تیرہویں سالگرہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔۔۔!

عظیم

محفلین
اس مشروب کا نام سکن جبین اس لیے ہے کہ اسے پی کر تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے اور ماتھا پرسکون ہو جاتا ہے۔ :)
اس کا نام اسکنجبین بھی لکھیں تو بھی یہی کام کرتا ہے! :)
اب کیا فائدہ، وہ پڑا ہے خالی گلاس
 

زیک

مسافر
اردو میں اکثر س سے پہلے الف کیوں لکھا جاتا ہے؟ اسکول، اسٹیشن، اسٹیشنری وغیرہ وغیرہ؟
یہ تمام انگریزی کے الفاظ ہیں جن میں س ساکن ہے۔ اردو میں پہلا حرف س ساکن نہیں ہو سکتا اس لئے کچھ لوگ الف لگا لیتے ہیں
 

جاسمن

لائبریرین
اب مہمان آچکے ہیں اور کیک کاٹنے کا وقت بھی قریب ہے۔ اس لئے اردو محفل کے بانیان اور منتظمین آجائیں تاکہ کیک کاٹاجائے۔
یاز وہ کیک لے آئیں منزلوں والا۔:)
 
یاز بھائی ساتھ ہی کوئی بڑی سی چھری لائیں جس کی دستی پر اتنے ہاتھ پورے آ سکیں اور جس کی دھار سے اتنی منزلیں پاش پاش یعنی عرف عام میں قاش قاش ہو سکیں! :)
 

یاز

محفلین
اب مہمان آچکے ہیں اور کیک کاٹنے کا وقت بھی قریب ہے۔ اس لئے اردو محفل کے بانیان اور منتظمین آجائیں تاکہ کیک کاٹاجائے۔
یاز وہ کیک لے آئیں منزلوں والا۔:)
لیجئے جی، آ گیا کیک

images
 

یاز

محفلین
یاز بھائی ساتھ ہی کوئی بڑی سی چھری لائیں جس کی دستی پر اتنے ہاتھ پورے آ سکیں اور جس کی دھار سے اتنی منزلیں پاش پاش یعنی عرف عام میں قاش قاش ہو سکیں! :)
یہ رہی چھری۔ کچھ زیادہ بڑی بن گئی ہے تو کرین سے لائی جا رہی ہے۔

images
 

جاسمن

لائبریرین
عزت مآب جناب اعجاز عبید الف عین صاحب!
قابلِ صد احترام جناب نبیل نقوی صاحب!
نابغۂ روزگار جناب زکریا اجمل زیک صاحب!
مہربانی فرما کے تشریف لے آئیں۔
محفلین اور مہمانان گرامی آپ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ کیک کھانے کو سب کے دل مچل رہے ہیں۔ کھانے پینے کی باقی اشیاء کی طرف بھی دیکھ دیکھ کے منہ میں پانی آرہا ہے۔
دو ملین کا ہدف پورا ہونے کو ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
لیجئے جی، آ گیا کیک

images
ہماری پیاری اردو محفل کے بانیان آرہے ہیں۔ سب لوگ کیک کی میز کے گرد جمع ہوجائیں۔
یاز! کیک بہترین ہے۔
چھری زبردست ہے۔
بس اب جیسے ہی ہمارے معزز میزبان آتے ہیں ہم کیک کاٹتے ہیں۔۔۔۔۔
انتظار۔۔۔
 
ہماری پیاری اردو محفل کے بانیان آرہے ہیں۔ سب لوگ کیک کی میز کے گرد جمع ہوجائیں۔
یاز! کیک بہترین ہے۔
چھری زبردست ہے۔
بس اب جیسے ہی ہمارے معزز میزبان آتے ہیں ہم کیک کاٹتے ہیں۔۔۔۔۔
انتظار۔۔۔
تب تک ہم ایک سوال پوچھ سکتے ہیں؟ :sneaky:
 
Top