تیرہویں سالگرہ محفلین کے لیے تعریف کے مبالغہ آمیز پُل باندھے جائیں

ہادیہ

محفلین
سائیں قائم علی شاہ کا شمار ہادیہ بہن کے پہلے شاگرد میں ہوتا ہے ۔وہ ہادیہ سے ٹیوشن پڑھتے تھے ۔
اففف۔۔۔۔ ای ی ی ی ی ی ۔۔۔۔ گندے بھیا نا ہوں تو۔۔:oops::cautious:
ایسے ایسے "نامور " شاگرد بنا دیے میرے۔۔:confused::timeout:
اللہ پوچھے تہانوں۔۔:timeout:
میرے شاگرد تے نکے نکے پالے پالے بچے ۔۔:heehee:
کوئی "بابا" رہ نا جائے ۔۔اچھا۔۔۔:devil3::tongueout4:
 
فرقان احمد بھائی اردو محفل کے چھپے رستم کے طور پر بھی پہچانے جاتے ہیں ۔شیخ رشید اور فرقان بھائی ایک ہی اسکول میں زیر تعلیم رہے ہیں ۔اس دور حاضر کی تمام جدید خوبیوں سے مالامال شخصیت والے فرقان بھائی پی ٹی آئی کی جانب سے آئندہ صدر پاکستان کے عہدے کے امیدوار بھی قرار پائے ہیں ۔
 
فرقان احمد

لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیے کہ شیخ رشید صاحب نے آپ کے بستے سے چرائی ہوئی پنسل اور نوبل انعام کی شیلڈ واپس کر دی ہے یا نہیں! :)
 
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیے کہ شیخ رشید صاحب نے آپ کے بستے سے چرائی ہوئی پنسل اور نوبل انعام کی شیلڈ واپس کر دی ہے یا نہیں۔ :)
نہیں بھیا آپ اپنے کلاس فیلو سے بول کر ہمارا سامان واپسی دی لانے کا بندوبست کریں ورنہ ہم ریفرنس دائر کریں گے ۔
 
فرقان احمد

محفلین
نہیں بھیا آپ اپنے کلاس فیلو سے بول کر ہمارا سامان واپسی دی لانے کا بندوبست کریں ورنہ ہم ریفرنس دائر کریں گے ۔
آپ ایسی صلح جو، نفیس، معتبر، امن پسند، ذی شعور، بامروت اور انسان دوست شخصیت سے ہمیں بھلائی کی امید ہے، قبلہ! ریفرنس دائر کرنے کا خیال بھی آپ کی شان کے خلاف ہے۔
 
یاز بھائی ہماری محفل میں سیاح کے طور بھی پہچانے جاتے ہیں ۔کھیل کے میدان سے سیاست کے اکھاڑوں تک بھیا کا بڑا اثر رسوخ ہے ۔ملک عزیز کے نامور اور معتبر صحافی بھی ان کی شناخت ہے ۔ ہر خبر پر پہلی نظر ان کی ہی پڑتی ہے ناجانے ان کے پاس کون سا ایسا جادو کا چراغ ہے۔ بھیا پرانے سامان کی بھی خرید و فروخت کا کام بھی کرتے ہیں ،شاید آج کل بھیا کو کوئی نایاب پرانی چیز کی تلاش ہے جب ہی بھیا نے دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو لڑی کا آغاز کیا ہے تاکہ محفل کی آڑ میں اس قیمتی اور نایاب چیز کا کھوج لگایا جا سکے ۔
 
آخری تدوین:
بھلے مانس ہیں، اپنی گزری جوانی ریڈیو، لٹو، گنے کے رس وغیرہ میں ڈھونڈ رہے ہیں! :)
اب مزید تفصیل یہاں تھوڑی لکھیں گے، اب ہر کوئی اے خان تھوڑی ہوتا ہے۔ورنہ مزید تفصیل تو ان چیزوں سے بھی کھوجی جا سکتی ہے۔ :)
 
:sneaky:
ویسے ہم (انٹرویو ٹیم) نے سوچا تھا کہ اپنے ہر مہمان کی شان میں کچھ اس طرح تحریر کیا کریں گے، پھر شاید یہ لڑی بنانے کی ضرورت ہی نہ پڑتی لیکن مندرجہ بالا ایک تجربے کے اوپر آنے والے ری ایکشنز پر ہی میں نے اس کام سے توبہ کر لی. :laughing:

