کھیلوں کی خبریں

عموما کھیلوں اور کھلاڑیوں سے متعلق چھوٹی موٹی خبریں آتی رہتی ہیں، چاہے وہ کسی اخبار کی خبر ہو، نیوز سائٹ کی خبر ہو یا کوئی ٹویٹ۔ مگر ان پر الگ لڑی بنانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ لہٰذا یہ ایک عمومی لڑی شروع کی یے، جس میں ایسی خبریں شئر کی جا سکیں گی۔
مثلاً احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر۔
 
اپنی طرف سے تو اس نے شاید شرلی چھوڑی ہے۔ مگر اس پر یہ گرفت میں آ سکتا ہے، اگر اس نے یہ واقعہ اس وقت باقاعدہ رپورٹ نہیں کیا تھا۔
 
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فٹ بال کھلاڑی اور کوچ محمد رشید نے کہا ہے کہ کروشیا نے ارجنٹائن کو مکمل آؤٹ کلاس کرکے ورلڈ کپ فٹ بال کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات کو معدوم کردیا ہے لیکن کھیل میں کچھ بھی ممکن ہے، ارجنٹائن نے ڈو اینڈ ڈائی کی پوزیشن پر ڈیفنس کھلاڑی چھوڑ کر بھیانک غلطی کی جس کا خمیازہ 3-0 کی شکست سے بھگتنا پڑا۔ارجنٹائن کے باہر اور یا اندر ہونے کا فیصلہ گروپ کے اگلے میچز پر منحصر ہوگا۔
 
ویمنز ورلڈ ٹی20 کا شیڈول جاری
511310_880564_updates.jpg

آئی سی سی نے رواں سال ہونے والے ویمنز ورلڈ ٹی20 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔10 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی20 کی میزبانی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے سپرد ہے۔ ایونٹ کے افتتاحی دن پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 11 نومبر کو ہو گاتاہم 13 نومبر کو گرین شرٹس کوالیفائر ٹیم سے اور 15 نومبر کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کر ے گی۔
ایونٹ میں شریک ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، گروپ اےمیں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے جبکہ پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ایک کوالیفائر ٹیم گروپ بی میں موجود ہے ۔
واضح رہے کہ 2کوالیفائر ٹیموں کے انتخاب کےلیے کوالیفائنگ ایونٹ 7 سے 14 جولائی تک نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔
 
فکسنگ سے متعلق انکشاف ،عمراکمل 27جون کو پھر طلب

511321_9498265_updates.jpg

ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے دئیے گئے اپنا بیان سے مشکل میں پھنس گئے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں شوکاز نوٹس دیدیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق عمراکمل آج بورڈ کے محکمہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے ،یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم نے ان سے دو سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور انہیں 27جون کو پھر طلب کرلیا ہے ۔
آؤٹ آف ہونے کے باعث ٹیم سے باہر عمر اکمل ایک اور مشکل میں پھنس گئے ہیں ،انہوں نے ایک انٹرویو میں کچھ ایسا کہا کہ جس سے کھیل میں کرپشن کے حوالے سے ایک اور پنڈورا بکس کھل گیا ہے ۔پاکستانی بیٹسمین کے بیان پر پی سی بی اور اس کے بعد آئی سی سی ایکشن میں آگئی ،بورڈ نے انہیں شوکاز نوٹس تھمادیا ۔
ویسے آئی سی سی قوانین کے مطابق ہر کھلاڑی اس بات کا پابند ہے کہ اگر فکسنگ کی پیشکش ہو تو فوری طور پر حکام کو آگاہ کرے ۔
پی سی بی نے بکی کی آفرکو تاخیر سے بتانے پر فاسٹ بولر محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی لگائی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو اپنے بیان پر پچتاوا ہے،انہوں نے سینئرز ساتھیوں اور قانون دانوں سے مشورے شروع کردئیے۔
 
