آج کی تصویر

La Alma

لائبریرین
IMG_20180514_230822.jpg

اس محترمہ نے تو حد ہی کر دی
پس ثابت ہوا شدید سنگل صرف اے خان ہی نہیں
یہ پاکستانی مادام تساؤ ہو گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
سیالکوٹ کے ایک رپورٹر کی خبر اور تصاویر:

ٹریفک پولیس کی طرف سے لوگو ں میں پھول اور چاکلیٹس تقسیم
تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی طرف سے شروع کی جانے والی ٹریفک آگاہی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شاہد اکرام نے ایجوکیشن ونگ کے ہمراہ شہر کے مختلف چوراہوں میں لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ پھول اور چاکلیٹس بھی تقسیم کیں ۔

سٹی ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو عوامی حلقوں میں بہت پذیرائی ملی ہے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شاہد اکرام نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد صرف چالان کرنا نہیں ہے لوگوں میں پھول اور چاکلیٹس تقسیم کرنے کا مقصد پولیس کے امیج کو بہتر کرنا اور عوام الناس کو باور کرانا ہے کہ پولیس آپ کی دوست اور ہمدرد ہے آپ کے سفر کو محفوظ بنانا ہمارا اولین مقصد ہے اور اس مقصد کی انجام دہی کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ چھوڑیں گے۔

32423071_10216399363677453_1460317485122191360_n.jpg

32407343_10216399363797456_2296434685783310336_n.jpg

32387258_10216399364437472_4533970560891224064_n.jpg
 
IMG_20180514_230822.jpg

اس محترمہ نے تو حد ہی کر دی
پس ثابت ہوا شدید سنگل صرف اے خان ہی نہیں
مجھے یہ تصویر ’تکون‘ والی جگہ سے فوٹو شاپ لگ رہی ہے۔ وجہ یہ کہ خاتون کا واحدنظر آنے والا ہاتھ مینی کن کے ہاتھوں جیسا ہے۔مزید یہ کہ خاتون کے ہاتھ میں جو کپڑا نظر آ رہا ہے، وہ عبایا کا کون سا حصہ ہے ؟
IMG_20180514_230822.jpg
 
شیخ المشائخ استاذ المحدثین حضرت مولانا صوفی محمد سرور صاحب رحمہ اللہ تعالٰی جنازے کا منظر
کم و بیش چونسٹھ سال بغیر کسی نام و نمود کے قرآن و سنت کی خوشبو بکھیرنے والا جب رخصت ہوا تو ایک سو بیس کنال رقبے کا جامعہ اشرفیہ تنگ دامنی کا گلہ کرتا نظر آیا۔کیمرے کی آنکھ بھی کچھ زیادہ احاطہ نہ کر سکی۔

screenshot_654.png


screenshot_656.png
 
Top