہلے کہ ہمارے سکول کی روٹین شروع ہو جائے یا محفل کی سالگرہ ختم ہو جائے ہم طبیعت کو اس جانب لے ہی آئے۔ شروع کرتے ہیں نبیل بھائی سے۔
نبیل
اردو محفل سے جڑنے کے بعد ہمیں لگتا تھا کہ کوئی نبیل بھائی ہیں ہی نہیں۔ سب یونہی ان کا ذکر کرتے ہیں۔ کسی لڑی میں ان کا کوئی تبصرہ پڑھ لیتے تو محسوس ہوتا کہ یہ کسی خلائی مخلوق نے لکھا ہو گا، نبیل بھائی نے شاید نہ ہی لکھا ہو۔ کوئی انسان اس قدر غیر سرگرم کیسے ہو سکتا ہے؟؟ ان کی اوتار کے بغیر آئی ڈی ہمیں ایسے مکان کی طرح محسوس ہوتی جس کا مکین اسے چھوڑ چکا ہو۔ ہمیں لگتا تھا کہ کسی مسئلے کے حل کے لیے نبیل بھائی سے رابطہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ ان کی طرف سے شاید جواب ہی نہ آئے۔
اور پھر جب نبیل بھائی نے اپنا جلوہ دکھایا تو ہر طرف نبیل نبیل نبیل ہی ہونے لگا۔ ہمارے تصور میں ان کا جو خاکہ تھا وہ حال ہی میں ان کی تصویر دیکھنے کے بعد چکنا چور ہو گیا۔ (اچھا ہی ہوا)
نبیل بھائی!! آپ کا محفل میں نظر آتے رہنا خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ نظر آتے رہا کیجیے۔
نبیل
اردو محفل سے جڑنے کے بعد ہمیں لگتا تھا کہ کوئی نبیل بھائی ہیں ہی نہیں۔ سب یونہی ان کا ذکر کرتے ہیں۔ کسی لڑی میں ان کا کوئی تبصرہ پڑھ لیتے تو محسوس ہوتا کہ یہ کسی خلائی مخلوق نے لکھا ہو گا، نبیل بھائی نے شاید نہ ہی لکھا ہو۔ کوئی انسان اس قدر غیر سرگرم کیسے ہو سکتا ہے؟؟ ان کی اوتار کے بغیر آئی ڈی ہمیں ایسے مکان کی طرح محسوس ہوتی جس کا مکین اسے چھوڑ چکا ہو۔ ہمیں لگتا تھا کہ کسی مسئلے کے حل کے لیے نبیل بھائی سے رابطہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ ان کی طرف سے شاید جواب ہی نہ آئے۔
نبیل بھائی!! آپ کا محفل میں نظر آتے رہنا خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ نظر آتے رہا کیجیے۔

چشمہ رکھنے کے اس انداز کے بعد ہم نے اور کسی طرف دھیان ہی نہیں دیا کہ بال تو سفید نہیں ہیں اور نہ ہی چہرے پر اتنی بزرگی جھلک رہی ہے۔ ہم کافی عرصہ تلک ان کو بزرگ سمجھ کے ان سے بات کرتے رہے۔
وہ تو بھلا ہو وارث فاتح ملاقات کا۔ ہم ان کی تصاویر دیکھ کے ایک بار سٹپٹائے تھے۔
یہ تو بزرگ آدمی نہیں لگ رہے۔ دل ہی دل میں اس پہلے تاثر پہ خوب محظوظ ہوئے تھے۔ جب فاتح بھائی نے وہ اوتار تبدیل کیا تو ہمیں دکھ ہوا تھا کہ ہماری اس لڑی سے پہلے کیوں تبدیل کر لیا؟؟

باقی کل ان شاء اللہ!!