کون سیکھے گا Presentation Skills؟

عرفان سعید

محفلین
پریزنٹیشن سکلز ریسرچ کے میدان کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے کیریر میں بھی کامیابی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس سے محض تقریر کرنا مراد نہیں ہے۔ موضوع اور آڈینس کو مد نظر رکھتے ہوئے پریزنٹیشن تیار کرنی ہوتی ہے اور مقررہ وقت میں اختصار کے ساتھ مؤثر انداز میں اپنے نکتہ نظر کو بیان کرنا ہوتا ہے۔ پریزنٹیشن میں محض اصل موضوع سے متعلق حقائق ہی اہم نہیں ہوتے بلکہ اس سے زیادہ اہم باڈی لینگویج، آئی کانٹیکٹ ہوتے ہیں۔
نبیل بھائی آپ کی توجہ کا بہت شکریہ۔ آپ نے کلیدی بات ارشاد فرما دی ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
پریزنٹیشن کلز سکھانے کا آئیڈیا نہایت اعلی ہے اور میں اس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ لیکن محض تحریر میں اس کے ساتھ انصاف نہیں کیا جا سکے گا۔ میری تجویز ہوگی کہ یا تو گوگل ہینگ آؤٹ سیشن میں اس پر لائیو ڈسکشن کے ذریعے ٹریننگ کروائی جائے۔ دوسرا طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ویڈیو لیکچر ریکارڈ کرکے یوٹیوب کے ذریعے شئیر کیے جائیں۔
آج کا مراسلہ اس سے پہلے کئی بار لکھا اور کئی بار قلم زد کیا۔ آج ہمت کر کے ارسال کر ہی دیا۔
اب تک میں نے ٹریننگ آف لائن لائیو آڈینس ہی کو دی ہیں۔ میرا ذاتی احساس بھی یہی تھا کہ تحریر میں منتقل کرنے کے بعد اس ٹریننگ کا حق کماحقہ ادا نہیں کیا جا سکے گا۔
گوگل ہینگ آؤٹ سیشن سے آپ کے مراسلے کے ذریعے ابھی متعارف ہوا ہوں۔ اس میں لائیو ڈسکشن ہو سکتی ہے تو میری ترجیح یہی ہو گی۔
دیکھتے ہیں باقی اصحاب کیا رائے دیتے ہیں۔
 
محمدظہیر

میں نے بھی گوگل ہینگ آؤٹ سیشن استعمال نہیں کیا اب تک. یوٹیوب پر بھی لائیو آنے کا آپشن موجود ہے.
 
عرفان سعید

محفلین
عزیزانِ من!

اب تک ہماری پکار پر جن حضرات نے ببانگِ دہل ہماری ٹریننگ کا تختۂ مشق بننے کی حامی بھری ہے، ان کے نامِ نامی ہیں۔

عبید انصاری
لاریب مرزا
یاز
زیک ؟
محمد تابش صدیقی
محمدظہیر
ربیع م

اگر مزید اہلیانِ محفل شریک ہونا چاہیں تو ابھی آسامیاں خالی ہیں۔

نبیل بھائی کی تجویز کی روشنی میں، گوگل ہینگ آؤٹ میں نے چیک کیا ہے۔ اس میں آڈیو کے ساتھ لائیو سکرین شیٔرنگ ممکن ہے۔ دوسری آپشن سکائپ ہے، جس میں آڈیو اور سکرین شیٔرنگ بھی ممکن ہے۔
کون سا پلیٹ فارم استعمال کیا جائے؟ گوگل ہینگ آؤٹ یا سکائپ

اپنی رائے دیں۔ پلیٹ فارم کا حتمی فیصلہ کرنے کے بعد، میں باقی کے انتظامی امور طے کروں گا تا کہ عید کے بعد باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔
 
میری جگہ کلاس کے فرسٹ بینچ پر رکھی جائے. چاہے میں حسب معمول لیٹ ہی کیوں نہ ہو جاؤں! ہوم ورک کی طرف سے آپ کا کوئی شکایت نہیں ملے گی.
 
عزیزانِ من!

