معیاری مزاح کی راہ میں ایک سنجیدہ کوشش

فاخر رضا

محفلین
معیاری مزاح کی راہ میں ایک سنجیدہ کوشش
اس حوالے سے ہمارے پاس بہت سے لکھاری موجود ہیں۔ ان میں سر فہرست مشتاق احمد یوسفی، دلاور فگار، ضمیر جعفری، انور مقصود، وغیرہ ہیں۔اگر یہ کہا جائے کہ ان افراد نے مزاح اور طنز کو ملا دیا ہے تو بےجا نہ ہوگا۔ خالص مزاح شاید بڑے لکھاریوں کے ہاں کم ہی ملتا ہے۔ اگر ملتا ہے تو ہمیں نہیں معلوم۔ شفیق الرحمٰن نے بھی اچھا مزاح لکھا ہے مگر انہوں نے اسے بہت جگہ رومانس سے ملا دیا ہے۔ سونا چاندی لکھنے والے منو بھائی نے اچھا لکھا مگر ساتھ ہی اصلاحی پہلو بھی ساتھ رکھا۔ غرض بڑے لوگ چونکہ مقصدیت رکھتے ہیں لہٰذا ان کے لئے اسے سنبھال کر رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ کہیں نہ کہیں وہ مزاح کے ساتھ کوئی نہ کوئی پہلو ساتھ لگا ہی دیتے ہیں۔مجھے ذاتی طور پر شفیق الرحمٰن پسند ہیں۔ اس لئے کہ ان کی تحریر ہلکی پھلکی ہوتی ہے۔ ایک نام جسے لکھے بغیر یہ فہرست مکمل نہیں ہوسکتی وہ ہے پطرس بخاری۔ انہوں نے بہت کم لکھا مگر خوب لکھا۔ جنہیں سمجھ نہیں آتا وہ ان کی تحریر کو صرف مزاح سمجھتے ہیں اور جو سمجھتے ہیں وہ اس طنز ومزاح کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔
یہ لکیر کھینچنا بھی مشکل لگتا ہے کہ کہاں سے لکھنے والوں نے معیاری ادب لکھنا چھوڑ دیا تھا۔ بہت سارے اچھے لکھنے والے بھی بعض اوقات نہایت واہیات بات لکھ دیتے ہیں۔
مغرب میں اور شاید اور جگہ بھی، مزاح میں جنسی پہلو بھی ڈال دیا گیا ہے۔ اردو میں انہیں گندے لطیفے کہا جاتا ہے۔ ان کی ابتدا کا کسی کو پتہ نہیں ہوتا مگر لوگ اسے ایک دوسرے کو سنا ضرور رہے ہوتے ہیں۔ہمارے پنجاب میں انسان کی جسمانی معذوری ، اس کے رنگ اور قد وغیرہ کو خاص طور پر مزاح کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھکڑ پن کہلاتا ہےاور عام طور پر اسٹیج پر دیکھنے کو ملتا ہے۔ اب یہ کام ٹی وی پر بھی شروع ہوچکا ہے۔ مزاح تو بغیر کہے چپ فلموں میں بھی ہوتا ہےجیسے چارلی چیپلن کرتے تھے مگر یہ بہت مشکل کام تھا۔ مسٹر بین بھی اس حوالے سے اچھی کوشش کرتے ہیں۔
مزاح میں کسی نہ کسی طرح کسی نہ کسی کی تحقیر ہورہی ہوتی ہے۔ مثلاََ کسی کی کم عقلی کو نشانہ بنایا جاتا ہےیا کسی کی شکل و صورت کو۔ ایک چیز جو شاید خالص مزاح کہلا سکتی ہے وہ( situational ) مواقعاتی مزاح ہے۔ اسے پڑھ کر لطف بھی آتا ہے اور کسی اور قسم کا پہلو بھی نہیں نکل رہا ہوتا۔ اسے بھی کئی لوگوں نے لکھا ہے۔
ابھی جو ذہن میں آیا لکھ دیا، بغیر تیاری کے۔ بعد میں شاید تیاری کرکے اسے مکمل کروں یا آپ احباب کردیجیے
آپ لوگ بھی اپنی رائے سے آگاہ کریں اور ان باتوں کی اصلاح فرمائیں
 
آخری تدوین:
بہت عمدہ اور اہم موضوع۔
میرے ذہن میں بھی وقتاً فوقتاً اس حوالے سے مختلف مواقع پر مختلف باتیں آتی رہی ہیں، اور لکھنے کا خیال بھی رہا ہے۔
ایک اہم بات جو خاص طور پر بشمول میرے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے، وہ ہے مزاح، مذاق، طنز، پکھڑ پن اور تضحیک کا فرق۔
اور دوسری اہم بات عمر اور مراتب کے اعتبار سے مزاح کی حدود کا تعین۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے طنز و مزاح کو الگ الگ کرنا بہت مشکل بات ہے۔

دراصل لکھنے والا تو مزاح ہی لکھتا ہے لیکن موضوع کے اعتبار سے اُس میں گاہے گاہے طنز کی کاٹ بھی شامل ہو جاتی ہے۔
 
دراصل بات یہ ہے کہ لکھاری یا مقرر کی اپنی تربیت کہاں ہوئی ہے۔

لکھنے والے نے خود کس کس کو پڑھا ہے اور اُس کا آئیڈیل کون ہے۔ لکھنے والے کی تربیت وہ کتابیں کرتی ہیں کہ جو وہ پڑھتا آیا ہے۔ فرض کیجے اگر ایک شخص نے صرف یونس بٹ اور عطاءالحق قاسمی کو پڑھا ہے تو آپ اُس سے یوسفی اور کرنل محمد خان کی طرز کا مزاح لکھنے کی توقع نہیں کر سکتے۔
 
