آج کی دلچسپ خبر!

گیارہ شوہر رکھنے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

490845_3866049_updates.jpg
شدت پسند تنظیم الشباب کا کہنا ہے کہ ان کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو متعدد شوہر رکھنے کے الزام میں سنگسار کر دیا ہے۔شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں کو طلاق دیے بغیر 11 شادیاں کرنے کا الزام تھا۔
بی بی سی کے مطابق صومالیہ کے جنوبی قصبے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ الشباب کے جنگجوؤں نے مذکورہ خاتون کو ایک گڑھے میں گردن تک دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔
الشباب کی نیوز سائٹ کے مطابق جب شکری عبداللہی کو دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں واقع عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ ’صحت مند‘ تھیں۔
بتایا جاتا ہے کہ جب شکری عبداللہی اور اس کے قانونی شوہر سمیت نو دیگر شوہروں کو عدالت میں لایا گیا تھا اور ان میں سے ہر ایک کا کہنا تھا کہ وہ اس کی بیوی ہے۔
واضح رہے کہ صومالیہ کا بڑا علاقہ الشباب کے زیرِ کنٹرول ہے اور یہ تنظیم دارالحکومت موغادیشو میں قائم مرکزی حکومت کو ختم کرنے کے لیے اکثر حملے کرتی رہتی ہے۔ الشباب صومالیہ میں ’مغرب نواز‘ حکومت کا تختہ الٹ کر شریعت کا نفاذ کرنا چاہتی ہے۔
 
زیک

مسافر

افسوس
 
چین میں دبلے افراد کے لئے منفرد ڈسکاؤنٹ
490878_4600107_updates.jpg

چین کے ایک معروف ریسٹورنٹ نے دبلے پتلے افراد کے لئے ایک دلچسپ ڈسکاؤنٹ آفر کااعلان کیا ہے جس کے بعد شہر بھر سے درجنوں افراد اس ڈسکاؤنٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
چین کے ایک معروف ریسٹورنٹ نے یہاں آنے والے افراد کے لئے مفت کھانے کااعلان کیا ہے لیکن اس منفرد آفر سے صرف وہی افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو سلاخوں کے درمیان سے باآسانی گزرنے کا فن جانتے ہوں۔
دھات سے بنی ان سلاخوں کے درمیان تقریبا 15سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے جہاں سے جو فرد بھی با آسانی گزرگیا اسے ریسٹورنٹ میں مفت کھانا پیش کیا جائیگا۔
واضح رہے اس آفر کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اپنی ڈائٹ کا صحیح طریقے سے خیال رکھیں۔
 
واپس بھی انہی سلاخوں سے جانا ہوگا؟
 
محمد وارث

لائبریرین

15 سینٹی میٹر پورے چھ انچ بھی نہیں ہوتے، لیکن اس تصویر میں سلاخوں کا درمیانی فاصلہ 15 سینٹی میٹر سے کہیں زیادہ ہے۔ مرد کے بازو سے اندازہ لگائیے، درمیانی فاصلہ ایک فٹ سے بھی زیادہ ہے۔
 
104سالہ معروف آسٹریلوی سائنسدان نے خودکشی کرلی

104برس کے مشہور آسٹریلوی سائنسدان ڈاکٹر ڈیوڈ گوڈال جنہوں نے خودکشی کرنے کی خاطر سوئٹزرلینڈ کا سفر کیا تھا نے باسیل میں خود کشی کر لی۔
491274_9788505_akhbar.jpg
گوڈال کو خودکشی میں مدد دینے والے ادارے ایگزٹ انٹرنیشنل کے بانی فلپ نٹسچک نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ آسٹریلوی سائنسدان نے مقامی وقت کے مطابق 10.30 بجے زہر پی کر پرامن مو ت کو گلےلگا لیا۔
491274_4422055_akhbar.jpg
واضح رہے کہ وہ ایک برس قبل بھی خودکشی کی ناکام کوشش کر چکے تھے جس کے بعد انہوں نے یوتھینزیا طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے ذریعے آ گاہ کیا تھا کہ وہ خودکشی کرنے جا رہے ہیں جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی تھی کہ گزشتہ 2 سال میں میری صلاحیتوں میں کمی آگئی ہے اور گزشتہ 6 برس سے بینائی بھی ختم ہو چکی ہے، چناچہ میں اب اپنی زندگی جاری نہیں رکھنا چاہتا۔
 