اب تک ہماری پکار پر جن حضرات نے ببانگِ دہل ہماری ٹریننگ کا تختۂ مشق بننے کی حامی بھری ہے، ان کے نامِ نامی ہیں۔

عبید انصاری
لاریب مرزا
یاز
زیک ؟
محمد تابش صدیقی
محمدظہیر
ربیع م

اگر مزید اہلیانِ محفل شریک ہونا چاہیں تو ابھی آسامیاں خالی ہیں۔

نبیل بھائی کی تجویز کی روشنی میں، گوگل ہینگ آؤٹ میں نے چیک کیا ہے۔ اس میں آڈیو کے ساتھ لائیو سکرین شیٔرنگ ممکن ہے۔ دوسری آپشن سکائپ ہے، جس میں آڈیو اور سکرین شیٔرنگ بھی ممکن ہے۔
کون سا پلیٹ فارم استعمال کیا جائے؟ گوگل ہینگ آؤٹ یا سکائپ

اپنی رائے دیں۔ پلیٹ فارم کا حتمی فیصلہ کرنے کے بعد، میں باقی کے انتظامی امور طے کروں گا تا کہ عید کے بعد باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔
بہتر ہو گا کہ اگر ساتھ ساتھ ریکارڈنگ کی آپشن بھی ہو۔ تاکہ اگر کوئی لائیو سیشن میں شریک نہ ہو سکے تو بعد میں لیکچر دیکھ سکے۔
 
ام اویس

محفلین
ضرور شروع کریں ۔
اردو زبان کا آپ پر حق ہے کہ اس میں اپنی تعلیم و ہنر اردو دانوں کے لیے پیش کریں ۔
اردو محفل سے فیض اٹھانے والے محفلین ہی نہیں ہیں ۔ گوگل بھائی جان اُن سب تک آپ کی قابلیت و ہنر پہنچا دیں گے جو بھی ان مہارتوں کی تلاش میں ہوگا
 
عرفان سعید

محفلین
فرسٹ بینچ پہلے سے بک ہے۔ پیچھے تشریف لے جائیے۔

عرفان سعید سر دیکھیے نا! آپ نے سٹودنٹس کتنے شرارتی ہیں. اب ہم سے بھی کوئی دانائی وغیرہ کی توقع نہ رکھی جائے.
اچھے بچے چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑتے نہیں۔
 
عزیزانِ من!

اب تک ہماری پکار پر جن حضرات نے ببانگِ دہل ہماری ٹریننگ کا تختۂ مشق بننے کی حامی بھری ہے، ان کے نامِ نامی ہیں۔

عبید انصاری
لاریب مرزا
یاز
زیک ؟
محمد تابش صدیقی
محمدظہیر
ربیع م

اگر مزید اہلیانِ محفل شریک ہونا چاہیں تو ابھی آسامیاں خالی ہیں۔

نبیل بھائی کی تجویز کی روشنی میں، گوگل ہینگ آؤٹ میں نے چیک کیا ہے۔ اس میں آڈیو کے ساتھ لائیو سکرین شیٔرنگ ممکن ہے۔ دوسری آپشن سکائپ ہے، جس میں آڈیو اور سکرین شیٔرنگ بھی ممکن ہے۔
کون سا پلیٹ فارم استعمال کیا جائے؟ گوگل ہینگ آؤٹ یا سکائپ

اپنی رائے دیں۔ پلیٹ فارم کا حتمی فیصلہ کرنے کے بعد، میں باقی کے انتظامی امور طے کروں گا تا کہ عید کے بعد باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔

