تیرہویں سالگرہ محفلین کے لیے تعریف کے مبالغہ آمیز پُل باندھے جائیں

308079


3dlat.com_14032686841.gif


کیا حال ہیں محفلین؟
محفل کی سالگرہ کاجشن اپنے عروج پہ ہے ،
تمام محفلین جوش و خروش سے مزے مزے کے تھریڈز بنا رہے ہیں۔

feaf0a10.gif
feaf0a10.gif
feaf0a10.gif
feaf0a10.gif
feaf0a10.gif
feaf0a10.gif
feaf0a10.gif

184943226.gif

25umkub.gif
25umkub.gif
25umkub.gif
25umkub.gif
25umkub.gif


ہمارے دماغ میں بھی ایک مزیدار اور دلچسپ آئیڈیا آیا ہے ،:battingeyelashes: :lovestruck: :battingeyelashes:
کرنا کچھ یوں ہے کہ
آپ کو اپنے پسندیدہ محفلین کو ٹیگ کرتے ہوئے اس کی تعریف میں مبالغہ آرائی کے پل باندھنے ہیں ۔:devil3:

TypingBlue.gif~c200


آپ کی مبالغہ آمیز تعریف پرمزاح با ادب شائستہ انداز میں ہونی چاہیے ۔:applause: :applause: :applause:
tumblr_oeraksiO4g1ucy70wo1_500.gif


خبردار جو کسی نہیں کوئی گڑبڑ کرنے کی کوشش کی ۔:timeout:
ہماری فرقان بھیا لاٹھی لیے چوکس کھڑے ہیں
اور آپ دوست احباب بھیا کے مزاج سے خوب اچھی طرف واقف ہیں ، :daydreaming:
پل میں مراسلے کو ایسے غائب کرتے ہیں جیسے کبھی تھا ہی نہیں ۔ :thinking:

happybirthday2you_zps4c6b4f21.gif~original
happybirthday2you_zps4c6b4f21.gif~original
happybirthday2you_zps4c6b4f21.gif~original
happybirthday2you_zps4c6b4f21.gif~original
happybirthday2you_zps4c6b4f21.gif~original
happybirthday2you_zps4c6b4f21.gif~original
happybirthday2you_zps4c6b4f21.gif~original
happybirthday2you_zps4c6b4f21.gif~original


ادب کا دامن تھامے اپنی پر مزاح مبالغہ آرائی سے زمین آسمان کو ایک کر دیں
کہ وہ بے چارہ محفلین جس کی تعریف میں آپ نے زمین آسمان ایک کیا ہے ،
وہ اپنی اتنی عمدہ تعریف دیکھ کر اپنا سر پیٹ ڈالے ۔
:atwitsend: :atwitsend: :atwitsend:
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
صاحب! سجاوٹ کرنا تو کوئی آپ سے سیکھے چاہے وہ لڑی ہی کی کیوں نہ ہو۔ پچھلے اولمپکس کی تیاری کے انتظامات بھی ہم آج تک نہ بھلا پائے۔کیا خوب انتظامات کروائے تھے آپ نے؟ اللہ اللہ! آپ ایسا عبقری بھی محفلین میں شامل ہے، ہم اپنی قسمت پر کیوں کر ناز نہ کریں!
 
صاحب! سجاوٹ کرنا تو کوئی آپ سے سیکھے چاہے وہ لڑی ہی کی کیوں نہ ہو۔ پچھلے اولمپکس کی تیاری کے انتظامات بھی ہم آج تک نہ بھلا پائے۔کیا خوب انتظامات کروائے تھے آپ نے؟ اللہ اللہ! آپ ایسا عبقری بھی محفلین میں شامل ہے، ہم اپنی قسمت پر کیوں کر ناز نہ کریں!
:eek:
مطلب جو بولے وہ ہی کنڈی کھولے ،پہلا نشانہ ہمیں ہی بنا دیا گیا ۔
 

فرقان احمد

محفلین
اس محفل میں ہمارے ہر دلعزیز بھیا سید عمران بھی ہوا کرتے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے قریبی تعلقات کی بنا پر ان کا محفل پر بہت رعب ہے۔صدر ممنون حسین عمران بھائی بچپن میں ساتھ کنچے کھیلا کرتے تھے۔ زرداری تو بھیا کا جگری یار ہے ، آج کل عمران بھیا کا زیادہ وقت بلاول ہاوس میں بلاول بھٹو کی اردو املاء درست کرتے گزرتا ہے ،بھیا الیکشن کی وجہ سے بھیا بلاول بھٹو کی خصوصی کلاس لے رہے ہیں ۔عمران بھیا اردو زبان کی املاء کے نامور سرجن ہیں ۔بھیا کے شاگردپاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں ۔
 