پیدائشی طور پر بازوؤں سے محروم لڑکی پائلٹ بن گئی
491337_3459992_updates.jpg
ایری زونا کی جیسیکا کا نام دنیا کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلی ہاتھوں سے محروم سرٹیفائیڈ خاتون پائلٹ کے نام سے درج ہوگیا ہے۔

پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جیسیکا تائی کوانڈو چیمپئن ہے، پیانو بجانے میں مہارت رکھتی اور ڈرائیونگ بھی کرتی ہے۔
491337_5872325_updates.jpg

ہاتھوں سے محروم لڑکی پیروں سے سب کام بخوبی انجام دیتی ہے۔
491337_3367664_updates.jpg

بازوؤں سے محروم لڑکی جیسیکا امریکی ریاست ایری زونا کے شہر ٹسکن کی رہائشی ہے۔ 30 سالہ لڑکی جیسیکا دنیا گھوم چکی ہے اور موٹی ویشنل اسپیکر کے طور پر اپنی زندگی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتی ہے کہ معذوری کو مجبوری نہیں بنایا چاہئے۔
 
کلر میراتھن میں ہزاروں افراد کا غسل، فضا رنگین
خوشگوار اور صحتمند زندگی کا شعود اُجاگر کرنے کیلئے برطانیہ میں کلر میراتھن کا انعقاد کیا گیاجس میں شریک ہزاروں افراد نے دوڑتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو قوس و قزاح کے دلکش رنگوں میں جی بھر کر نہلایا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔
491397_6689980_updates.jpg
برطانیہ کے شہرSheffieldکے نامور پارک میں رنگوں کی بہار چھائی رہی اورسینکڑوں افراد نے اس رنگا رنگ کلر میراتھن میں دوڑتے ہوئے نہ صرف رنگوں کو ایک دوسرے پر پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کی بلکہ اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی فلاحی مقاصد میں استعمال کرنے کے بھی عزم کا اظہار کِیا۔
491397_4202202_updates.jpg

491397_6533486_updates.jpg
اس موقع پر مارچنگ بینڈز کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔نوجوانوں سمیت بچوں کی بھی بڑی تعدادنے اس ایونٹ میں شرکت کی۔
 
50 گھوڑے، 7 ہزار مہمان، 100 پکوان، بارات کس کی؟

491800_1229958_updates.JPG
بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی آج ہونے والی شادی پر 7 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جن کے لئے 100 طرح کے پکوان کا اہتمام کیا گیا ہے،بارات لے جانےکے لئے 50 گھوڑوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو آج راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریا رائے کو دلہن بنا کر لائیں گے۔رواں سال 18 اپریل کو دونوں کی منگنی انجام پائی تھی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس عظیم وشان بہاری شادی پر مہمانوں کو ٹہرانے کے لئے پٹنہ کے سب سے بڑے ہوٹلوں کے 85 کمروں کی بکنگ کروائی گئی ہے۔
491800_9440840_updates.JPG
لالو پرساد کے چھوٹے بیٹے سروج یادو نے اپنے بڑے بھائی کی شادی یادگاربنانے کے لئے بارات میں 50 گھوڑوں کا انتظام کیا ہے۔ان 50 گھوڑوں کو پٹنہ کے ملحقہ علاقوں سے ٹرک کے ذریعے منگوایا گیا ہے۔گزشتہ روزلالو پرساد کے خاندا ن نے نذر بد سے بچنے کے لئے روایتی رسومات بھی ادا کیں۔
7 ہزار مہمانوں کے لئے 100 طرح کے پکوان کا بھی انتظام کیا گیا ہے جن میں امرتسر کاکولچا، آگرا کے پراٹھا اور بہار کا لتی چھوکہ قابل ذکر ہے۔میٹھے میں امرتی، گلاب جامن اور آئس کریم رکھی گئی ہے۔ 100 ڈشز بنانے کے لئے پنجاب، یوپی اور بہار کے 100 تجربہ کار باورچی اور ان کے معاون کارکنوں کو بلایا گیا ہے۔دولہانے اپنے لئے کرتا پاجامے کا انتخاب کیا ہے جبکہ دلہنیا ایشوریہ رائے بھی مقامی ڈیزائنرز کا تیار کردہ ہلکے رنگ کا جوڑا زیب تن کریں گی۔
491800_1619813_updates.JPG
تیج پرتاب کی شادی کا کارڈ بہت ہی سادہ تھا جس پربارات کی روانگی کا وقت شام سات بجے کا درج ہے۔ جے مالا اورڈنرکا مقام وٹنری کالج کے کیھل کا میدان درج کیا گیاہے۔اس کے علاوہ شادی کی باقی رسومات کی ادائیگی چندریکا رائے کے سرکاری مکان پر ہونے کی بات بھی کارڈ میں درج ہے۔
دو روز قبل ان کی رسم حنا کی تقریب منعقد کی گئی۔ ایشوریا نے رسم حنا کی تقریب میں سبز رنگ کا لہنگا پہنا تھا جب کہ تیج پرتاب سفید کرتے اور پیلے رنگ کی بَنڈی میں نظر آئے۔
491800_3513275_updates.JPG
واضح رہے کہ لالو یادو مختلف کیسزمیں مجرم قرار دیے جانے کے بعد رانچی کی جیل میں قیدکاٹ رہے ہیں اور انہیں بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے پانچ روز کے پیرول پر چھوڑاگیا ہے۔
 
