تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

نبیل

تکنیکی معاون
لیکن مفتی پوپلزئی نے حسب معمول ایک دن قبل ہی محفل فورم کی سالگرہ منانے کا اعلان کر دیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پوپلزئی ایک دن پہلے ہی مبارکباد دے چکے
اس بار محفل پر سالگرہ پوپلزئی کے ساتھ منائی گئی ہے۔
لیکن مفتی پوپلزئی نے حسب معمول ایک دن قبل ہی محفل فورم کی سالگرہ منانے کا اعلان کر دیا۔

واہ۔۔
 
ا۔ب۔پ کی سب کے کام آنے والی ثمرین کی طرف سے سب اراکین کو محفل کی سالگرہ مبارک ہو۔
آپ کی ڈی پی کے بینزین رنگز نے ذرا دیر کو سالسہ روک کر یہ مبارکباد محفلین تک پہنچنے سے پہلے پہلے وصول کر لی اور اب خط کھولے آگے آگے بھاگ رہا ہے۔ :cautious:
 
میرؔ نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے محفل کے ساتھ گزری اپنی یادیں تازہ کی ہیں۔

کیونکر نہ اس چمن میں ہوں اتنے نڈھال ہم
یاں پھول سونگھ سونگھ رہے ماہ و سال ہم

اور اب بھی خواہش ہے کہ

راضی ہوں گو کہ بعد از صد سال و ماہ دیکھوں
اکثر نہیں تو تجھ کو میں گاہ گاہ دیکھوں
 

La Alma

لائبریرین
محترمہ "مبارکباد " نے تنگ آ کر ڈاک کا رخ سپریم کورٹ کی طرف موڑتے ہوئے بابا رحمتے سے رحم کی اپیل کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے محفلین کی" مبارک گردی" سے بچایا جائے۔ سب سو موٹو ایکشن کے لیے تیار رہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
محترمہ "مبارکباد " نے تنگ آ کر ڈاک کا رخ سپریم کورٹ کی طرف موڑتے ہوئے بابا رحمتے سے رحم کی اپیل کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے محفلین کی" مبارک گردی" سے بچایا جائے۔ سب سو موٹو ایکشن کے لیے تیار رہیں۔
سوموٹو ایکشن نے اپنے پیغام میں محفلین کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ یہ خصوصی اپیل بھی کی ہے کہ اس خوشی کے موقع پر اسے بابا رحمتے کی قید سے رہائی دلانے کے لیے تحریک نجات کی داغ بیل ڈالی جائے۔
 
چیف جسٹس نے محفل کی تیرھویں سالگرہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو تنبیہ کی ہے کہ بوہتا خوش نہ ہو، دیکھتا رہتا ہوں سیاسی چٹکلے اور لطائف۔ بہت ہنسی آتی ہے تم لوگوں کو۔
 

زیک

مسافر
ٹرانٹور میں گیلکٹک ایمپائر کی جانب سے اردو محفل کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ سوال کہ کیا آر دانیل اولیوا یہاں پائے جاتے ہیں؟
 
'پی کے' کی جانب سے اس گولہ پر موجود تمام حیوانات ناطق کو اردو محفل کی سالگرہ مبارک!
جن کا کہنا ہے کہ ' کونو فرکی لے را اے ، پر کونو ہاتھ پکڑنے ای نئیں دے را اے!'
 
Top