تیرہویں سالگرہ خوش خطی اور اردو محفل

حمیرا عدنان بجو اور یاز بھائی آپ دونوں کے درد ناک بیانات سننے کے بعد مجھے اپنا آپ بہت ظالم لگ رہا ہے۔ دل کر رہا ہے یہ لڑی ڈیلیٹ کر دوں اور بیٹھ کے توبہ وغیرہ کروں۔ بس کر دیں اب رلائیں گے کیا!
 
میرا مسئلہ تو مصرع کا ہے۔ شاعری کا مکمل بائیکاٹ!

رہی بات لکھائی کی تو پچھلے بیس سال میں شاید صرف ایک ہی بار اردو لکھی تھی محفل کے ایک ایسے ہی مقابلے کے لئے۔ اور وہ بھی الٹے یعنی دائیں ہاتھ سے۔
چلیں آپ اردو محفل کے لیے ایک جملہ نثر میں لکھ دیں اور یہ لڑی کھولی ہی اس لیے گئی ہے کہ جو بہت کم لکھتے ہیں وہ محفل کے لیے ہی سہی سال میں ایک بار تو اردو لکھ لیں۔ ویسے یہ دایاں ہاتھ الٹا کب سے ہو گیا؟
 
یاز

محفلین
میرا مسئلہ تو مصرع کا ہے۔ شاعری کا مکمل بائیکاٹ!

رہی بات لکھائی کی تو پچھلے بیس سال میں شاید صرف ایک ہی بار اردو لکھی تھی محفل کے ایک ایسے ہی مقابلے کے لئے۔ اور وہ بھی الٹے یعنی دائیں ہاتھ سے۔
جی جی۔ یاد ہے لیڈ پینسل سے لکھی تھی۔
 
زیک

مسافر
چلیں آپ اردو محفل کے لیے ایک جملہ نثر میں لکھ دیں اور یہ لڑی کھولی ہی اس لیے گئی ہے کہ جو بہت کم لکھتے ہیں وہ محفل کے لیے ہی سہی سال میں ایک بار تو اردو لکھ لیں۔ ویسے یہ دایاں ہاتھ الٹا کب سے ہو گیا؟
شکریہ شکریہ۔ کاغذ پنسل ڈھونڈتا ہوں۔

ہم لیفٹیز کے لئے تو دایاں ہی الٹا ہے
 
آپ بھی لکھ دیں اور اس کے بعد لڑی کا عنوان بھی خود ہی بدل کر 'کسی نے محفل میں خوش خطی کا بیڑا اٹھایا تھا اور پھر اس نے توبہ کر لی' رکھ دیجئے گا۔
مگر مجھے اپنی ہینڈ رائٹنگ پر کوئی شرمندگی نہیں۔ کل کچھ پوسٹ کرتا ہوں۔
ہم جو کچھ ہیں ہم جیسے ہیں ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں
 
فاتح

لائبریرین
مگر ہم میں سے اکثر محفلین کو اپنے ہاتھ سے اردو لکھے ہوئے ایک عرصہ بیت جاتا ہے۔ اسی لیے پچھلے سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی آپ کے ہاتھ کی لکھائی کے لیے ایک لڑی مختص کی گئی ہے۔ اس لڑی میں اردو محفل کو مخاطب کرتے ہوئے سبھی محفلین نے ایک مصرعہ خوش خط لکھ کر اردو محفل کو منسوب کرنا ہے۔
ہاتھ سے تو لکھا ہے لیکن کسی کاغذ پر قلم سے نہیں کیونکہ کہاں کاغذ قلم ڈھونڈنے کی مشقت اور کہاں ہم جیسے سہل پسند لوگ اور یوں بھی شرط ہاتھ سے لکھنا ہی تھی نا کہ کاغذ پر قلم سے لکھنا لہٰذا سٹائلس سے ٹیب پر ہی (خطِ شکستہ "ترین" میں) لکھ کے دکھا رہا ہوں "ایک مصرع"
Handwritten-Fateh.jpg~original
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر احمد ظہیر
آج آپ بڑے دنوں بعد تشریف لائے ہیں۔ کیسے مزاج ہیں ؟ آپ کی خوش خطی کا کوئی جواب نہیں، اس لڑی کے لیے بھی خصوصی طور پر کچھ لکھیے گا!
ضرور ضرور ۔ بلکہ میں آپ سب کو خوش خطی کا ایک آسان سا گُر بھی بتاتا ہوں ۔ ایک دو روز ٹھہر جائیے ۔ ابھی چیک کیا تو میری ساری تصاویر کے ربط غائب ہوچکے ہیں ۔ نجانے کیا ہوا ۔ ذرا اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لوں ۔

بہت شکریہ مریم ! اللہ آپ کو کامیابیاں عطا فرمائے ۔ ہمیشہ شاد و آباد رکھے ! آمین ۔
 
Top