ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کتابیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آزاد نہیں تو نہ ہوا کرے۔ ایسی چیزیں پبلک ڈومین میں‌ہونی چاہئیں۔ محفل پر اعتراض‌ہو تو بلاگ سپاٹ پر ایک بلاگ بنا کر وہاں رکھ دیں گے۔ اصل متن کاپی رائٹ سے آزاد ہے تو یہ مامے لگتے ہیں اس کو پابند کرنے کے۔ یہ کوئی کمرشل تحریر نہیں۔ ایسی کتابیں مفت اور آزاد ہونی چاہیئں۔

السلام علیکم

شاکر آپ کے بے ساختہ جملے دلچسپ ہوتے ہیں : )
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ تو درست ہے کہ اصل متن کاپی رائٹ سے آزاد ہے لیکن ترجمہ کے حقوق بہر حال محفوظ ہیں۔ دو میں سے کوئی ایک کام کر لیا جائے :

یا تو مذکورہ ترجمہ کے لئے اجازت حاصل کر لی جائے ۔۔۔ یہاں کوئی رکن جو رابطہ کر سکیں ۔۔۔ ؟؟

دوسری صورت میں

خود کوئی رکن اس کا ترجمہ (خود) کر کے یہاں پیش کر دیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ محفل پر کسی کو اعتراض نہ ہوگا۔
اگر کچھ دقت ہو تو میری ویب سائٹ حاضر ہے۔ پی ڈی ایف اور ٹیکسٹ دونوں‌طرح‌سے اپلوڈ کرسکتا ہوں۔

آپ کی اس پوسٹ کو دیکھ کر آپ کی ویب سائٹ کے معیار کے بارے میں کچھ سوال ذہن میں اٹھ رہے ہیں۔

اگر کوئی فرد ، افراد یا ادارہ کاپی رائٹ وضع کرے تو یہ باقی افراد یا اداروں کی جانب سے اس رائٹ کو محترم جاننے کی بات ہے ۔۔۔ اعتراض کا لفظ مناسب نہیں یہاں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی میں نے آپ کی اب تک کی اپلوڈ کی ہوئی تینوں فائلیں اتار تو لی ہیں۔

برقیانے کے لیے ٹیم بناتا ہوں۔
 
آپ کی اس پوسٹ کو دیکھ کر آپ کی ویب سائٹ کے معیار کے بارے میں کچھ سوال ذہن میں اٹھ رہے ہیں۔

اگر کوئی فرد ، افراد یا ادارہ کاپی رائٹ وضع کرے تو یہ باقی افراد یا اداروں کی جانب سے اس رائٹ کو محترم جاننے کی بات ہے ۔۔۔ اعتراض کا لفظ مناسب نہیں یہاں ۔

بہن اپ اس معاملہ میں‌ زیادہ ہلکان نہ ہوں
 
یہ تو درست ہے کہ اصل متن کاپی رائٹ سے آزاد ہے لیکن ترجمہ کے حقوق بہر حال محفوظ ہیں۔ دو میں سے کوئی ایک کام کر لیا جائے :

یا تو مذکورہ ترجمہ کے لئے اجازت حاصل کر لی جائے ۔۔۔ یہاں کوئی رکن جو رابطہ کر سکیں ۔۔۔ ؟؟

دوسری صورت میں

خود کوئی رکن اس کا ترجمہ (خود) کر کے یہاں پیش کر دیں۔

میں اس سے سخت اختلاف کروں گا کہ کوئی رکن اپنی توانائیاں ایک پہلے سے ہوئے کام پر صرف کرے جبکہ اصل متن نہ صرف کاپی رائٹ‌ سے آزاد ہے بلکہ اسے پھیلانے کی ترغیب ہے جبکہ مادیت پرست سوچ نے اس میں بھی اپنے لیے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ اس کام کی وجہ سے وہ پیغام جو لاکھوں لوگوں تک پہنچنا چاہیے اس میں خواہ مخواہ رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

کاپی رائٹ کی انتہا سے زیادہ فکر نے کتابوں کو برقیانے کے معاملے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور ہم ابھی تک اس نقصان کو سمجھ نہیں پائے۔ تمام افراد کے کام کرنے کا جذبہ سرد پڑ گیا ہے اور مزید سرد ہوتا جائے گا اگر اسی طرح کاپی رائٹ کی انتہا سے زیادہ فکر میں ہی غلطاں رہے ہم۔