سرگوشی کی ابتدا ہم سے مزین لیکن توبہ انفرادی۔ :confused:
لگتا ہے باقیوں کا شاید ویسے ہی تراہ نکل گیا ہے;)
 
باقی ممبرز میں سے جو جو انٹرویو شروع کرتے ہیں وہ دونوں اچھے خاصے پُل باندھتے ہیں. بس ہر انٹرویو لینے والے کے پُل وکھرے سٹائل کے ہوتے ہیں، یہ میرا سٹائل 'تھا' اس لیے توبہ انفرادی رہی! ;)
 
جاسمن

لائبریرین
نور سعدیہ شیخ ہماری اردو محفل کی جانی مانی فلاسفریس ہیں۔ جی ہاں۔ لڑکی ہونے کے ناطہ انہیں آپ فلاسفی یا فلاسفر نہیں کہہ سکتے۔
افلاطون ان کے شاگرد تھے۔
نور کے اقوال زبان زد عام ہیں۔ محفلین صبح کا آغاز ان کے کسی قول کو نہار منہ بولنے سے کرتے ہیں۔ نایاب بھائی کا شمار ان کے استاد کے طور پہ ہوتا ہے۔ دونوں بہن بھائی اکثر شام کی چائے کے ساتھ ارسطو کے بسکٹ اور سقراط کے کباب لیتے ہیں۔ نور ایک مصرع کہتی ہیں اور چار دن بعد اس کے ساتھ ایک فلاسفی ملا کے شعر پورا کر دیتی ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی کا شمار ان کے استاد کے طور پہ ہوتا ہے۔
محترم بٹیا ۔ سدا خوش و شادوآباد رہیں ۔ آمین
اک تو مبالغہ کچھ زیادہ ہی ہوگیا اور دوسرے آپ استاد کو شاگرد اور شاگرد کو استاد کر گئی ہیں ۔ میری بہنیں میری بٹیائیں ہی میری استاد ہیں ۔ کم ہی کسی استاد سے سزا پائی ۔ مگر یہ بہنوں نے بہت کان کھینچے بہت کان پکڑوائے ۔ اور اب بھی یہی حال ہے کہ بٹیاؤں کی بات ٹال پانا ناممکن ہے میرے لیئے ۔ سو محترم سعدیہ بٹیا کو استاد کر لیں مجھے شاگرد ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
نور سعدیہ شیخ کی باتوں سے تو ہم بھی بہت سیکھتے ہیں۔ اُن کی تحاریر بہت گہری ہوتی ہیں۔ اور خود نور بہت پُرخلوص دل کی مالک ہیں۔ اور نایاب بھائی! آپ اب اتنی زیادہ عاجزی بھی نہ برتا کریں۔ :) اللہ نے آپ کو کس قدر صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ذرا ایک مضمون لکھیں سالگرہ میں"کبھی ہم بھی خوبصورت تھے۔" لڑی کے لئے۔
جلدی کریں۔
آپ ن ے خود کہا ہے کہ آپ بہنوں بیٹیوں کی بات نہیں ٹال سکتے۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
کہتے ہیں ایک شخص پنجاب کے کسی دیہات سے لاہور گیا۔ وہاں ایک دکان میں داخل ہونے لگا تو دروازے پر لکھا تھا pull، یہ پڑھ کر کہنے لگا کہ واہ میاں صاحب قربان جاؤں آپ کے، کہاں کہاں پُل بنا دیئے ہیں۔ تو کیا یہاں بھی کچھ ایسے ہی پُل بنانے ہیں! :)
 
باقی ممبرز میں سے جو جو انٹرویو شروع کرتے ہیں وہ دونوں اچھے خاصے پُل باندھتے ہیں. بس ہر انٹرویو لینے والے کے پُل وکھرے سٹائل کے ہوتے ہیں، یہ میرا سٹائل 'تھا' اس لیے توبہ انفرادی رہی! ;)
آپ سب شہباز شریف صاحب کی ٹیم کا حصہ بن جائیں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ میرا اپنا یقین ہے کہ میں نے ان دونوں مزاروں پر ہی نہیں بلکہ جس بھی مزار پر حاضری ۔ وہاں کے صاحب مزار نے مجھے اپنی کہانی خود ہی سنائی ۔ اب میں کیسے کسی اور کو سناؤں جب کہ یہ صرف میری سوچ و وجدان کے درمیان کی بات ہے ۔ اک بات جس پر پوری شدت سے یقین ہے کہ " جنہاں کیتیاں نیک کمائیاں دیوے اونہاں دے سدا ای بلدے "

