سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟ہمارے یہاں دکن میں تو رمضان اور حلیم لازم و ملزوم ہیں. جیسا آپ کے یہاں سحری میں پھینیاں یا افطار میں روح افزا اور پکوڑے وغیرہ :)
کراچی میں رجحان زیادہ ہے۔
ساری دالیں، گوشت، گندم ڈلتی ہے۔ اور خوب گھوٹا لگایا جاتا ہے۔ اور جب کھانے بیٹھتے ہیں تو پلیٹیں گنے بغیر کھاتے ہیں۔ :)
ادرک، لیموں، ہری مرچیں اور تلی ہوئی پیاز ڈالی جاتی ہے۔ کچھ لوگ دہی ڈال کر کھانے کے بھی شوقین ہیں۔
 

عثمان

محفلین
جی بالکل.. گاڑھی ہوتی ہے اور ذائقے کا کیا بتاؤں منہ سے پانی آ رہا ہے سوچ کر ہی :) حیدرآبادی حلیم کھانے کا کبھی موقع ملے تو ضرور کھائیں :)
امید ہے پانی منہ کے علاوہ حلیم میں بھی ہوگا کہ اسے نان یا چاول کے ساتھ کھایا جا سکے۔ :)
 

عثمان

محفلین
حلیم کو نان یا چاول کے ساتھ کھانا ہمارے لیے بالکل ایسا ہی ہے جیسے روٹی میں چاول ڈال کر کھانا :)
حلیم چمچ سے کھانا میرے لیے ایسا ہے جیسا گجریلا یا کھیر کھانا۔
یا پھر کوئی بہت شوقین شخص کھانے کے بعد باقی حلیم چمچ سے کھائے۔ :)
 
لیں جی۔ اسی لڑی میں دو سال پہلے کی تصویر۔ جب محلہ میں افطاری بانٹنے کے لیے حلیم بنائی تھی۔ :)
حلیم تیاری کے آخری مراحل میں
20160626_164826_HDR_zpsv2xvefhk.jpg

یہ لیں جی، محفلینز کے لئے
IMG-20160626-WA0029_zpsf0gp01dh.jpg
 

سید عمران

محفلین
ایک دلچسپ بات یاد آ گئی۔
ابو یو ای ٹی لاہور سے پڑھے ہیں۔
وہاں میس میں باورچی نے حلیم بنائی، ابو نے اسے بلا کر چمچہ منگوایا تو اتنا خوش ہوا کہ کوئی تو حلیم سمجھنے والا آیا۔ اور اس کے بعد جب بھی حلیم بنتا، ابو کے لیے سپیشل زیادہ حلیم نکالتا تھا۔ :)
ہمارے رشتے دار جنوبی پنجاب کے ایک قصبے میں رہتے ہیں...
ایک مرتبہ حلیم بنا کر پڑوس میں بھیجی جو سرائیکی تھے...
بعد میں پڑوسی ملے تو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ نے اتنی زیادہ حلیم بھیج دی کہ نان سے کھا کھا کر تھک گئے، مجبوراً چمچے سے کھا کھا کر ختم کی!!!
:cry2::cry2::cry2:
 

عثمان

محفلین
کبھی baguette کے ساتھ کھائیں خوب رہے گی
عمدہ!
یاد آیا کہ روٹی، نان اور چاول کے علاوہ ہنگامی طور پر ڈبل روٹی کے ساتھ بھی کھا چکا ہوں۔
حلیم کے علاوہ جہاز میں عموما گوشت اور شوربے کے سالن کے ساتھ بسکٹ پیش کرنے کی روایت ہے۔
 
Top