ویمنز ورلڈ ٹی20 کا شیڈول جاری
511310_880564_updates.jpg

آئی سی سی نے رواں سال ہونے والے ویمنز ورلڈ ٹی20 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔10 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی20 کی میزبانی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے سپرد ہے۔ ایونٹ کے افتتاحی دن پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 11 نومبر کو ہو گاتاہم 13 نومبر کو گرین شرٹس کوالیفائر ٹیم سے اور 15 نومبر کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کر ے گی۔
ایونٹ میں شریک ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، گروپ اےمیں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے جبکہ پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ایک کوالیفائر ٹیم گروپ بی میں موجود ہے ۔
واضح رہے کہ 2کوالیفائر ٹیموں کے انتخاب کےلیے کوالیفائنگ ایونٹ 7 سے 14 جولائی تک نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔
اس قسم کی خبروں کے لیے الگ لڑی بنانا ہی درست ہو گا۔
یہ لڑی چھوٹی موٹی خبروں کے لیے ہے۔
 
511603_5131621_akhbar.jpg

ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے روسی بیکری نے چاکلیٹ سے 60 کلو وزنی مجسمہ تیار کیا ہے۔چاکلیٹ سے بنے مجسمے کو سالگرہ کے کیک پرلگایا گیا۔لیونل میسی کے ایک ننھے مداح نے سالگرہ کا کیک کاٹا جسے شرکا نے کھایا اور دن بھر اپنے پسندیدہ فٹبالر کی 31ویں سالگرہ کا جشن منایا۔مجسمہ تیار کرنے کے لیے بیکری کے 5افراد نے تقریباً ایک ہفتہ محنت کی۔
 
کرکٹ میں کرپشن اور ڈوپنگ کی روک تھام کیلئے ایپ متعارف

513479_7128998_akhbar.jpg

کرکٹ میں بڑھتے کرپشن اور ڈوپنگ کے واقعات نے آئی سی سی کو ہلا کر رکھا ہے، حالیہ عرصے میں ٹی وی سٹنگ آپریشن میں بھارت ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور سری لنکا کے ٹیسٹ میچوں میں فکسنگ کے عنصر کی مبینہ نشاندہی کی گئی۔ کرپشن ، میچ فکسنگ اور ڈوپنگ کی روک تھام کے لئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تینوں فارمیٹس کیلئے خصوصی ایپ متعارف کروادی ہے۔ پلیئرز،امپائرز اور آفیشل لمحوں میں اس ایپ کی مدد سے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ تک اپنی معلومات پہنچاسکیں گے، انفارمیشن ایپ تک رسائی اور اسکا استعمال اس قدر آسان ہوگا کہ کرکٹ سے متعلق شخصیات سکینڈوں میں آئی سی سی تک شکایات پہنچانے میں آزاد ہونگے۔ کرکٹرز اور کوچزنےخیر مقدم کیا ہے۔
 
نگراں حکومت نے ہاکی فیڈریشن کی گرانٹ روک لی

513881_1930342_updates.jpg

نگراں حکومت نے چیمپئنزٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے فیڈریشن کی 20کروڑ روپے کی اسپیشل گرانٹ روک لی ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2018 میں پاکستان کو بھارت، ہالینڈ، بیلجیئم اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد نگراں حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ہاکی فیڈریشن کیلئے منظورشدہ اسپیشل گرانٹ روک لی ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی خزانہ لٹانے میں مصروف ہے ، جبکہ 10 لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والے ڈچ کوچ بھی کچھ نہ کر سکے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی ہاکی فیڈریشن کی ناقص کارکردگی پر جواب طلبی کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں سلور میڈل جیتا تھا جبکہ 2012 کی چیمپئنز ٹرافی میں برونز میڈل پاکستان کے نام رہا تھا۔
 
میں بھی یہی خبر پوسٹنے آیا تھا اس اضافے کے ساتھ کہ
انتہائی کوئی چتو تے بوکواس فیصلہ اے-

آئی سی سی، دنیائے کرکٹ میں ٹی 20 لیگز کی بڑھتی ہوئی تعداد سے پریشان ہے، اور کھلاڑیوں پر زیادہ سے زیادہ تین لیگز میں حصہ لینے کی حد لگانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔
اسی ایس پی این کرک انفو کی خبر۔

اس وقت دنیا میں ہونے والی ٹی 20 لیگز کا ایک چارٹ:
i
 
یاز

محفلین

کافی اچھا فیصلہ ہے۔
 
Top