نور سعدیہ شیخ ہماری اردو محفل کی جانی مانی فلاسفریس ہیں۔ جی ہاں۔ لڑکی ہونے کے ناطہ انہیں آپ فلاسفی یا فلاسفر نہیں کہہ سکتے۔
افلاطون ان کے شاگرد تھے۔
نور کے اقوال زبان زد عام ہیں۔ محفلین صبح کا آغاز ان کے کسی قول کو نہار منہ بولنے سے کرتے ہیں۔ نایاب بھائی کا شمار ان کے استاد کے طور پہ ہوتا ہے۔ دونوں بہن بھائی اکثر شام کی چائے کے ساتھ ارسطو کے بسکٹ اور سقراط کے کباب لیتے ہیں۔ نور ایک مصرع کہتی ہیں اور چار دن بعد اس کے ساتھ ایک فلاسفی ملا کے شعر پورا کر دیتی ہیں۔

محترم بٹیا ۔ سدا خوش و شادوآباد رہیں ۔ آمین
اک تو مبالغہ کچھ زیادہ ہی ہوگیا اور دوسرے آپ استاد کو شاگرد اور شاگرد کو استاد کر گئی ہیں ۔ میری بہنیں میری بٹیائیں ہی میری استاد ہیں ۔ کم ہی کسی استاد سے سزا پائی ۔ مگر یہ بہنوں نے بہت کان کھینچے بہت کان پکڑوائے ۔ اور اب بھی یہی حال ہے کہ بٹیاؤں کی بات ٹال پانا ناممکن ہے میرے لیئے ۔ سو محترم سعدیہ بٹیا کو استاد کر لیں مجھے شاگرد ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

نور سعدیہ شیخ کی باتوں سے تو ہم بھی بہت سیکھتے ہیں۔ اُن کی تحاریر بہت گہری ہوتی ہیں۔ اور خود نور بہت پُرخلوص دل کی مالک ہیں۔ اور نایاب بھائی! آپ اب اتنی زیادہ عاجزی بھی نہ برتا کریں۔ :) اللہ نے آپ کو کس قدر صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ذرا ایک مضمون لکھیں سالگرہ میں"کبھی ہم بھی خوبصورت تھے۔" لڑی کے لئے۔
جلدی کریں۔
آپ ن ے خود کہا ہے کہ آپ بہنوں بیٹیوں کی بات نہیں ٹال سکتے۔:)

آپ کتنی سمجھدار ہیں کہ دو پُل ایک ہی پوسٹ میں بنادئیے :applause:، ایک پوسٹ ان دو پُلوں کے بوجھ سے ٹوٹ ہی نہ جائے کہیں:thinking: نہ آدابِ شاگری ہے نہ لیاقت استاد کی سی ۔۔ یہ جاسمن آپا اور نایاب بھائی ہمارے کھیر پکائے جارہی ہیں :bringiton: تیرھویں سالگرہ پر محفلین کے پُل باندھنے کی کھیر مبارک !:redheart::redheart::redheart: اس نعام کی حقدار سب کی ہر دلعزیز جاسمن بجو :redheart::redrose::redrose::redrose: سب مل کر کھائیے جو بچ جائے اس کو مزید کھاتے ختم کیجئے ،مجھے نہ دیجئے:laughing::laughing:
 
ہائے میں کل سے ڈر رہی تھی کہ کہیں نور برا نہ مان جائے۔
اللہ تمہیں ڈھیروں خوشیاں دے۔بہترین قسمت کرے۔آمین!
 
یہ کیسے ہوسکتا تھا کہ بُرا مان جاؤں وہ بھی پُل والے دھاگے میں :) آپ نے تو دھاگے کو مزید منفرد کردیا اس میں جدت پیدا کرکے :) آمین ۔۔ دُعا تو ہمیشہ ہوتی ہی میٹھی اور پیاری سی :) آپ ہیں نا سویٹ سی بجو :redheart::redheart::redheart:
 
Top