آخری تدوین:
اے خان بھائی جن کو محفلین چھوٹے خان کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔ بہترین ماہرکنوارے ہونے کے باوجود شادی نا کرنے کا عظیم تر فیصلہ کر بیٹھے ہیں ۔اے خان کو صف نازک سے تو خاص قسم کی الرجی ہے ۔ہمیشہ 500 گز کی دوری اختیار کیے رکھتے ہیں۔اتنی کم عمری میں سنیاس لینا بڑے دل گردے کلیجی پھیپڑے کا کام ہے ۔
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
اے خان بھائی جن کو محفلین چھوٹے خان کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔ بہترین ماہرکنوارہ ہونے کا باوجود شادی نا کرنے کا عظیم تر فیصلہ کر بیٹھے ہیں ۔اے خان کو صف نازک سے تو خاص قسم کی الرجی ہے ۔ہمیشہ 500 گز کی دوری اختیار کیے رکھتے ہیں۔اتنی کم عمری میں سنیاس لینا بڑے دل گردے کلیجی پھیپڑے کا کام ہے ۔
کیوں چھوٹے بھائی کو رُلانے کے چکروں میں ہیں۔۔:sneaky:o_O
تعریف کریں جھوٹ تو نا بولیں۔۔:p
جتنے گز کی دوری آپ نے بیان فرمائی ہے اتنے "گز" دور تو خان صاحب کا اپنا گھر نہیں ہوگا ۔۔:ROFLMAO:
 
میں نے سوچا کہ اس سلسلے میں حصہ لینے سے پہلے کیوں نا کوئی پہلے سے بندھا ہوا پُل پیش کیا جائے:

اگرچہ وہ ایک گلیشئیر (کے نام سے منسوب) ہیں لیکن اگر ایک لمحے کو انہیں ایک تخیلاتی کردار مان لیا جائے جو اردو محفل فورم کے افق پر ابھرا تو یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ یہ تخیلاتی کردار ہی سب پر بازی لے گیا. ان کے مراسلہ جات جن سے ہم مستفید ہوتے ہیں اکثر اوقات اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ریٹنگز آپس میں لڑ پڑتی ہیں کہ 'میری باری ہے، دیکھو مراسلہ زیادہ پرمزاح تھا.' دوسری ریٹنگ کہتی ہے کہ 'زبردست دینے کے سوا تمہارے پاس اور چارہ ہی کیا ہے کہ ایسی تخیل کی پرواز اور کس کی ہوگی؟' تیسری ریٹنگ یوں گویا ہوتی ہے کہ 'یہ بات تمہارے علم میں پہلے تھی؟ نہیں نا! تو پھر مجھے انصاف دلاؤ.' چوتھی ریٹنگ کا تو اپنا ہی رونا ہوتا ہے کہ' بات تو سکرپٹ رائٹر نے خدا لگتی کہی ہے، اب میں بھی خدا لگتی کہوں؟ متفق کا بٹن دباؤ اور ان کی آواز میں آواز ملاؤ. ' پانچویں ریٹنگ دائیں کونے سے ہنکارہ بھرتی ہے کہ' ارے کہنا کیا چاہتی ہو تم سب مل کر؟ کیوں معصوموں کو ورغلا رہی ہو؟ بات تو یہی ہے نا کہ مراسلہ پسند آیا؟ گومبو خوش ہوا؟ تو یہ محل میرا ہے، تم سب چپکی پڑی رہو ورنہ بائیں کونے میں دھکیل دی جاؤ گی. '
وغیرہ وغیرہ اور مکرر وغیرہ....
:sneaky:
ویسے ہم (انٹرویو ٹیم) نے سوچا تھا کہ اپنے ہر مہمان کی شان میں کچھ اس طرح تحریر کیا کریں گے، پھر شاید یہ لڑی بنانے کی ضرورت ہی نہ پڑتی لیکن مندرجہ بالا ایک تجربے کے اوپر آنے والے ری ایکشنز پر ہی میں نے اس کام سے توبہ کر لی. :laughing:
 
ٹیچر ہادیہ زبردست صلاحیت کی حامل خاتون ہیں ۔آپ ایک طویل عرصے سے درس اور تدریس کا نیک کام کر رہی ہیں ۔مس ہادیہ بہن کے شاگرد دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ان کے شاگروں کی فہرست میں بہت سےنامور اور مشہور و مفرور نام شامل ہیں ۔جن میں میاں نوازشریف اور شہباز شریف ،شجاعت حسین ،ریئسانی وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔محترمہ نے لڑی آرکیٹکچر کے شعبے میں اردو محفل کے علاوہ دنیا بھر میں خوب نام کمایا ہے ۔
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
ٹیچر ہادیہ زبردست صلاحیت کی حامل خاتون ہیں ۔آپ ایک طویل عرصے سے درس اور تدریس کا نیک کام کر رہے ہیں ۔مس ہادیہ بہن کے شاگرد دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ان کے شاگروں کی فہرست میں بہت سےنامور اور مشہور و مفرور نام شامل ہیں ۔جن میں میاں نوازشریف اور شہباز شریف ،شجاعت حسین ،ریئسانی وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔محترمہ نے لڑی آرکیٹکچر کے شعبے میں اردو محفل کے علاوہ دنیا بھر میں خوب نام کمایا ہے ۔
مینوں پتہ سی ہن میری واری آن والی۔۔:noxxx:
خدا کا خوف کریں بھائی ۔۔میرے "باپ دادا "کی عمر کے لوگوں کو میرے شاگرد بنا دیا۔۔۔:timeout::timeout::timeout:
 
Top