سیاسی منظر نامہ

ربیع م

محفلین
کسی کو دیوار کے ساتھ نہیں لگایا
آپ ہر بات کو نون لیگ کی طرف کیوں موڑ لیتے ہیں
تمام سیاسی جماعتوں سے پوچھیں کہ ان کے خلاف کیا کیا رکاوٹیں ہیں اور حکومتی زیر سرپرستی پی ٹی آئی کے حق میں مہم کیسی چل رہی ہے.

آپ یہ بات بھول گئے جو میں نے سول اداروں کے بارے میں کہی۔سول ادارے اس قابل نہیں ہیں کہ ایسے کام کا بیڑہ اٹھا سکیں۔ایان علی کیس روز روشن کی طرح سامنے ہے۔زرداری مافیا کی شوگر ملوں پر قبضے کی بابت بھی معلوم ہو گا آپ کو۔ماورائے عدالت کسی چیز کے حق میں نہیں ہوں۔لیکن پاکستان میں سزا دینے کے لیے بھی ملٹری کورٹس بنانی پڑیں۔ وہی سول اداروں والی بات۔
چلیں سول ادارے اس قابل نہیں
میں نے بھی یہی کہا
تو مقامی اسٹیبلشمنٹ نے سوائے غدار غدار کھیلنے کے اور کیا سنجیدگی سے کیا؟
ملٹری کورٹس میں ہی سہی کتنے غداروں کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے؟
 
ربیع م

محفلین
آپ نے بہت پیارے انداز میں یہ بات لکھی ہے اور شاید بہت خلوص کے ساتھ۔ ہم اس میں صرف یہ اضافہ کرنا چاہیں گے کہ اس ملک میں جرنیلوں کے احتساب کے لیے بھی کوئی عدالت قائم کرنی چاہیے۔ سنتے آئے ہیں کہ پرویز کیانی صاحب اور اشرف جہانگیر قاضی اینڈ کمپنی کے خلاف کاروائی ہونے جا رہی ہے تاہم سول ادارے بھی دبک کر رہ جاتے ہیں اور ملٹری کورٹس بھی ان پر مقدمات قائم نہیں کرتی ہیں۔ اس ملک میں جب بلاامتیاز احتساب شروع ہو گیا تو سمجھ لیجیے کہ معاملات درست ہو گئے۔ فی الوقت احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے، اور وہ بھی محض اُن سیاست دانوں سے جن کا بیانیہ 'اینٹی اسٹیبلشمنٹ' جہت اختیار کیے ہوئے ہے۔
جی وہ سنا تھا درانی صاحب کے خلاف کوئی کورٹ مارشل ہونا تھا ایک ہفتے میں ؟
 
یاز

محفلین
عباس اعوان بھائی، اگر یہ بھی مان لیا جائے کہ آپ چیزوں کو غیر جانبدارانہ انداز سے دیکھ رہے ہیں، تب بھی آپ یہاں سے دور بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں۔ اور ہم یہاں بیٹھ کر دیکھ بھی رہے ہیں اور سہہ بھی رہے ہیں۔
کل بھی ذکر کیا تھا کہ یہاں اسلام آباد میں انتظامیہ کھل کر پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے، حالانکہ اس کام کے بغیر بھی یہ سیٹیں جیتنا پی ٹی آئی کے لیے مسئلہ نہیں ہے۔
کل رات کو جی ٹین میں ایم ایم اے کے امیدوار میاں اسلم کا کیمپ اکھاڑنے کی کوشش کی گئی، مزاحمت پر پولیس نے فائرنگ کی۔
پولیس نے وجہ یہ بتائی کہ لاؤڈ سپیکر کی شکایت کی وجہ سے بند کر رہے ہیں، جبکہ ساتھ ہی پی ٹی آئی کے کیمپ پر زور و شور سے نغمے چل رہے تھے۔ جب پوچھا گیا تو کہتے ہیں کہ ہمیں صرف آپ کی شکایت آئی ہے۔ :)
بھرپور احتجاج پر پھر اے ایس آئی کو معطل کیا گیا ہے۔
مین شاہراہوں پر دوسری پارٹیز کے بینرز لگانے والی ٹیموں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، حالانکہ انھی جگہوں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بینر مستقل لگے ہوئے ہیں۔
 
