تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

نبیل

تکنیکی معاون
ان کی جانب سے بھی محفل فورم کو سالگرہ مبارک جنہیں ہم سمجھتے تھے کہ وہ جز نام خدا کیا جانتے ہوں گے۔ :)
 

یاز

محفلین
چوہدری نثار نے یہ کہہ کر مبارک باد روک لی کہ مناسب وقت آنے پر مبارک باد منظر عام پر لاؤں گا۔
 

یاز

محفلین
تحریک طالبات پاکستان نے تیرھویں سالگرہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مبارک باد بھی روانہ کی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انڈرٹیکر کی جانب سے بھی محفل فورم کو سالگرہ مبارک اور اسی خوشی میں رہا یہ فل باڈی سلیم

7fZg.gif
 

La Alma

لائبریرین
سب نے مبارکباد دی لیکن Google جو آئے دن ہر ایک کو خراجِ تحسین پیش کرتا رہتا ہے، اس نے نہیں دی۔ :)
 
اب تک کی نشریات کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کیا تھا:

پراکٹر اینڈ گیمبل محفلستان لمٹیڈ
یاز ٹریولز اینڈ ٹورز
عدنان پریشر ککر
زیک کے کیمرے کی آنکھ
سعود سمائیلی غبارے
خان نسوار
ہادیہ بھالو فیکٹری
عرفان کیمیکلز
حمیرا بناسپتی
عمران اصلاح نافراموش
اور تابش پھینیاں بنانے والوں نے۔

( اگلی نشریات کے لیے وولنٹئیرز اپنے نام پیش کریں! (خود ہی کر دیں ورنہ۔۔!)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اطلاعا عرض ہے کہ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے سال 1625 کے ماڈل مین فریم کمپیوٹر اور ڈائل اپ کنکشن سے بھیجی گئی مبارکباد بھی ایک ہفتے بعد موصول ہو گئی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مابدولت کے بسبب مضروب مقام ہائے متعدد جاں بلب موٹر بائیک کی جانب سے عزیز محفلین کو اردو محفل کا سالگرۂ سیزدہم مبارک ہو ۔:):)
افسوس ہوا آپ کے حادثے کے بارے میں جان کر، اللہ شفا دے۔

باقی محفل کے(ٹیکے والے) ڈاکٹروں کی جانب سے آپ کو بھی (جان ہے تو جہان ) مبارک! :)
 
چاند نگر سے خط آیا ہے
دیکھنا اس میں کیا لکھا ہے

اس میں لکھا ہے اے "محفل"!
میں آکاش پہ بیٹھا بیٹھا

تم سب لوگوں کی "محفل" کو
خاموشی سے دیکھ رہا ہوں

اس میں لکھا ہے یہ محفل
"مجھ کو" کتنی پیاری پیاری

نیلی برف کے گولے جیسی
سندر سی اچھی لگتی "ہے"

اس میں لکھا ہے اے "لوگو"
پیار کے روشن دیے جلاؤ

چاہے میں پڑ جاؤں ماند
فقط تمہارا پیارا چاند

چاند نگر سے خط آیا ہے
دیکھنا اس میں کیا لکھا ہے


بچوں کی ایک نظم کچھ کانٹ چھانٹ اور تحریف کے بعد
 

محمد وارث

لائبریرین
اپنے کمپیٹیٹرز کو کون مبارک باد دیتا ہے؟ آج تو گوگل رات بھر پیگ لگائے گا!
گوگل محفل کا حریف نہیں ہے، اس کے برعکس فیکٹ یہ ہے کہ گوگل سرچ میں اردو محفل کے رزلٹس اوپر ہوتے ہیں اور یہاں کی ٹریفک کا بڑا سورس گوگل ہے اور کثیر ارکان بھی گوگل سے ہوتے ہوئے ہی یہاں کے رکن بنے۔ باقی پیگ آپ نے اسے خوب لگوائے ہیں، نیٹ ہی پی رہا ہوگا ،لگتا ہے! :)
 
گوگل محفل کا حریف نہیں ہے، اس کے برعکس فیکٹ یہ ہے کہ گوگل سرچ میں اردو محفل کے رزلٹس اوپر ہوتے ہیں اور یہاں کی ٹریفک کا بڑا سورس گوگل ہے اور کثیر ارکان بھی گوگل سے ہوتے ہوئے ہی یہاں کے رکن بنے۔ باقی پیگ آپ نے اسے خوب لگوائے ہیں، نیٹ ہی پی رہا ہوگا ،لگتا ہے! :)
کیا مطلب؟ اس لڑی میں اتنی سنجیدگی؟ یعنی کیا مطلب؟
 
Top