سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

کبھی کھانے کا اتفاق تو نہیں ہوا البتہ بی ایس کے آخری سمسٹر میں جب ہم نے اپنی سیڈ کلیکشن کے لیے سینکڑوں سیڈز اکٹھے کیے تھے تو دالوں کی کیٹگری میں ایک یہ دال بھی تھی اور کیلے کو 'موسی پردیسی کا' کہنے والے ہمارے سر اس دال کو ارہر کی بجائے ارڑ کہتے تھے۔ :)
 
کبھی کھانے کا اتفاق تو نہیں ہوا البتہ بی ایس کے آخری سمسٹر میں جب ہم نے اپنی سیڈ کلیکشن کے لیے سینکڑوں سیڈز اکٹھے کیے تھے تو دالوں کی کیٹگری میں ایک یہ دال بھی تھی اور کیلے کو 'موسی پردیسی کا' کہنے والے ہمارے سر اس دال کو ارہر کی بجائے ارڑ کہتے تھے۔ :)
میری پسندیدہ دال ہے۔ ہمارے گھر لہسن کے بگھار کے ساتھ بنتی ہے، اور اس کے ساتھ خشکا چاول اور زیرہ والی آلو کی قتلیوں کے کمبینیشن کا تو جواب نہیں۔ :)
 
اس سے ہمیں مشروب کی بجائے 'ماتھے کی جلد سے متعلق کاسمیٹکس' کا گمان ہو رہا ہے۔ :)
بھئی اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس کو پینے کہ بعد پیشانی کی شکن دور ہو جاتی ہے اور سکون طاری ہو جاتا ہے۔ اس لیے کچھ شکن جبیں کہتے ہیں، کچھ سکن جبیں، میں دوسری فقہ والا ہوں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین

محمدظہیر

محفلین
یہ حلیم آپ نے تربوز کے ساتھ کھائی یا چائے میں ملا کر پی۔ میرا مطلب ہے کہ روٹی یا چاول کا ذکر فہرست میں نہیں۔ :)
حلیم آزاد غذا ہے، اسے تربوز یا چائے میں ملا کر پینے کی ضرورت نہیں پڑتی :)
hyderabadi-haleem-recipe.jpg
 
ہم اسے نان، روٹی یا چاول کے ساتھ کھاتے ہیں۔
ایک دلچسپ بات یاد آ گئی۔
ابو یو ای ٹی لاہور سے پڑھے ہیں۔
وہاں میس میں باورچی نے حلیم بنائی، ابو نے اسے بلا کر چمچہ منگوایا تو اتنا خوش ہوا کہ کوئی تو حلیم سمجھنے والا آیا۔ اور اس کے بعد جب بھی حلیم بنتا، ابو کے لیے سپیشل زیادہ حلیم نکالتا تھا۔ :)
 
نان حلیم پاکستان میں بہت مقبول ہے۔ حلیم پر عموما تھوڑی سی تری (شوربا) ڈال کر پیش کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ لیموں کا پانی اور ہری مرچیں بھی چھڑکی جاتی ہیں۔
پنجاب میں۔
کراچی میں زیارہ تر چمچہ سے ہی کھائی جاتی ہے۔
 
Top