علی پور کا ایلی کے بعد ٹیم ورک سے صرف ایک چھوٹی سی کتاب باغ و بہار مکمل ہوئی ہے ، اس سے کاپی رائٹ‌ کی افادیت کا اندازہ لگا لیجیے کہ کیسے اس نے اپنا مقصد پورا کر دیا ہے علم کو پھیلنے سے روکنے کا۔
 
دوست

محفلین
یار چلن دیو۔
جب کوئی پھڈا کرے گا تو پکڑا دیں‌ گے لے بھائی لے جا اپنے ساتھ اس کو۔
 
قسیم حیدر

محفلین
نبیل بھائی نے شاید کہیں لکھا ہے کہ حقوق طباعت کا مالک عملا ملکیت سے دستبردار ہو چکا ہو تو کتاب کو برقیا جا سکتا ہے۔ بے شمار مفید کتابیں ہیں جن کے کاپی رائیٹ صرف نام کی حد تک ہیں۔ میرا خیال ہے ڈاکٹر ذاکر کی کتابوں کے تراجم کا بھی یہی‌ معاملہ ہو گا۔
ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی کئی کتابیں کاپی رائیٹ سے آزاد ہیں۔
 
دوست

محفلین
اسلام دہشت گردی یا عالمی بھائی چارہ
نو میگا بائٹ کی فائل ہے یہ۔ اس کے ساتھ ہی میرے سٹاک میں موجود پانچ کتابیں ختم ہوگئی ہیں۔ ایک مزید کتاب مارکیٹ میں آئی ہے۔ اگر میرے لائبریرین لے آئے تو اسے بھی سکین کرکے پیش کردوں گا۔
مشکٰوۃ کے بارے میں کیا خیال ہے آپ لوگوں کا؟
میرا ارادہ بن رہا ہے کہ حدیث کی کتابوں کو بھی سکین کرکے برقیا لیا جائے۔ عربی آنلائن مل سکتی ہے اردو خود لکھ لیں گے۔ یہ بہترین صدقہ جاریہ ہوگا۔
وسلام
 
ماوراء

محفلین
کاپی رائٹ کی انتہا سے زیادہ فکر نے کتابوں کو برقیانے کے معاملے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور ہم ابھی تک اس نقصان کو سمجھ نہیں پائے۔ تمام افراد کے کام کرنے کا جذبہ سرد پڑ گیا ہے اور مزید سرد ہوتا جائے گا اگر اسی طرح کاپی رائٹ کی انتہا سے زیادہ فکر میں ہی غلطاں رہے ہم۔
اگر آپ کا کام کرنے کا جذبہ سرد پڑ گیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ باقی سب کا جذبہ بھی سرد ہوگیا ہے۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہے، اور نہ ہی انشاءاللہ آگے ایسا ہو گا۔
علی پور کا ایلی کے بعد ٹیم ورک سے صرف ایک چھوٹی سی کتاب باغ و بہار مکمل ہوئی ہے ، اس سے کاپی رائٹ‌ کی افادیت کا اندازہ لگا لیجیے کہ کیسے اس نے اپنا مقصد پورا کر دیا ہے علم کو پھیلنے سے روکنے کا۔
یہ کاپی رائیٹ کے مسئلے کی وجہ سے نہیں ہوا۔ ہمارے پاس ابھی بھی بہت سی کتب کاپی رائیٹ سے آزاد موجود ہیں، اگر ہم چاہیں تو ان پر کام شروع کر سکتے ہیں۔بلکہ کرنا بھی چاہ رہے ہیں، لیکن آجکل میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے میں اس کام کو شروع نہیں کر سکی۔ عمران سیریز، طلسم ہو شربا ایسی کتابیں ہیں، جن پر کام باقی ہے۔ ٹیم ورک پر اگر آپ دوسری طرف دیکھیں تو قسیم حیدر، خاور بلال، ابو شامل، شمشاد بھائی اور مزید کچھ لوگ ایک کتاب پر کام کر رہے ہیں۔
 