اس سے زیادہ مہمان تو شاہد شاہ بھائی کی شادی میں تھے غالباً۔
 
یاز

محفلین
پاکستان کا سب سے بڑا ’’رن مرید‘‘سامنے آگیا -

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو عموماََ ہمارے ہاں خواتین اپنے بیٹوں کو’رن مرید ‘قرار دیتی نظر آتی ہیں، بیوی سے اگر محبت یا لگائو کا اظہار کر لیا جائے تو ’’بیوی تلے لگیا اے‘‘کا جملہ تو فوراََ ہی سننے کو ملتا ہے، مرد حضرات اس صورتحال سے بچنے کیلئے عموماََ اپنے اہل خانہ کے سامنے بہت کم ہی بیوی سے محبت یا چاہت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں جس کی شکایت عموماََ خواتین بھی کرتی ہیں۔مگر اب ایک ایسا پاکستانی شخص سامنے آیا ہے جس نے ببانگ دہل ایسے دعوے اور بیوی کیلئے ایسا کام کر دیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اسے پاکستان کا سب سے بڑا ’’رن مرید ‘‘قرار دیدیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ماں باپ اور بیوی کے جھگڑے پراپنا دکھڑا سناتے ہوئے رو رو کر ہلکان ہو رہا ہے اور اپنے سامنے بیٹھے شخص کو کہتا ہے کہ ’’حاجی صاحب! ماں باپ تو ہزاروں مل جاتے ہیں مگر بیویاں نہیں ملتیں۔ماں باپ کی فوتگی کی صورت میں محلے دار، رشتہ دار دلاسہ دیتے ہیں کہ ہمیں اپنے والد یا والدہ کی جگہ سمجھو مگر کیا آ پ نے کبھی سنا ہے کہ کسی خاتون نے بیوی فوت ہونے کے بعد کسی شخص کو آکر یہ کہہ کر دلاسہ دیا ہو کہ ’مجھے اپنی بیوی سمجھو‘۔ حاجی صاحب میری بیوی کو میرے چھوٹے بھائی نے مارا ، میرے حلق سے تین دن دے کھانا نہیں اترا، میرے ماں باپ کہتے ہیں کہ تیری بیوی کام نہیں کرتی، 12بجے سو کر اٹھتی ہےجس پر میں نے اپنے ماں باپ کو کہا کہ اگر میری بیوی نے کام کرنے ہیں تو آپ کس لئے ہیں، حاجی صاحب!میری پانچ لاکھ کی کمیٹی نکلی میں چار مہینے بیوی کے ساتھ مری میں گھومتا ، پھرتا اور کھاتا پیتا رہا، پیسے ختم ہوئے تو واپس آگیا، میرے ماں باپ مجھے گالیاں نکالنے لگ گئے، میں نے انہیں کہا کہ میرے پیسے تھے میں جو کچھ مرضی کروں، کیا ہوا جو بیوی کو لیکر مری میں اڑا دئیے‘‘۔
 