متفق
نیز محکمہ زراعت والا قصہ بھی، اور پی پی پی تو نام بھی لے رہی ہے کچھ فوجی افسران کا۔
 
فرقان احمد

محفلین
محکمہء زراعت شاید اس بات کو یقینی بنانے میں مصروف ہے کہ تحریک انصاف کم از کم ستر نشستیں جیت جائے۔ اس طرح عمران خان وزیراعظم بھی نہ بنیں گے اور اگلی حکومت کو بھی سکون کا سانس نہ لینے دیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ کے لیے ہنگ پارلیمان سے بہتر کوئی حل موجود نہیں ہوتا ہے تاکہ وہ جب چاہیں اپنی مرضی سے حکومت کو گرانے کی پوزیشن میں ہوں۔ یہ ہمارا تجزیہ ہے، اور ہم خود اس سے پوری طرح متفق ہیں۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
تو کیا آپ کو نون لیگ سے ہمدردی نہیں ہے؟
نون والے ایویں ہی خوش ہو رہے ہیں۔
:thinking:

نہیں جناب۔
میں تو پی ٹی آئی کو ووٹ دوں گا۔

ہماری بھی سُن لیں۔ ہم پیپلزپارٹی کے سپورٹر رہے۔ تحریکِ انصاف کی جانب رُخ کیا اور اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کے باعث نون لیگ کو ووٹ دینے کا سوچ رہے ہیں۔ تاہم، سچ بات یہی ہے کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ نون لیگ کے ساتھ جچتا نہیں ہے۔ اس لیے شاید ہم ووٹ نہ ہی دیں۔
 
اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کے باعث نون لیگ کو ووٹ دینے کا سوچ رہے ہیں۔ تاہم، سچ بات یہی ہے کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ نون لیگ کے ساتھ جچتا نہیں ہے۔ اس لیے شاید ہم ووٹ نہ ہی دیں۔
لگتا ہے کہ لکھتے لکھتے خیال بدلا ہے۔ :p
 
زیک

مسافر
بطور ادارہ، پاک فوج قائم اور مضبوط کیوں ہے۔
کیا ایسے ادارے کو قائم و مضبوط کہہ سکتے ہیں جو 1965 میں جنگ شروع کرے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہو۔ جو 1971 میں ملک کی اکثریت کو ظلم کا نشانہ بنائے اور آدھا ملک کھو دے۔ جو 1979 میں وزیراعظم کو پھانسی لگا دے۔ جو 1984 میں سیاچن کھو دے۔ جو 1999 میں بغیر سٹریٹجک سوچ کے جنگ شروع کرے اور پھر اپنے فوجیوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دے
 
ذرا دھیرے! غصہ نہیں کرنا۔ :)
 
خیال رہے کہ فوج کا کام ڈیفنس ہے، جو ٹھیک جا رہا ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
کیا ایسے ادارے کو قائم و مضبوط کہہ سکتے ہیں جو 1965 میں جنگ شروع کرے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہو۔ جو 1971 میں ملک کی اکثریت کو ظلم کا نشانہ بنائے اور آدھا ملک کھو دے۔ جو 1979 میں وزیراعظم کو پھانسی لگا دے۔ جو 1984 میں سیاچن کھو دے۔ جو 1999 میں بغیر سٹریٹجک سوچ کے جنگ شروع کرے اور پھر اپنے فوجیوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دے
پری ضیاء اور پوسٹ ضیا آرمی میں بہت فرق ہے۔
اٹیک کی بجائے ڈیفنس پر دیکھیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
پری ضیاء اور پوسٹ ضیا آرمی میں بہت فرق ہے۔
اٹیک کی بجائے ڈیفنس پر دیکھیں۔
محترم بھائی! پوسٹ ضیاء منظرنامہ بھی ہمارے سامنے ہے۔ کارگل، سلالہ اور ایبٹ آباد آپریشن وغیرہ سے جنرل ضیاء الحق کا شاید براہ راست کوئی تعلق نہ ہے۔
 
Top