بہتر ہو گا کہ اگر ساتھ ساتھ ریکارڈنگ کی آپشن بھی ہو۔ تاکہ اگر کوئی لائیو سیشن میں شریک نہ ہو سکے تو بعد میں لیکچر دیکھ سکے۔
تابش بھائی نے میرے دل کی بات کہی۔ اکثر حضرات (بشمول ہمارے) چونکہ پیشہ ورانہ مصروفیات میں بھی مشغول ہیں، اس لیے شاید سب کا ایک ساتھ شریک ہونا ممکن نہ ہو۔
ویسے مجھے اس سے زیادہ آسان صورت یہ معلوم ہوتی ہے کہ:
آپ ویڈیوز تیاز کرکے یوٹیوب وغیرہ پر اپ لوڈ کردیں۔
ہم دیکھ کر سمجھ لیں۔
جو سوالات پوچھنے ہوں تحریرا پوچھ لیں۔
آپ کا دیا گیا ہوم ورک کرکے پیش کردیں۔
اس طرح بظاہر زیادہ افراد کا مستفید ہونا ممکن ہوگا۔
باقی جیسے آپ مناسب سمجھیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
بہتر ہو گا کہ اگر ساتھ ساتھ ریکارڈنگ کی آپشن بھی ہو۔ تاکہ اگر کوئی لائیو سیشن میں شریک نہ ہو سکے تو بعد میں لیکچر دیکھ سکے۔
بہت اچھی تجویز ہے۔ میں اس جدید آئی ٹی کے استعمال میں بالکل کورا ہوں۔ کوئی ہنر مند رفیق اس کی ذمہ داری اٹھا لیں تو بہت عنایت ہو گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
سکائپ کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے کہ اس میں کانفرنس کال ممکن ہے یا نہیں، اور اگر ہے تو کتنے لوگ ایک وقت میں اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ میرا ووٹ گوگل ہینگ آؤٹ کے لیے ہے۔ میری تجویز ہوگی کہ شروع میں انسٹرکٹر سمیت شرکاء کی تعداد دس تک رہے۔ عرفان پلیز کچھ ایجنڈا بتا دیں کہ ٹریننگ کی آؤٹ لائن کیا ہے؟ کتنے سیشن درکار ہوں گے اور ہر سیشن کتنی دیر کا ہوگا؟ بہتر ہوگا کہ ہر لائیو سیشن سے قبل عرفان کچھ معلومات پوسٹ کر دیں تاکہ تیاری کے ساتھ آیا جا سکے۔

پریزنٹیشن سکلز کے ہوم ورک میں عام طور پر ایک پریزنٹیشن تیار کرنی ہوتی ہے، جس کی تیاری کا چند منٹ ہی وقت ملتا ہے اور اسے اسی وقت پریزنٹ بھی کرنا ہوتا ہے۔ باقی شرکاء اس پریزنٹیشن پر فیڈبیک دیتے ہیں۔ فیڈ بیک فراہم کرنے کا عمل اتنا ہی اہم ہوتا ہے جتنا کہ خود پریزنٹ کرنا۔
 
عرفان سعید

محفلین
تابش بھائی نے میرے دل کی بات کہی۔ اکثر حضرات (بشمول ہمارے) چونکہ پیشہ ورانہ مصروفیات میں بھی مشغول ہیں، اس لیے شاید سب کا ایک ساتھ شریک ہونا ممکن نہ ہو۔
ویسے مجھے اس سے زیادہ آسان صورت یہ معلوم ہوتی ہے کہ آپ:
ویڈیوز تیاز کرکے یوٹیوب وغیرہ پر اپ لوڈ کردیں۔
ہم دیکھ کر سمجھ لیں۔
جو سوالات پوچھنے ہوں تحریرا پوچھ لیں۔
آپ کا دیا گیا ہوم ورک کرکے پیش کردیں۔
اس طرح بظاہر زیادہ افراد کا مستفید ہونا ممکن ہوگا۔
باقی جیسے آپ مناسب سمجھیں۔
آپ کی تجویز بر محل ہے۔ البتہ اس میں سب سے بڑی رکاوٹ میری افتادِ طبع ہے۔دوسری طرف مخاطبین نہ ہوں تو میرے لیے بولنا محال ہو جاتا ہے۔ کافی کوشش کے باوجود اس پر قابو نہیں پا سکا۔ فی الحال لائیو سیشن میرے لیے بہت موزوں ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
موضوع سے کچھ متعلق ہی بات ہے کہ پریزنٹیشن سکلز کا مذہبی کانٹیکسٹ بھی ہے۔ علماء اور خطیب لوگوں کے لیے بھی اچھے پریزنٹیشن سکلز اتنے ہی ضروری ہیں جتنے عام پروفیشنل فیلڈ میں ضروری ہیں۔ میرا مشاہدہ ہے کہ درس قران یا قران حلقہ کا اہتمام کرنا بھی سوفٹ سکلز میں بہتری کا باعث بنتا ہے۔

جو دوست اس ٹریننگ میں شریک ہونا چاہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ عرفان سعید کو ذاتی پیغام کے ذریعے اپنا ای میل فراہم کر دیں تاکہ وہ مناسب وقت پر گوگل ہینگ آؤٹ سیشن منعقد کر سکیں۔ مختلف ٹائم زون سے لوگوں کو اکٹھا کرنا چیلنج ہو سکتا ہے۔
 
Top