ع - یہ منصبِ بلند ملا جس کو مل گیا! :)
 
وادی کیلاش کی صدیوں پرانی روایات آج بھی زندہ
چترال کی وادی کیلاش میں آباد تہذیب کے باسیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ افغانستان کے راستے سکندر اعظم کے ساتھ یہاں آئے اور یہیں کے ہوکر رہ گئے۔ ان کی نسل اور ثقافت کو زندہ رکھنے کےلئے خیبر پختونخوا کے محکمہ ثقافت نے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔
491832_173520_updates.jpg
بلند و بالا پہاڑ، ہرے بھرے درخت، شور مچاتا قدرتی چشموں کاٹھنڈا پانی،جی ہاں بات ہورہی ہے ضلع چترال کی وادی کیلاش کی۔
491832_2121622_updates.jpg
صدیاں بیت گئیں دنیا نے ترقی کرلی، رہن سہن کے طریقے بدل گئے لیکن اس تہذیب کے ماننے والے نہ بدلے۔ ان کا منفرد لباس اور طرز زندگی سیاحوں کےلئے دلچسپی سے بھرپور سامان ہے۔
491832_8525016_updates.jpg
ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق وادی کیلاش 323 قبل از مسیح میں آباد ہوئی، آج یہ وادی بمبوریت، رمبور اور بریرپر مشتمل ہے، روایتی لباس یہاں کی خواتین کی شناخت ہے۔
491832_482827_updates.jpg
محکمہ ثقافت خیبر پختو نخواہ کا تین سالہ منصوبہ 6 کروڑ مالیت کا ہے جس کےبارے میں کہاجاتا ہے کہ اس کاخیال اسی قبیلے کے ایک نوجوان کے ذہن کی پیداوار ہے۔
491832_9598126_updates.jpg
اس علاقے میں سردی کے دوران پڑتی برف کی وجہ سے یہ علاقہ قریباً نو ماہ تک آمدورفت کے قابل نہیں رہتا، یہی ایک وجہ ہے کہ یہاں آنے والے راستے کبھی بھی بہتر حالت میں نہیں رہتے۔
 
یاز

محفلین
یہ ہوائی کسی نے اچھے وقتوں میں چھوڑی تھی۔ اب تک چلے جا رہی ہے۔

کافی تبدیلی آ چکی ہے اور مزید آ رہی ہے۔ ان کا روایتی مذہب بھی آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے
جی بالکل۔ اب یہ کافی حد تک سیاحتی ثقافت بن کے رہ گئی ہے۔
 
