دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

زیک

مسافر
یاہو مسینجر اور ایم ایس این مسینجر زیادہ پرانی بات نہیں ہے۔ سات یا آٹھ سال قبل تک ان کا اتنا زیادہ استعمال ہوا کرتا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ بھی قصہء پارینہ ہو جائیں گی۔ لیکن وقت بڑی ظالم چیز ہے۔ ان ایپلی کیشنز کو صفحہ ہستی سے ہی مٹا دیا ہے۔

5552_1.jpg


yahoomessenger.gif
آئی سی کیو بھی ہوتا تھا
 

زیک

مسافر
مٹی کے اس طرح کے برتن کا استعمال بھی بچپن میں کافی دیکھا۔ اس میں سے کچھ ابھی بھی استعمال ہوتے ہیں۔
پنجابی نام اور اردو ترجمہ کچھ یوں تھا
تواکھڑی = پلیٹ
تولی = ہانڈی
چھونا = ڈھکن
صحنک = پرات
وغیرہ وغیرہ
potter-s-clay-dinner-set-500x500.jpg

ٹھوٹھیاں تو ابھی بھی عام ملتی ہیں۔
مٹی کے برتن تو اب خاص خاص ریستورانوں ہی میں دیکھے ہیں۔ فیوسن جرمنی میں ایک ریستوران میں بیئر بھی مٹی کے مگ میں مل رہی تھی
 

اے خان

محفلین
مٹی کے برتن تو اب خاص خاص ریستورانوں ہی میں دیکھے ہیں۔ فیوسن جرمنی میں ایک ریستوران میں بیئر بھی مٹی کے مگ میں مل رہی تھی
ہمارے ہاں کٹہ بھی مٹی کے برتن میں کھاتے ہیں ہے. کراچی میں ربڑی بھی مٹی کے برتن میں ملتی ہے
 
مجھے کیوں بدگمانی سی ہو رہی کہ آپ دوسری کیٹیگری میں فال کرتے ہیں؟
مزے کی کھیل ہے حمزہ صاحب۔ ہوشیار اور تیز طرار کھلاڑی زیادہ تر اس میں مار نہیں کھاتے اور بچ جاتے ہیں، تھوڑا سا کمزور کھلاڑی بیچارہ پھنس جاتا ہے اور بہت بیدردی سے مار کھاتا ہے لیکن کھیلتا پھر بھی ہے۔ میں نے نہیں دیکھا کہ کسی نے مار کی وجہ سے نہ کھیلا ہو۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
مجھے کیوں بدگمانی سی ہو رہی کہ آپ دوسری کیٹیگری میں فال کرتے ہیں؟
کبھی وارث بھائی نے ذکر کیا تھا کہ وہ پہلوان ہوا کرتے تھے۔ :)
پہلوان تو خیر نہیں تھا لیکن یہ نِک ضرور تھا۔ عبداللہ صاحب میں پہلی کیٹیگری میں ہی تھا، باقی کھیل میں "ہار جیت" تو خیر ہوتی ہی رہتی ہے، مار پڑ بھی جاتی تھی۔ :)
 
اپریل میں ایک فیسٹول ہوا تھا اسلام آباد میں۔ ویڈیو گیم میں ابھی ونڈوز سٹارٹ ہو رہی تھی۔
IMG20180408185207.jpg
اس سے بھی کافی یادیں وابستہ ہیں۔
سکول سے واپسی پر یہاں ٹائم ضائع کرنا۔
مسجد جاتے ہوئے شیطان کی رہنمائی میں قدم اس طرف اٹھ جانا۔ اور ہر دو منٹ کے بعد باہر نکل کر مسجد کی طرف جھانکنا۔
اللہ معاف فرمائے۔ آمین
ایک دفعہ بڑے بھائی کے ہاتھوں پکڑے جانا، اور خوب ڈانٹ کھانا۔
 

یاز

محفلین
اس طرح کا "فُٹا" بھی عام ہوا کرتا تھا۔ اور ایک ایسا بھی ہوتا تھا جس کی ایک جانب لوہے کی پتری بھی ہوتی تھی، جس کی کبھی سمجھ نہ آئی کہ کیوں ہوتی تھی۔

yellow-wooden-ruler-picture-id516287496
 
Top