دارالسلام نے ڈاکٹر ذاکر کی کئی کتابوں کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے لیکن مسئلہ وہی کاپی رائیٹ کا۔ وسیع کاروباری حجم کے باوجود یہ ادارہ توحید جیسے بنیادی عقائد پر کوئی کتابچہ تک کاپی کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ڈاکٹر ذاکر نے ریاض میں جب اعلان کیا تھا کہ ان کی کتابیں دارالسلام شائع کرے گا تو میں اتفاق سے وہاں موجود تھا۔ اس وقت انہوں نے وضاحت کی تھی کہ ان کی ہر کتاب کاپی رائیٹ سے آزاد ہے لیکن اردو ترجمے دیکھتے ہیں تو "جملہ حقوق محفوظ"۔ کیا چکر ہے سمجھ نہیں آیا۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عبد اللہ حیدر۔
ذاکر نائک کی انگریزی کتابیں کاپی رائٹ سے آزاد ہیں لیکن اردو ترجمے نہیں۔ ان پر ناشر یا مترجم کا کاپی رائٹ ہے۔ میرا یہ خیال ہے۔
 
بلال

محفلین
آج محفل پر کچھ تلاش جاری تھی تو یہ دھاگہ سامنے آیا۔
سوچا پوچھ لیا جائے یہ کام کہاں تک پہنچا؟ کیا ان کتابوں میں بھی کاپی رائیٹ نے مسئلہ بنا رکھا ہے؟
 
طالوت

محفلین
سوال ۔
اگر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے ان کتابوں کی نشر و اشاعت کی عام اجازت ہے تو پبلشر کیونکر اس پر پابندی لگا سکتا ہے ؟ کیا اس کی وجہ یہ ہےوہ اس کا ترجمہ کرواتا ہے ؟ کیا اس کا کوئی اخلاقی قانونی جواز ہے ؟
وسلام
 
الف عین

لائبریرین
لیکن یہ محض پ ڈ ف ہی ہیں، کتاب و سنت کے پاس شاید ان پیج فائلیں ہیں/ہوں گی۔ اگر وہ مہیا کر سکیں تو آسانی ہو گی یہاں اردو لائبریری میں یا برقی کتابیں میں اپ لوڈ کرنے کی۔ باذوق کو ذ پ دوں گا۔
 
شاکر

محفلین
لیکن یہ محض پ ڈ ف ہی ہیں، کتاب و سنت کے پاس شاید ان پیج فائلیں ہیں/ہوں گی۔ اگر وہ مہیا کر سکیں تو آسانی ہو گی یہاں اردو لائبریری میں یا برقی کتابیں میں اپ لوڈ کرنے کی۔ باذوق کو ذ پ دوں گا۔

نہیں انکل۔ ہمارے پاس ان پیج فائلز وغیرہ نہیں ہیں۔ ان پیج فائلز تو یہ مکتبہ جات والے غالباً جان سے عزیز رکھتے ہیں کہ نام لیتے ہی بدک جاتے ہیں۔ ہم نے تو بس اسکین کر ڈالا ہے کہ جب تک او سی آر اردو پر کام نہ ہو جائے اسی سے گزارا کر لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اسلام
دہشت گردی یا عالمی بھائی چارہ

نو میگا بائٹ کی فائل ہے یہ۔ اس کے ساتھ ہی میرے سٹاک میں موجود پانچ کتابیں ختم ہوگئی ہیں۔ ایک مزید کتاب مارکیٹ میں آئی ہے۔ اگر میرے لائبریرین لے آئے تو اسے بھی سکین کرکے پیش کردوں گا۔
مشکٰوۃ کے بارے میں کیا خیال ہے آپ لوگوں کا؟
میرا ارادہ بن رہا ہے کہ حدیث کی کتابوں کو بھی سکین کرکے برقیا لیا جائے۔ عربی آنلائن مل سکتی ہے اردو خود لکھ لیں گے۔ یہ بہترین صدقہ جاریہ ہوگا۔
وسلام

اسلام
دہشت گردی یا عالمی بھائی چارہ

یہ کتاب میں نے یونیکوڈ میں ٹائپ کر لی ہے۔ آج ہی ختم ہوئی ہے۔ آجکل میں ہی اپلوڈ کرتا ہوں۔
 
سویدا

محفلین
ویسے مترجم یا مصنف لاکھ اپنی کتاب کو آزاد رکھے لیکن ناشر کو پرنٹ لائن پیج کے ضابطے کو پورا کرنا ہوتا ہے

اور دیگر ناشرین کو پابند کرنا

بہت ساری ایسی کتابیں جن کے مصنفین اپنی تحریروں میں‌اشاعت عام کی اجازت دے چکے ہیں اور بلکہ وہ کتاب ہر ناشر چھاپتا ہے

لیکن ہر ناشر اس میں‌یہ بھی لکھتا ہے کہ جملہ حقوق محفوظ ہیں
 
Top