دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

یاز

محفلین
ڈنٹونک آخری بارکب استعمال کیا؟
Dentonic.jpg
 
یاز

محفلین
میری پسندیدہ ٹافیوں میں مشہورِ زمانہ فانٹا ٹافی، فروٹا چیو، اور بٹر سکاچ شامل تھیں۔ بعد میں ایکلیئرز بھی شامل ہو گئی۔
فانٹا ٹافی کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ یہ ایک روپے کی آٹھ ملا کرتی تھیں۔ بچپن میں جب کبھی چونی تحفے یا انعام میں ملی تو عموماً 2 فانٹا ٹافیاں ہی خریدا کرتے تھے۔
 
یاز

محفلین
بہت بچپن میں دس پیسے اور پانچ پیسے والے سکے بھی استعمال کئے ہیں۔ اگرچہ کہ کسی بھی چیز کی قیمت کا لیسٹ کاؤنٹ 25 پیسے ہی دیکھا تھا۔

Pakistan-KM53_10Paisa_1990.jpg

Pakistan-KM52_5Paisa_1990.jpg
 
بہت بچپن میں دس پیسے اور پانچ پیسے والے سکے بھی استعمال کئے ہیں۔ اگرچہ کہ کسی بھی چیز کی قیمت کا لیسٹ کاؤنٹ 25 پیسے ہی دیکھا تھا۔

Pakistan-KM53_10Paisa_1990.jpg

Pakistan-KM52_5Paisa_1990.jpg
اس سے ایک ٹافی یاد آئی، جو بہت کم عرصہ کے لیے آئی۔
ٹافی کی قیمت 30 پیسے تھی، اور اس میں سے دس پیسے نکلا کرتے تھے۔ یعنی اصل ٹافی بیس پیسے کی تھی، اور ہم دس پیسے کے لیے خریدا کرتے تھے۔ :p
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت بچپن میں دس پیسے اور پانچ پیسے والے سکے بھی استعمال کئے ہیں۔ اگرچہ کہ کسی بھی چیز کی قیمت کا لیسٹ کاؤنٹ 25 پیسے ہی دیکھا تھا۔

Pakistan-KM53_10Paisa_1990.jpg

Pakistan-KM52_5Paisa_1990.jpg
مجھے تو یہ ایک پیسے کا سکہ بھی یاد ہے، اسے ہم "ٹیڈی پیسہ" کہتے تھے، مزے کی بات ہے اس کی بھی چیز مل جاتی تھی۔ :)
1_Paisa_Pakistani_Coins_Old_and_New_Currency_3_rjyoo_Pak101(dot)com.jpg
 
Top