فیفا ورلڈ کپ 2018

Printable-Fifa-World-cup-2018-Schedule-in-Eye-Catche-Design.png
 
ویسے سعودی عرب اور مصر کو ایک گروپ میں رکھنا عالمِ اسلام کے خلاف سازش ہے۔ پہلے ہی امت مسلمہ بکھری ہوئی ہے۔ اس طرح سے مزید تقسیم پیدا کی جا رہی ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
ویسے سعودی عرب اور مصر کو ایک گروپ میں رکھنا عالمِ اسلام کے خلاف سازش ہے۔ پہلے ہی امت مسلمہ بکھری ہوئی ہے۔ اس طرح سے مزید تقسیم پیدا کی جا رہی ہے۔
اسی گروپ میں اگر ایک اور اسلامی ملک ڈال دیتے تو کم سے کم ایک ٹیم تو اگلے راؤنڈ میں پہنچ جاتی۔
 
یاز

محفلین
تو کیا ایران اور سعودی عرب کو ایک گروپ میں رکھتے؟
اب سر پھٹول بھی نہیں کروانی تھی۔
اسی سے یاد آیا کہ 1998 کے ورلڈکپ میں ایران اور امریکہ کا میچ پڑا تھا۔ بہت ہی زبردست میچ ہوا تھا۔ ایران کی جیت پہ پورے ایران میں چھٹی منائی گئی تھی۔
 
زیک

مسافر
ویسے تو مسلم ممالک کا اچار ڈالنا ہے؟ اچھی ٹیموں کو سپورٹ کریں کہ فٹبال خود ایک بڑا مذہب ہے۔

لیکن اگر زیادہ ہی شوق ہے تو مسلمان ممالک میں مصر کا شاید سب سے زیادہ چانس ہے ناک آؤٹ سٹیج تک پہنچنے کا
 
Top