تیرہویں سالگرہ خوش خطی اور اردو محفل

اس سے پہلے بھی محفل پر اپنی خوش خط لکھائی کا نمونہ پیش کرنے کا موقع دیا گیا تھا مگر مجھے وہ تصویر پیسٹ کرنے کا طریقہ کارنہیں آ رہا تھا ۔
اج بھی آپ کی اس لڑی پر لبیک کہہ تو دوں گی مگر........وہی مسئلہ....!
اس ویب سائٹ پر امیج اپلوڈ کیجیے۔ اپلوڈ ہونے کے بعد تصویر کے نیچے پانچ چھ لنکس آ جائیں گے۔ ان میں سے دوسرا لنک سیلکٹ کیجیے۔
اور یہاں ٹول بار میں سے امیج باکس پر کلک کر کے، اس میں پیسٹ کر دیجیے۔
 

فہد اشرف

محفلین
:)
IMG_20180515_172612.jpg
 

سید عاطف علی

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
جب تک کاغذ قلم سے رشتہ ہے اردو لکھنے سے باز نہیں آنے والا۔ یہی حال تمام نوٹ بکس کے آخری صفحات کا ہے
IMG_20180515_173206_HDR.jpg
اپنی نوٹ بک کا کچھ ایسا حشر ہم کلاس روم میں لیکچر سنتے ہوئے کرتے تھے، مجھے آپ پر بھی ایسا ہی کچھ گمان ہو رہا ہے! :)

(ویسے اپنا ایک مصرع ان خوبصورت اشعار میں دیکھ کر حیران ہو رہا ہوں) :)
 

فاخر رضا

محفلین
اس ویب سائٹ پر امیج اپلوڈ کیجیے۔ اپلوڈ ہونے کے بعد تصویر کے نیچے پانچ چھ لنکس آ جائیں گے۔ ان میں سے دوسرا لنک سیلکٹ کیجیے۔
اور یہاں ٹول بار میں سے امیج باکس پر کلک کر کے، اس میں پیسٹ کر دیجیے۔
تابش آپ کا بہت شکریہ
اب مجھے سمجھ آیا کہ میں بھی تصویر بھیج سکتا ہوں
میرے پاس اتنی تصاویر ہیں اپنے سفر کی مگر کبھی اپ لوڈ نہیں ہوسکیں. اب دیکھیں کیسے بھیجتا ہوں
ایک آدھ دفعہ بہت پہلے بھیجی تھیں اس کے بعد کچھ پرابلم ہو گیا تھا
جزاک اللہ
بہت شکریہ
 

عباس اعوان

محفلین
میری ہاتھ کی لکھائی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، بس فونٹ کچھ ایسا ہے کہ دوسرے مشکل سے ہی سمجھ پاتے ہیں۔
:aadab:
 

ہادیہ

محفلین
میرے بائیں ہاتھ کی لکھائی۔۔ آج بچوں کو گرمیوں کے لیے کام دیا ۔۔ وہی یہاں تصویر شیئر کررہی۔۔ اب ہنسنا منع ہے۔۔:noxxx:
IMG_20180516_102042.jpg


یہ انگلش کی رائٹنگ
IMG_20180516_101738.jpg
 
Top