یاز

محفلین
پاکستان کا سب سے بڑا ’’رن مرید‘‘سامنے آگیا -

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو عموماََ ہمارے ہاں خواتین اپنے بیٹوں کو’رن مرید ‘قرار دیتی نظر آتی ہیں، بیوی سے اگر محبت یا لگائو کا اظہار کر لیا جائے تو ’’بیوی تلے لگیا اے‘‘کا جملہ تو فوراََ ہی سننے کو ملتا ہے، مرد حضرات اس صورتحال سے بچنے کیلئے عموماََ اپنے اہل خانہ کے سامنے بہت کم ہی بیوی سے محبت یا چاہت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں جس کی شکایت عموماََ خواتین بھی کرتی ہیں۔مگر اب ایک ایسا پاکستانی شخص سامنے آیا ہے جس نے ببانگ دہل ایسے دعوے اور بیوی کیلئے ایسا کام کر دیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اسے پاکستان کا سب سے بڑا ’’رن مرید ‘‘قرار دیدیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ماں باپ اور بیوی کے جھگڑے پراپنا دکھڑا سناتے ہوئے رو رو کر ہلکان ہو رہا ہے اور اپنے سامنے بیٹھے شخص کو کہتا ہے کہ ’’حاجی صاحب! ماں باپ تو ہزاروں مل جاتے ہیں مگر بیویاں نہیں ملتیں۔ماں باپ کی فوتگی کی صورت میں محلے دار، رشتہ دار دلاسہ دیتے ہیں کہ ہمیں اپنے والد یا والدہ کی جگہ سمجھو مگر کیا آ پ نے کبھی سنا ہے کہ کسی خاتون نے بیوی فوت ہونے کے بعد کسی شخص کو آکر یہ کہہ کر دلاسہ دیا ہو کہ ’مجھے اپنی بیوی سمجھو‘۔ حاجی صاحب میری بیوی کو میرے چھوٹے بھائی نے مارا ، میرے حلق سے تین دن دے کھانا نہیں اترا، میرے ماں باپ کہتے ہیں کہ تیری بیوی کام نہیں کرتی، 12بجے سو کر اٹھتی ہےجس پر میں نے اپنے ماں باپ کو کہا کہ اگر میری بیوی نے کام کرنے ہیں تو آپ کس لئے ہیں، حاجی صاحب!میری پانچ لاکھ کی کمیٹی نکلی میں چار مہینے بیوی کے ساتھ مری میں گھومتا ، پھرتا اور کھاتا پیتا رہا، پیسے ختم ہوئے تو واپس آگیا، میرے ماں باپ مجھے گالیاں نکالنے لگ گئے، میں نے انہیں کہا کہ میرے پیسے تھے میں جو کچھ مرضی کروں، کیا ہوا جو بیوی کو لیکر مری میں اڑا دئیے‘‘۔

اس خبر کا سیکوئیل بھی آ گیا ہے۔

”میری بیوی نے کلپ دیکھا تو کہنے لگی کہ۔۔۔“ پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کی پانچ لاکھ روپے کمیٹی والی بات جب اس کی بیوی نے سنی تو کیا کہا؟

بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018 | 13:32
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے ’’رن مرید‘‘کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچارکھی ہے اور اب اس کی حقیقت بھی سامنےآگئی ۔ اس شخص کا نام محمد علی ہے اور اس نے یہ ویڈیو صرف مزاح کے طور پر بنوا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد محمد علی کے ساتھ کیا کچھ ہوا ، ایک سوشل میڈیا سائٹ کو اپنے انٹرویو میں محمد علیکا کہنا تھا کہ اس نے یہ ویڈیو مزاح کے طور پر بنوائی اور اپ لوڈ کی تھی ، یہ صرف ایک مذاق تھا۔ محمد علی نے بتایا کہ اس کی ویڈیوسامنے آنے کے بعد لوگ اسے گالیاں نکالنے لگ گئے حالانکہ یہ سب ایک مذاق تھا۔ ویڈیو کے بعد پیش آنے والے واقعات کے بارے میں محمد علی کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں پانچ لاکھ روپے کمیٹی نکلنے اور بیوی کو مری کی سیر کروانے والی بات کی تھی اور جب میری بیوی نے ویڈیو میں یہ بات سنی تو بہت ناراض ہوئی اور جھگڑنے لگی کہ آپ تو مجھے کبھی لاہور نہیں لے کر گئے تو مری کیسے لے گئے۔میرے بہنوئی نے فون کر کے میرے ابو اور امی کو بولا تو انہوں نے بھی مجھے بہت گالیاں نکالیں اور کہا کہ یہ کیا کر رہے ہو جس پر میں نے کہا کہ یہ ایک مزاحیہ ویڈیو ہے اور میں نے اداکاری کی ہے۔ محمد علی نے مزید کہا کہ میں اپنی بیوی کو بس یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میرے والدین کی خدمت کرے اور مجھے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہئے۔ والدین سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی، وہ قیمتی سرمایہ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں محمد علی نے کہا کہ میں عملی زندگی میں رن مرید ہوں اور نہ ہی بننا چاہتا ہوں، میرے تین بیٹے ہیں اور اپنے والدین اور بیوی کیساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہا ہوں، ویڈیو آنے کے بعد بیوی کی تو کوئی پریشانی نہیں البتہ والدین کی پریشانی ہے کیونکہ انہوں نے بہت ڈانٹ پلائی ہے۔
 
Top