مبارکباد نیرنگِ خیال بھائی کو مبارکباد

فہد اشرف

محفلین
یہ لڑی اس لیے کھولی جا رہی تا کہ ہم تمام محفلین مل کر نیرنگ خیال بھائی کو سترہ ہزار پر لطف مراسلوں کی تکمیل پر مبارکباد پیش کر سکیں اور میرے جیسے مداحین شکریہ بھی ادا کر سکیں۔ نیرنگ بھائی محفل کے ہر دلعزیز شخصیت ہیں آپ کی بذلہ سنجی، شگفتگی اور انشا پردازی آپ کی پہچان ہے۔ ع
ہوگا کوئی ایسا بھی کہ ”نیرنگ“ کو نہ جانے
جو لوگ نہیں جانتے ہیں ان کے لیے عرض ہے کی نیرنگ بھائی لائبریرین ہیں، مذکر ہیں اور دارِ فانی سے ہیں (حوالہ: نیرنگ خیال )
بس اس سے آگے الفاظ نہیں سوجھ رہے۔ نیرنگِ خیال بھائی سترہ ہزار مراسلے بہت بہت مبارک ہوں، دعا ہے کہ آپ کا ہمارا ساتھ (محفل کے توسط سے) یونہی ہمیشہ بنا رہے گا۔ آمین
 
آخری تدوین:
جو لوگ نہیں جانتے ہیں ان کے لیے عرض ہے کی نیرنگ بھائی لائبریرین ہیں، مذکر ہیں اور دارِ فانی سے ہیں۔

مبارک ہو نیرنگ خیال مذکر بھائی :)
 

اکمل زیدی

محفلین
بہت مبارک ہو۔۔نیرنگ بھائی۔۔۔۔ پورا یقین ہے یہ 17000 واقعی کام کےمراسلے ہونگے۔۔ورنہ بونگیوں سے تو ہم بھی آٹھ دس ہزار کر سکتے ہیں۔۔۔:)
 
Top