میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،

سب پاکستانیوں کی طرح میں بھی اردو میں کچھ الفاظ انگریزی کے بولتا ہوں جو کہ اردو میں رچ بس گئے ہیں۔ کیونکہ جتنی اردو میں بولتا ہوں اُسے سن کر ہی لوگوں و اختلاجِ قلب ہونے لگتا ہے سو انتہا پسندی سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

تاہم محفل پر لکھتے ہوئے میں کوشش کرتا ہوں کہ زیادہ تر انگریزی الفاظ کو بدل کر اُن کی جگہ اردو لکھ دوں ۔ اگر آپ کو بھی اس صورتحال سے سابقہ پڑتا ہے تو آپ بھی میری طرح یہاں وہ انگریزی الفاظ اور جواردو متبادل آپ نے اس کے بجائے لکھا وہ یہاں شامل کریں۔

شکریہ
 
سیاق و سباق پر منحصر ہے لئیق بھیا! "شراکت" بھی چل سکتا ہے۔
مثالوں سے بات زیادہ واضح ہوجائے گی، ویسے ضمنا ایک بات عرض کردوں کہ ہر زبان کی اپنی روح ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ ہر زبان کی اپنی نیچر ہوتی ہے اس لئے محض الفاظ کے ترجمے سے ترجمہ کا حق ادا نہیں ہوتا سوائے ناموں کے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ نے نہایت اہم موضوع پر لڑی کا آغاز کیا ہے محمداحمد بھیا! ہم بھی آپ سے متاثر ہو کر گزشتہ کسی مراسلے میں ڈسکس کا لفظ استعمال کر بیٹھے تھے۔ :)

اُس وقت کوئی بہتر متبادل نہیں مل رہا تھا اور معاملے کی نزاکت کے اعتبار سے معنی متن سے زیادہ اہمیت کے حامل تھے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
مثالوں سے بات زیادہ واضح ہوجائے گی، ویسے ضمنا ایک بات عرض کردوں کہ ہر زبان کی اپنی روح ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ ہر زبان کی اپنی نیچر ہوتی ہے اس لئے محض الفاظ کے ترجمے سے ترجمہ کا حق ادا نہیں ہوتا سوائے ناموں کے۔

سوائے ناموں سے کیا مراد ہے؟ سوائے اسموں کے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
مثالوں سے بات زیادہ واضح ہوجائے گی، ویسے ضمنا ایک بات عرض کردوں کہ ہر زبان کی اپنی روح ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ ہر زبان کی اپنی نیچر ہوتی ہے اس لئے محض الفاظ کے ترجمے سے ترجمہ کا حق ادا نہیں ہوتا سوائے ناموں کے۔

نیچر کے لئے فطرت کا لفظ کیسا ہے؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
برادر احمد ، یہ والا تھریڈ تو بہت ہی انٹریسٹنگ ہے ۔ آپ نے بہت ہی امپورٹنٹ ٹاپِک کو ٹچ کیا ہے ۔ اس کے لئے آپ کا تھینک یو ۔
میں ٹاپک پر اپنے کمینٹس بعد میں پوسٹ کروں گا ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
برادر احمد ، یہ والا تھریڈ تو بہت ہی انٹریسٹنگ ہے ۔ آپ نے بہت ہی امپورٹنٹ ٹاپِک کو ٹچ کیا ہے ۔ اس کے لئے آپ کا تھینک یو ۔
میں ٹاپک پر اپنے کمینٹس بعد میں پوسٹ کروں گا ۔

تھینک یو بگ برادر! آپ کی سپورٹ ہمارے لئے بہت ہیلپ فل ثابت ہوگی۔ ہوپ فلی یو ول پارٹیسیپیٹ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یوں تو اب "ڈسپلن" بھی اردو ہی کا لفظ لگتا ہے لیکن اس کی جگہ "نظم و نسق" آسانی سے استعمال ہو سکتا ہے۔

ویسے وارث بھائی! کیا ہم کوئی لکیر کھینچ سکتے ہیں کہ یہ لفظ اب اردو کا ہو گیا ہے اور یہ ابھی نہیں ہوا ہے؟

یا بس کثرتِ استعمال ہی اس کی جانچ کا معیار ہے۔
 
ویسے وارث بھائی! کیا ہم کوئی لکیر کھینچ سکتے ہیں کہ یہ لفظ اب اردو کا ہو گیا ہے اور یہ ابھی نہیں ہوا ہے؟

یا بس کثرتِ استعمال ہی اس کی جانچ کا معیار ہے۔
اگلی نسل کی اکثریت یا اہل زبان ہی اس کا فیصلہ کرینگے اگر آپ ابھی نہیں کر سکتے۔
 
فرقان احمد

محفلین
یا ہم کوئی لکیر کھینچ سکتے ہیں کہ یہ لفظ اب اردو کا ہو گیا ہے اور یہ ابھی نہیں ہوا ہے؟

یا بس کثرتِ استعمال ہی اس کی جانچ کا معیار ہے۔

بعض بدیسی الفاظ کے مناسب متبادل الفاظ اردو زبان میں موجود نہیں ہیں۔ ان الفاظ کو اردو میں اسی طرح رائج ہو جانا چاہیے۔ مثال کے طور پر، گلاس، موبائل وغیرہ! تاہم، بعض نہایت مناسب اردو الفاظ کو ترک کر کے انگریزی الفاظ استعمال کرنا نامناسب ہے، مثال کے طور پر الجھن کو کنفیوژن کہنا۔ اس جانب لئیق بھیا اشارہ کر چکے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے وارث بھائی! کیا ہم کوئی لکیر کھینچ سکتے ہیں کہ یہ لفظ اب اردو کا ہو گیا ہے اور یہ ابھی نہیں ہوا ہے؟

یا بس کثرتِ استعمال ہی اس کی جانچ کا معیار ہے۔
میرے خیال میں جن انگریزی الفاظ کے ہلکے پھلکے اردو فارسی عربی متبادل موجود ہیں ان کے متبادل ہی استعمال کرنے چاہئیں چاہے وہ انگریزی لفظ جتنا چاہے میڈیا یا بول چال میں استعمال ہوتا ہو۔

ویسے وقت ہی صحیح فیصلہ کرتا ہے، جیسے "لاؤڈ اسپیکر" کا مناسب متبادل ڈھونڈنے کا کام دہائیوں سے جاری ہے لیکن "آلہ مکبر الصوت" ہے کہ یہاں رائج ہوتا ہی نہیں اور "بلند گو" کی طرف علما و فضلا کا دھیان ہی نہیں جاتا! :)
 
Top