فاخر رضا

محفلین
یہ لیجئے جناب۔ اردو لغت سے ترجمہ حاضر ہے
مزاح ظرافت، خوش طبعی، مذاق، دل لگی، ہنسی ٹھٹا، چہل
مذاق مذاق ،اردو میں یہ لفظ، ہنسی، دل لگی، چہل، ٹھٹھول اور چبوڑ کے معنوں میں بھی بولا جاتا ہے۔
طنز ہنسی اڑانا، ٹھٹھا، چھیڑچھاڑ، تمسخر؛ رمز کے ساتھ بات کہنا۔
طعنہ، پھبتی
[ تنقید ] زندگی کے مضحک، قابل گرفت اور تنفر انگیز پہلوؤں پر مخالفانہ اور ظریفانہ تنقید
پھکڑ پن پھکڑ کا اسم کیفیت؛ فحش گوئی، ہزل
تضحیک تمسخر، ہنسی اڑانا، مضحکہ؛ تذلیل
اب اس کی تعریف اور تشریح احباب پر منحصر ہے
 
اس پوسٹ میں اتنا زیادہ ہنسی مزاح ہے کہ چار و ناچار مجھے پُر مزاح کی ریٹنگ دینی پڑی۔ :):D
 
فہد اشرف

محفلین
ویسے طنز و مزاح کو الگ الگ کرنا بہت مشکل بات ہے۔

دراصل لکھنے والا تو مزاح ہی لکھتا ہے لیکن موضوع کے اعتبار سے اُس میں گاہے گاہے طنز کی کاٹ بھی شامل ہو جاتی ہے۔
یوسفی صاحب نے ”چراغ تلے“ کے مقدمے میں طنز اور مزاح کو کچھ اس طرح ڈیفائن کیا ہے
”وار ذرا اوچھا پڑے، یا بس ایک روایتی آنچ کی کسر رہ جائے تو لوگ اسے بالعموم طنز سے تعبیر کرتے ہیں، ورنہ مزاح ہاتھ آئے تو بت، نہ آئے تو خدا ہے۔“
 
کیا بات ہے یوسفی صاحب کی۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہم تو زیرِ لب مسکراہٹ پر بھی اکتفا کر لیں اور اسی سے بھرپور حظ اٹھا لیں تاہم سنجیدہ احباب کے نزدیک اِن دنوں ہماری بدذوقی مسلمہ ہے؛ شاید یہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا کرشمہ ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
دو کتابیں نظر آئیں ہیں اس موضوع پر ان میں سے ایک یہ ہے
urdu adab mein tanz o mizah wazir agha ebooks وزیر آغا | ریختہ
اس موضوع پر سب سے جامع کام "نقوش" کا 'طنز و مزاح' نمبر ہے جس میں نہ صرف ضخیم مقالہ جات اور عربی فارسی اردو طنز و مزاح کی تاریخ ہے بلکہ اردو کے منثور و منظوم انتخاب کے ساتھ دنیا کی دیگر زبانوں کے ترجمہ شدہ مضامین بھی شامل ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ابھی جو ذہن میں آیا لکھ دیا، بغیر تیاری کے۔ بعد میں شاید تیاری کرکے اسے مکمل کروں یا آپ احباب کردیجیے
اس میں مکمل کیا کرنا ہے؟

میں سمجھا تھا کہ مزاح کے زمرے میں کوئی تحریر ہے لیکن شاید آپ مزاح نگاری میں کی گئی کاوشوں پر بات کر رہے ہیں؟ اگر ایسا بھی ہے تو اس میں سنجیدہ کاوش سے مراد کیا ہے؟ کیا اچھا مزاح تخلیق کرنا اور اس کے معیار کو پرکھنا؟ یا پھر مزاح نگاری میں کن کن باتوں کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے؟

کوئی بھید کھولیے۔

دوسری اہم بات عمر اور مراتب کے اعتبار سے مزاح کی حدود کا تعین۔
عمر اور مراتب کے لحاظ سے کیا گیا مزاح؟ بعض تحاریر سے مراتب اور عمر کا اندازہ لگانا ناممکن امر ہے۔ یا آپ روزمرہ کی گفتگو پر فرما رہے ہیں؟

لکھنے والے نے خود کس کس کو پڑھا ہے اور اُس کا آئیڈیل کون ہے۔ لکھنے والے کی تربیت وہ کتابیں کرتی ہیں کہ جو وہ پڑھتا آیا ہے۔ فرض کیجے اگر ایک شخص نے صرف یونس بٹ اور عطاءالحق قاسمی کو پڑھا ہے تو آپ اُس سے یوسفی اور کرنل محمد خان کی طرز کا مزاح لکھنے کی توقع نہیں کر سکتے۔
اور خود یوسفی اور کرنل محمد خان کے بارے میں کیا حکم ہے کہ وہ کس طرح کا مزاح پڑھتے رہے ہیں؟ یہی سوال پطرس اور شفیق الرحمن کے بارے میں بھی ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دراصل لکھنے والا تو مزاح ہی لکھتا ہے لیکن موضوع کے اعتبار سے اُس میں گاہے گاہے طنز کی کاٹ بھی شامل ہو جاتی ہے۔
اس میں "سٹریوٹائپنگ" کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ مثلاً اگر عنوان عورت سے متعلق ہے تو زیادہ خیال یہی ہے کہ وہ طنزیہ انداز میں لکھا گیا کالم ہوگا۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔
 
Top