آکسفورڈ کاما

زیک

مسافر
کیا اردو میں Oxford comma ہوتا ہے؟ انگریزی میں اکثر لوگ اسے پسند کرتے ہیں اگرچہ کچھ اس کے مخالف بھی ہیں لیکن اردو میں استعمال ہوتا دیکھنا یاد نہیں۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
میں انگریزی اور اردو دونوں میں آکسفورڈ کوما استعمال کرتا ہوں، البتہ عمومی طور پر اردو میں اِس کا استعمال کم ہی دیکھا ہے۔

(ویکیپیڈیا پر آکسفورڈ کوما کا مضمون دلچسپ ہے۔)
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
انگریزی میں تو اس کا استعمال کرتا ہوں۔ شائد اردو میں بھی کیا ہو۔ بلکہ میں تو اس کے نہ لکھنے کو رموزاوقاف کی غلطی ہی خیال کرتا رہا ہوں۔
 
ریڈرز ڈائجسٹ سے اوکسفرڈ کاما سے متعلق ایک دلچسپ روداد:



The serial comma, also known as the Oxford comma for its endorsement by the Oxford University Press style rulebook, is a comma used just before the coordinating conjunction (“and,” or “or,” for example) when three or more terms are listed. You’ll see it in the first sentence of this story—it’s the comma after “milk”—but you won’t find it in the Maine overtime rule at issue in the Oakhurst Dairy case. According to state law, the following types of activities are among those that don’t qualify for overtime pay:

The canning, processing, preserving,
freezing, drying, marketing, storing,
packing for shipment or distribution of:
(1) Agricultural produce;
(2) Meat and fish products; and
(3) Perishable foods.

There, in the comma-less space between the words “shipment” and “or,” the fate of Kevin O’Connor v. Oakhurst Dairy was argued. Is packing (for shipment or distribution) a single activity that is exempt from overtime pay? Or are packing and distributing two different activities, and both exempt?

If lawmakers had used a serial comma, it would have been clear that distribution was an overtime-exempt activity on its own. But without the comma, wrote US appeals judge David J. Barron, the law is ambiguous as to whether distribution is a separate activity, or whether the whole last clause—”packing for shipment or distribution”—is one activity, meaning only the people who pack the dairy products are exempt. The drivers do distribute, but do not pack, the perishable food.

غور فرمائیے کہ اصل عبارت میں جو اوکسفرڈ کاما کے بغیر ہے، وہ تمام کام درج کیے گئے ہیں جن پر اوور ٹائم نہیں دیا جاتا ، جن میں ڈبوں میں بند کرنا، پراسس کرنا، محفوظ کرنا، ٹھنڈا کرنا، خشک کرنا ، بیچنا، اسٹور کرنا ، بھیجنے یا تقسیم کرنے کے لیے پیک کرنا شامل ہیں۔ اس جملے سے یہ ظاہر نہیں ہورہا کہ تقسیم کرنا بھی کاموں کی اس لسٹ میں شامل ہے۔ اسی جملے میں اگر یا سے پہلے اوکسفرڈ کاما لگادیا جائے تو بھیجنے کے لیے اسٹور کرنا یا پھر تقسیم کرنا بھی اس لسٹ میں شامل ہوجاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
مجھے آج پتہ چلا کہ اس کا نام آکسفورڈ کاما ہے۔
انگریزی میں نہیں لگاتی تھی۔میرے بیٹے نے مجھے ٹوکا۔میں نے کہا کہ جب and آگیا ہےتو ضرورت نہیں ہے کاما کی۔جب conjunctionلگ گیا تو بس۔
محمد نے بتایا کہ اماں یہ کاما ضرور لگتا ہے and,orسے پہلے۔
پھر میں نے لگانا شروع کیا۔
اردو میں تو نہ پہلے لگایا نہ اب۔
 

فرقان احمد

محفلین
اردو میں کم کم مستعمل ہے اور اب تک اسے ایک غلطی ہی شمار کیا جاتا ہے۔ امکان غالب ہے کہ جلد یا بدیر یہ رائج ہو جائے گا۔ ہم تو اس کے استعمال کے حق میں ہیں تاہم جب تک عام تحاریر میں رائج نہیں ہو جاتا، تب تک اس سے کسی حد تک پرہیز کر لینے میں حرج نہیں۔ ویسے تخلیقی ادب میں اس کا استعمال شاید ہی دیکھنے میں آئے۔ مینوئل، کتابچوں اور اسی طرح کی دستاویزات میں اس کا زیادہ تر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
الحمد للہ کیا اردو، کیا انگریزی کبھی استعمال نہیں کیا۔ البتہ کچھ جگہوں پر دیکھنے کا اتفاق ہوا تو کاتب کی غلطی سمجھ کر نظر انداز کر دیا کہ بےچارہ تیزی میں ایک اور کاما ڈال گیا۔ :)
 

آوازِ دوست

محفلین
الحمد للہ کیا اردو، کیا انگریزی کبھی استعمال نہیں کیا۔ البتہ کچھ جگہوں پر دیکھنے کا اتفاق ہوا تو کاتب کی غلطی سمجھ کر نظر انداز کر دیا کہ بےچارہ تیزی میں ایک اور کاما ڈال گیا۔ :)
بہت اعلیٰ!!! اپنا بھی یہی معاملہ رہا تابش بھائی:)
 

فہد اشرف

محفلین
حرج نہ ہو تو شریک کریں۔:)
مشتے از خروارے :)
a0f.png
 

شاہد شاہ

محفلین
ڈینش اور دیگر اسکینڈینیوین زبانوں میں آکسفورڈ کوما کا اصول ذرا مختلف ہے۔ یعنی اگر آپ دو چیزوں کو ایک ہی پیرائے میں لے رہے ہیں جیسے آج صبح میں نے ناشتے میں انڈے اور پراٹھے کھائے تو یہاں آکسفرڈ کوما کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ اگر جملے میں نیا موڑ آیا ہے تو یہ کوما لگانا لازمی ہے جیسے آج صبح میں نے ناشتے میں انڈا، پنیر اور پراٹھا کھایا، اور بعد میں چائے پی۔ یعنی اور سے پہلے کوما لگانا ضروری ہے بعد میں ناجائز ہے۔
 
ڈینش اور دیگر اسکینڈینیوین زبانوں میں آکسفورڈ کوما کا اصول ذرا مختلف ہے۔ یعنی اگر آپ دو چیزوں کو ایک ہی پیرائے میں لے رہے ہیں جیسے آج صبح میں نے ناشتے میں انڈے اور پراٹھے کھائے تو یہاں آکسفرڈ کوما کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ اگر جملے میں نیا موڑ آیا ہے تو یہ کوما لگانا لازمی ہے جیسے آج صبح میں نے ناشتے میں انڈا، پنیر اور پراٹھا کھایا، اور بعد میں چائے پی۔ یعنی اور سے پہلے کوما لگانا ضروری ہے بعد میں ناجائز ہے۔
یہ ضروری کے ساتھ ناجائز کا کیا میل ہے ؟
 
Top